الحاقة ⁦۶۹:۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۶۶ · پارہ ۲۹

وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡحَآقَّةُ

Wama adraka ma alhaqqa

تراجم

اور تجھے کیا معلوم ہے کہ وه ﺛابت شده کیا ہے؟[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی کس ذریعے سے تجھے اس کی پوری حقیقت سے آگاہی حاصل ہو؟مطلب اس کے علم کی نفی ہے۔گویا کہ تجھے اس کا علم نہیں، کیونکہ تو نے ابھی اسے دیکھا ہے اور نہ اس کی ہولناکیوں کا مشاہدہ کیا ہے، گویا مخلوقات کے دائرہ علم سے باہر ہے (فتح القدیر)بعض کہتے ہیں کہ قرآن میں جس کی بابت بھی صیغہ ماضی ما ادراک استعمال کیا گیا ہے، اس کے بیان کر دیا گیا ہے اور جس کو مضارع کے صیغے وما یدریک کے ذریعے سے بیان کیا گیا اس کا علم لعگوں کو نہیں دیا گیاہے(فتح القدیر وایسر التفاسیر)

اور تمہیں کیا پتہ کہ وہ حقیقت کیا ہے جو ہو کر رہے گی ؟ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس حقیقت سے مراد قیامت ہے۔ عربی محاورے کے مطابق یہ انتہائی پر زور تعبیر ہے جو کسی واقعے کے خوفناک پہلو کو ظاہر کرنے کے لیے نہایت بلیغ پیرائے میں بیان فرمائی گئی ہے، اور اس کو کسی دوسری زبان میں اپنی پوری تاثیر کے ساتھ منتقل کرنا ممکن نہیں، لیکن مفہوم واضح کرنے کے لیے قریب قریب لفظی ترجمہ کردیا گیا ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَآwamāاور کیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ استفہام
  2. أَدْرَىٰكَadrākaچیز بتائے تجھ کو
    مادہ
    دري
    اصل لفظ
    أَدْرَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. مَاmāکیا ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام
  4. ٱلْحَآقَّةُl-ḥāqatuوہ ثابت ہوکررہنے والی
    مادہ
    حقق
    اصل لفظ
    حاقَّة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

تجھے کیا معلوم کہ وہ ثابت شدہ کیا ہے؟ (١) ٣۔١ گویا کہ تجھے اس کا علم نہیں، کیونکہ تو نے ابھی اسے دیکھا ہے اور نہ اس کی ہولناکیوں کا مشاہدہ کیا ہے، گویا مخلوقات کے دائرہ علم سے باہر ہے (فتح القدیر)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan