الحاقة ⁦۶۹:۱۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۶۷ · پارہ ۲۹

يَوۡمَئِذٖ تُعۡرَضُونَ لَا تَخۡفَىٰ مِنكُمۡ خَافِيَةٞ

Yawma-ithin tuAAradoona latakhfa minkum khafiya

تراجم

اس دن تم سب سامنے پیش کیے[1] جاؤ گے، تمہارا کوئی بھید پوشیده نہ رہے گا.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ پیشی اس لیے نہیں ہوگی کہ جن کو اللہ نہیں جانتا ان کو جان لے گا وہ تو سب کو ہی جانتا ہے یہ پیشی خود انسانوں پر حجت قائم کرنے کے لیے ہوگی ورنہ اللہ سے تو کسی کی کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے۔

اس دن تمہاری پیشی اسی طرح ہوگی کہ تمہاری کوئی چھپی ہوئی چیز چھپی نہیں رہے گی۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. يَوْمَئِذٍyawma-idhinاس دن
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    إِذ
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان · ظرفِ زمان
  2. تُعْرَضُونَtuʿ'raḍūnaتم پیش کیے جاؤ گے
    مادہ
    عرض
    اصل لفظ
    عَرَضَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. لَاlāنہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  4. تَخْفَىٰtakhfāچھپ سکے گی
    مادہ
    خفي
    اصل لفظ
    يَخْفَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. مِنكُمْminkumتم سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  6. خَافِيَةٌkhāfiyatunچھپنے والی۔ کوئی راز
    مادہ
    خفي
    اصل لفظ
    خافِيَة
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اس دن تم سب سامنے پیش کئے جاؤ گے تمہارا کوئی بھید پوشیدہ نہ رہے گا۔ (۱) ۱۸۔۱یہ پیشی اس لیے نہیں ہوگی کہ جن کو اللہ نہیں جانتا ان کو جان لے گا وہ تو سب کو ہی جانتا ہے یہ پیشی خود انسانوں پر حجت قائم کرنے کے لیے ہوگی ورنہ اللہ سے تو کسی کی کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan