الحاقة ⁦۶۹:۱۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۶۷ · پارہ ۲۹

إِنَّا لَمَّا طَغَا ٱلۡمَآءُ حَمَلۡنَٰكُمۡ فِي ٱلۡجَارِيَةِ

Inna lamma taghaalmao hamalnakum fee aljariya

تراجم

جب پانی میں طغیانی آگئی[1] تو اس وقت ہم نے تمہیں کشتی میں چڑھا لیا.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی پانی بلندی میں تجاوز کر گیا، یعنی پانی خوب چڑھ گیا۔
  2. کُم سے مخاطب عہد رسالت کے لوگ ہیں، مطلب ہے کہ تم جن آبا کی پشتوں سے ہو، ہم نے انہیں کشتی میں سوار کرکے بپھرے ہوئے پانی سے بچایا تھا۔ اَلْجَارِیَۃ سے مراد سفینہ نوح (عليه السلام) ہے۔

جب پانی طغیانی پر آیا تو ہم نے تمہیں کشتی میں سوار کردیا۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس سے مراد اس طوفان کا پانی ہے جو حضرت نوع ؑ کی قوم پر عذاب کے طور پر بھیجا گیا تھا، اور مطلب یہ ہے کہ جو لوگ حضرت نوح ؑ پر ایمان لے آئے تھے، انہیں پانی کی طغیانی سے بچانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے انہیں کشتی میں سوار کردیا جس کا مفصل واقعہ سورة ہود : 36 تا 48 میں گذر چکا ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّاinnāبیشک ہم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  2. لَمَّاlammāجب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَمّا
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان
  3. طَغَاṭaghāبلندی میں تجاوز کرگیا
    مادہ
    طغي
    اصل لفظ
    طَغَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  4. ٱلْمَآءُl-māuپانی
    مادہ
    موه
    اصل لفظ
    ماء
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. حَمَلْنَٰكُمْḥamalnākumسوار کیا ہم نے تم کو
    مادہ
    حمل
    اصل لفظ
    حَمَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  6. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  7. ٱلْجَارِيَةِl-jāriyatiکشتی
    مادہ
    جري
    اصل لفظ
    جارِيَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

جب پانی میں طغیانی آگئی (١) تو اس وقت ہم نے تمہیں کشتی میں چڑھا لیا (٢) ١١۔١ یعنی پانی بلندی میں تجاوز کر گیا، یعنی پانی خوب چڑھ گیا۔ ١١۔٢ کُم سے مخاطب عہد رسالت کے لوگ ہیں، مطلب ہے کہ تم جن آبا کی پشتوں سے ہو، ہم نے انہیں کشتی میں سوار کرکے بپھرے ہوئے پانی سے بچایا تھا۔ اَلْجَارِیَۃ سے مراد سفینہ نوح علیہ السلام ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan