الحاقة ⁦۶۹:۴۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۶۸ · پارہ ۲۹

إِنَّهُۥ لَقَوۡلُ رَسُولٖ كَرِيمٖ 

Innahu laqawlu rasoolin kareem

تراجم

کہ بیشک یہ (قرآن) بزرگ رسول کا قول ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. بزرگ رسول سے مراد حضرت محمد (صلى الله عليه وسلم) ہیں۔ اور قول سے مراد تلاوت ہے یعنی رسول کریم سے مراد ایسا قول ہے جو یہ رسول کریم (صلى الله عليه وسلم) کی طرف سے تمہیں پہنچاتا ہے۔ کیونکہ قرآن، رسول یا جبرائیل (عليه السلام) کا قول نہیں ہے، بلکہ اللہ کا قول ہے جو اس نے فرشتے کے ذریعے سے پیغمبر پر نازل فرمایا ہے، پھر پیغمبر اسے لوگوں تک پہنچاتا ہے۔

کہ یہ (قرآن) ایک معزز پیغام لانے والے کا کلام ہے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یہ ان کافروں کی تردید ہے جو کبھی آنحضرت ﷺ کو شاعر اور کبھی کاہن کہا کرتے تھے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّهُۥinnahuبیشک وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  2. لَقَوْلُlaqawluالبتہ ایک بات ہے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قَوْل
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · اسم
  3. رَسُولٍrasūlinفرشتے کی
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    رَسُول
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. كَرِيمٍkarīminمعزز
    مادہ
    كرم
    اصل لفظ
    كَرِيم
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

کہ بیشک یہ (قرآن) بزرگ رسول کا قول ہے (١) ٤٠۔١ بزرگ رسول سے مراد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ اور قول سے مراد تلاوت ہے یعنی رسول کریم سے مراد ایسا قول ہے جو یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے تمہیں پہنچاتا ہے۔ کیونکہ قرآن، رسول یا جبرائیل علیہ السلام کا قول نہیں ہے، بلکہ اللہ کا قول ہے جو اس نے فرشتے کے ذریعے سے پیغمبر پر نازل فرمایا ہے، پھر پیغمبر اسے لوگوں تک پہنچاتا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan