الحاقة ⁦۶۹:۳۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۶۸ · پارہ ۲۹

وَمَا لَا تُبۡصِرُونَ

Wama la tubsiroon

تراجم

اور ان چیزوں کی جنہیں تم نہیں دیکھتے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی اللہ کی پیدا کردہ وہ چیزیں، جو اللہ کی ذات اور اس کی قدرت و طاقت پر دلالت کرتی ہیں، جنہیں تم دیکھتے ہو یا نہیں دیکھتے، ان سب کی قسم ہے۔ آگے جواب قسم ہے۔

اور اس کی بھی جسے تم نہیں دیکھتے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس سے مراد کائنات کی تمام مخلوقات ہیں جن میں سے کچھ انسانوں کو نظر آتی ہیں، اور کچھ نظر نہیں آتیں، جیسے عالم بالا کی مخلوقات۔ اور بعض مفسرین نے فرمایا ہے کہ ”جسے تم دیکھتے ہو“ سے مراد آنحضرت ﷺ ہیں اور ”جسے نہیں دیکھتے“ سے مراد حضرت جبرئیل ؑ ہیں جو آپ پر وحی لے کر آتے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَاwamāاور جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  2. لَاlāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  3. تُبْصِرُونَtub'ṣirūnaتم دیکھتے
    مادہ
    بصر
    اصل لفظ
    أَبْصَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

اور ان چیزوں کی جنہیں تم نہیں دیکھتے (١) ٣٩۔١ یعنی اللہ کی پیدا کردہ وہ چیزیں، جو اللہ کی ذات اور اس کی قدرت و طاقت پر دلالت کرتی ہیں، جنہیں تم دیکھتے ہو یا نہیں دیکھتے، ان سب کی قسم ہے۔ آگے جواب قسم ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan