الحاقة ⁦۶۹:۳۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۶۸ · پارہ ۲۹

فَلَآ أُقۡسِمُ بِمَا تُبۡصِرُونَ

Fala oqsimu bima tubsiroon

تراجم

پس مجھے قسم ہے ان چیزوں کی جنہیں تم دیکھتے ہو.

Urdu - Muhammad Junagarhi

اب میں قسم کھاتا ہوں اس کی بھی جسے تم دیکھتے ہو۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَآfalāپس نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ نفی
  2. أُقْسِمُuq'simuمیں قسم کھاتا ہوں
    مادہ
    قسم
    اصل لفظ
    أَقْسَمُ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. بِمَاbimāساتھ اس کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  4. تُبْصِرُونَtub'ṣirūnaجو تم دیکھتے ہو
    مادہ
    بصر
    اصل لفظ
    أَبْصَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

ظاہر و باطن آیات الٰہی اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق میں سے اپنی ان نشانیوں کی قسم کھا رہا ہے جنہیں لوگ دیکھ رہے ہیں اور ان کی بھی جو لوگوں کی نگاہوں سے پوشیدہ ہیں، اس بات پر کہ قرآن کریم اس کا کلام اور اس کی وحی ہے جو اس نے اپنے بندے اور اپنے برگزیدہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اتاری ہے، جسے اس نے ادائے امانت اور تبلیغ رسالت کے لئے پسند فرما لیا ہے۔ رسول کریم سے مراد حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں، اس کی اضافت حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے اس لئے کئی گئی کہ اس کے مبلغ اور پہنچانے والے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی ہیں۔ اسی لئے لفظ رسول لائے کیونکہ رسول تو پیغام اپنے بھیجنے والے کا پہنچاتا ہے گو زبان اس کی ہوتی ہے لیکن کہا ہوا بھیجنے والے کا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سورة تکویر میں اس کی نسبت اس رسول کی طرف کی گئی ہے جو فرشتوں میں سے ہیں فرمان ہے آیت ( اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِيْمٍ 40؀ڌ) 69 ۔ الحاقة :40) ، یعنی یہ قول اس بزرگ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ہے جو قوت والا اور مالک عرش کے پاس رہنے والا ہے وہاں اس کا کہنا مانا جاتا ہے اور ہے بھی وہ امانت دار، اس سے مراد حضرت جبرائیل (علیہ السلام) ہیں، اسی لئے اس کے بعد فرمایا تمہارے ساتھی یعنی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجنون نہیں بلکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت جبرائیل کو ان کی اصلی صورت میں صاف کناروں پر دیکھا بھی ہے اور وہ پوشیدہ علم پر بخیل بھی نہیں، نہ یہ شیطان رجیم کا قول ہے، اسی طرح یہاں بھی ارشاد ہوتا ہے کہ نہ تو یہ شاعر کا کلام ہے نہ کاہن کا قول ہے البتہ تمہارے ایمان میں اور نصیحت حاصل کرنے میں کمی ہے، پس کبھی تو اپنے کلام کی نسبت رسول انسی کی طرف کی اور کبھی رسول ملکی کی طرف، اس لئے کہ یہ اس کے پہنچانے والے لانے والے اور اس پر اٰمین ہیں، ہاں دراصل کلام کس کا ہے ؟ اسے بھی ساتھ ہی ساتھ بیان فرما دیا کہ یہ اتارا ہوا رب العالمین کا ہے، حضرت عمر بن خطاب (رض) اپنے اسلام لانے سے پہلے کا اپنا واقعہ بیان کرتے ہیں کہ میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس گیا دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد حرم میں پہنچ گئے ہیں، میں بھی گیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے کھڑا ہوگیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سورة الحاقہ شروع کی جسے سن کر مجھے اس کی پیاری نشست الفاظ اور بندش مضامین اور فصاحت و بلاغت پر تعجب آنے لگا آخر میں میرے دل میں خیال آیا کہ قریش ٹھیک کہتے ہیں یہ شخص شاعر ابھی میں اسی خیال میں تھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ آیتیں تلاوت کیں کہ یہ قول رسول کریم کا ہے شاعر کا نہیں تم میں ایمان ہی کم ہے تو میں نے کہا اچھا شاعر نہ سہی کاہن تو ضرور ہے، ادھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تلاوت میں یہ آیت آئی کہ یہ کاہن کا قول بھی نہیں تم نے نصیحت ہی کم لی ہے، اب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پڑھتے چلے گئے یہاں تک کہ پوری سورت ختم کی۔ فرماتے ہیں یہ پہلا موقعہ تھا کہ میرے دل میں اسلام پوری طرح گھر کر گیا اور روئیں روئیں میں اسلام کی سچائی گھس گئی، پس یہ بھی منجملہ ان اسباب کے جو حضرت عمر (رض) کے اسلام کا باعث ہوئے ایک خاص سبب ہے، ہم نے آپ (رض) کے اسلام لانے کی پوری کیفیت سیرت عمر میں لکھ دی ہے۔ وللہ الحمد والمنہ

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir