الحاقة ⁦۶۹:۴۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۶۸ · پارہ ۲۹

ثُمَّ لَقَطَعۡنَا مِنۡهُ ٱلۡوَتِينَ

Thumma laqataAAna minhualwateen

تراجم

پھر اس کی شہ رگ کاٹ دیتے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. خیال رہے یہ سزا، خاص نبی (صلى الله عليه وسلم) کے ضمن میں بیان کی گئی ہے جس سے مقصد آپ کی صداقت کا اظہار ہے۔ اس میں یہ اصول بیان نہیں کیا گیا ہے کہ جو بھی نبوت کا جھوٹا وعدہ کرے تو جھوٹے مدعی کو ہم فورا سزا سے دوچار کردیں گے لہذا اس سے کسی جھوٹے نبی کو اس لیے سچا باور نہیں کرایا جاسکتا کہ دنیا میں وہ مؤخذہ الہی سے بچا رہا۔واقعات بھی شاہد ہیں کہ متعدد لوگوں نے نبوت کے جھوٹے دعوے کیے اور اللہ نے انہیں ڈھیل دی اور دنیوی مواخذا سے وہ با لعموم محفوظہی رہے۔اس لئے اگر اسے اصول ناب لیا جائے تو پھر متعدد جھوٹے مدعیان نبوت کو "سچا نبی ماننا پڑے گا،

پھر ہم ان کی شہ رگ کاٹ دیتے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ثُمَّthummaپھر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ثُمّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  2. لَقَطَعْنَاlaqaṭaʿnāالبتہ کاٹ دیتے ہم
    مادہ
    قطع
    اصل لفظ
    قُطِعَ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · فعل · ضمیرِ شخصی
  3. مِنْهُmin'huاس سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  4. ٱلْوَتِينَl-watīnaرگ گردن
    مادہ
    وتن
    اصل لفظ
    وَتِين
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

پھر اس کی شہ رگ کاٹ دیتے (١) ٤٦۔١ خیال رہے یہ سزا، خاص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ضمن میں بیان کی گئی ہے جس سے مقصد آپ کی صداقت کا اظہار ہے۔ اس میں یہ اصول بیان نہیں کیا گیا ہے کہ جو بھی نبوت کا جھوٹا وعدہ کرے تو جھوٹے مدعی کو ہم فورا سزا سے دوچار کردیں گے لہذا اس سے کسی جھوٹے نبی کو اس لیے سچا باور نہیں کرایا جاسکتا کہ دنیا میں وہ مؤخذہ الہی سے بچا رہا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan