الحاقة ⁦۶۹:۳۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۶۸ · پارہ ۲۹

وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنۡ غِسۡلِينٖ

Wala taAAamun illamin ghisleen

تراجم

اور نہ سوائے پیﭗ کے اس کی کوئی غذا ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. بعض کہتے ہیں کہ یہ جہنم میں کوئی درخت ہے بعض کہتے ہیں کہ زقوم ہی کو غسلین کہا گیا ہے اور بعض کہتے ہیں کہ جہنمیوں کی پیپ یا ان کے جسموں سے نکلنے والا خون اور بدبودار ہوگا۔ اللہ ہمیں اس سے محفوظ فرمائے۔ آمین۔

اور نہ اس کو کوئی کھانے کی چیز میسر ہے۔ سوائے غسلین کے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. :”غسلین“ اصل میں تو اس پانی کو کہتے ہیں جو زخموں کو دھوتے وقت زخموں سے گرتا ہے، بعض مفسرین نے فرمایا ہے کہ یہ جہنمیوں کی کوئی غذا ہے جو اس زخموں کے پانی کے مشابہ ہوگی۔ واللہ سبحانہ اعلم۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَاwalāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  2. طَعَامٌṭaʿāmunکوئی کھانا
    مادہ
    طعم
    اصل لفظ
    طَعام
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. إِلَّاillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حصر
  4. مِنْminfromمطلب (انگریزی میں)
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  5. غِسْلِينٍghis'līninپیپ کا۔ زخموں کے دھون کا مگر پیپ کا۔ زخموں کے دھون کا
    مادہ
    غسل
    اصل لفظ
    غِسْلِين
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور نہ سوائے پیپ کے اس کی کوئی غذا ہے۔ (۱) ۳ ٦ ۔۱بعض کہتے ہیں کہ یہ جہنم میں کوئی درخت ہے بعض کہتے ہیں کہ زقوم ہی کو غسلین کہا گیا ہے اور بعض کہتے ہیں کہ جہنمیوں کی پیپ یا ان کے جسموں سے نکلنے والا خون اور بدبودار ہوگا۔ اللہ ہمیں اس سے محفوظ فرمائے۔ آمین۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan