الرحمن
Ar-Rahmaan
ترجمہ: Mufti Taqi Usmani · سورت کھولیں
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
ٱلرَّحۡمَٰنُ
آیت ۵۵:۱ کھولیںوہ رحمن ہی ہے [1]
- : مشرکین مکہ اللہ تعالیٰ کے نام رحمن کو نہیں مانتے تھے، وہ کہتے تھے کہ ہم نہیں جانتے رحمن کیا ہوتا ہے ؟ جیسا کہ سورة فرقان (25۔ 60) میں گزرا ہے، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ رحمن کے نام سے ان لوگوں کو چڑ تھی، وہ اس لئے کہ اگر ہر طرح کی رحمت اللہ تعالیٰ ہی کے ساتھ خاص مان لی جائے تو پھر ان من گھڑت خداؤں کے حصے میں کچھ نہیں آتا جن سے یہ لوگ اپنی مرادیں مانگا کرتے تھے، اور اس طرح اللہ تعالیٰ کو رحمن مان لینے سے خود بخود ان کے شرک کی نفی ہوجاتی ہے، اس سورت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ رحمن اسی اللہ تعالیٰ کا نام جس کی رحمتوں سے یہ ساری کائنات بھری ہوئی ہے، اس کے سوا کوئی نہیں جو تمہیں رزق، اولاد یا کوئی اور نعمت دے سکے، اس لئے عبادت کا حق دار صرف وہی ہے کوئی اور نہیں۔
عَلَّمَ ٱلۡقُرۡءَانَ
آیت ۵۵:۲ کھولیںجس نے قرآن کی تعلیم دی۔
خَلَقَ ٱلۡإِنسَٰنَ
آیت ۵۵:۳ کھولیںاسی نے انسان کو پیدا کیا۔
عَلَّمَهُ ٱلۡبَيَانَ
آیت ۵۵:۴ کھولیںاسی نے اس کو واضح کرنا سکھایا۔
ٱلشَّمۡسُ وَٱلۡقَمَرُ بِحُسۡبَانٖ
آیت ۵۵:۵ کھولیںسورج اور چاند حساب میں جکڑے ہوئے ہیں۔
وَٱلنَّجۡمُ وَٱلشَّجَرُ يَسۡجُدَانِ
آیت ۵۵:۶ کھولیںاور بیلیں اور درخت سب اس کے آگے سجدہ کرتے ہیں۔ [1]
- : سجدہ حقیقی بھی ہوسکتا ہے، کیونکہ قرآن کریم نے کئی جگہ یہ فرمایا ہے کہ تمام مخلوقات میں کچھ نہ کچھ احساس موجود ہے۔ (دیکھئے سورة بنی اسرائیل : 44) اور یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کے تابع فرمان ہیں۔
وَٱلسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ ٱلۡمِيزَانَ
آیت ۵۵:۷ کھولیںاور آسمان کو اسی نے بلند کیا ہے اور اسی نے ترازو قائم کی ہے۔
أَلَّا تَطۡغَوۡاْ فِي ٱلۡمِيزَانِ
آیت ۵۵:۸ کھولیںکہ تم تولنے میں ظلم نہ کرو۔
وَأَقِيمُواْ ٱلۡوَزۡنَ بِٱلۡقِسۡطِ وَلَا تُخۡسِرُواْ ٱلۡمِيزَانَ
آیت ۵۵:۹ کھولیںاور انصاف کے ساتھ وزن کو ٹھیک رکھو، اور تول میں کمی نہ کرو۔
وَٱلۡأَرۡضَ وَضَعَهَا لِلۡأَنَامِ
آیت ۵۵:۱۰ کھولیںاور زمین کو اسی نے ساری مخلوقات کے لیے بنایا ہے۔
فِيهَا فَٰكِهَةٞ وَٱلنَّخۡلُ ذَاتُ ٱلۡأَكۡمَامِ
آیت ۵۵:۱۱ کھولیںاسی میں میوے اور کھجور کے گابھوں والے درخت بھی ہیں۔
وَٱلۡحَبُّ ذُو ٱلۡعَصۡفِ وَٱلرَّيۡحَانُ
آیت ۵۵:۱۲ کھولیںاور بھوسے والا غلہ اور خوشبودار پھول بھی۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۱۳ کھولیں(اے انسانوں اور جنات) اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
خَلَقَ ٱلۡإِنسَٰنَ مِن صَلۡصَٰلٖ كَٱلۡفَخَّارِ
آیت ۵۵:۱۴ کھولیںاسی نے انسان کو ٹھیکرے کی طرح کھنکھناتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا۔
وَخَلَقَ ٱلۡجَآنَّ مِن مَّارِجٖ مِّن نَّارٖ
آیت ۵۵:۱۵ کھولیںاور جنات کو آگ کی لپٹ سے پیدا کیا۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۱۶ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
رَبُّ ٱلۡمَشۡرِقَيۡنِ وَرَبُّ ٱلۡمَغۡرِبَيۡنِ
آیت ۵۵:۱۷ کھولیںدونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا پروردگار وہی ہے۔ [1]
- : مشرق در اصل افق کے اس حصے کا نام ہے جہاں سے سورج طلوع ہوتا ہے اور مغرب اس حصے کا جہاں سورج غروب ہوتا ہے، چونکہ سردی اور گرمی کے موسموں میں مشرق اور مغرب کے یہ حصے بدل جاتے ہیں، اس لیے ان کو دو مشرقوں اور دو مغربوں سے تعبیر فرمایا گیا ہے۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۱۸ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
مَرَجَ ٱلۡبَحۡرَيۡنِ يَلۡتَقِيَانِ
آیت ۵۵:۱۹ کھولیںاسی نے دو سمندروں کو اس طرح چلایا کہ وہ دونوں آپس میں مل جاتے ہیں۔
بَيۡنَهُمَا بَرۡزَخٞ لَّا يَبۡغِيَانِ
آیت ۵۵:۲۰ کھولیں(پھر بھی) ان کے درمیان ایک آڑ ہوتی ہے کہ وہ دونوں اپنی حد سے بڑھتے نہیں۔ [1]
- : اللہ تعالیٰ کی قدرت کا یہ نظارہ دو دریاؤں یا دوسمندروں کے سنگم پر ہر شخص دیکھ سکتا ہے کہ دونوں دریاؤں یا سمندروں کے پانی ساتھ ساتھ چل رہے ہوتے ہیں، پھر بھی دونوں کے درمیان ایک لکیر جیسی ہوتی ہے جس سے پتہ لگ جاتا ہے کہ یہ دونوں الگ الگ دریا یا سمندر ہیں۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۲۱ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
يَخۡرُجُ مِنۡهُمَا ٱللُّؤۡلُؤُ وَٱلۡمَرۡجَانُ
آیت ۵۵:۲۲ کھولیںان دونوں سمندروں سے موتی اور مونگا نکلتا ہے۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۲۳ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
وَلَهُ ٱلۡجَوَارِ ٱلۡمُنشَـَٔاتُ فِي ٱلۡبَحۡرِ كَٱلۡأَعۡلَٰمِ
آیت ۵۵:۲۴ کھولیںاور اسی کے قبضے میں وہ جہاز ہیں جو سمندر میں پہاڑوں کی طرح اونچے کھڑے کیے گئے ہیں۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۲۵ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
كُلُّ مَنۡ عَلَيۡهَا فَانٖ
آیت ۵۵:۲۶ کھولیںاس زمین میں جو کوئی ہے، فنا ہونے والا ہے۔
وَيَبۡقَىٰ وَجۡهُ رَبِّكَ ذُو ٱلۡجَلَٰلِ وَٱلۡإِكۡرَامِ
آیت ۵۵:۲۷ کھولیںاور (صرف) تمہارے پروردگار کی جلال والی، فضل و کرم والی ذات باقی رہے گی۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۲۸ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
يَسۡـَٔلُهُۥ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ كُلَّ يَوۡمٍ هُوَ فِي شَأۡنٖ
آیت ۵۵:۲۹ کھولیںآسمانوں اور زمین میں جو بھی ہیں اسی سے (اپنی حاجتیں) مانگتے ہیں، وہ ہر روز کسی شان میں ہے۔ [1]
- : یعنی ہر روز اور ہر آن وہ اپنی کائنات کی تدبیر اور اپنی مخلوقات کی حاجت روائی میں اپنی کسی نہ کسی شان یا صفت کا مظاہرہ فرماتا رہتا ہے۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۳۰ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
سَنَفۡرُغُ لَكُمۡ أَيُّهَ ٱلثَّقَلَانِ
آیت ۵۵:۳۱ کھولیںاے دو بھاری مخلوقو ! [1] ہم عنقریب تمہارے (حساب کے) لیے فارغ ہونے والے ہیں۔ [2]
- : اصل عربی لفظ ثقلان ہے جس کے معنی ہیں دو بھاری چیزیں، اور اس سے مراد جنات اور انسان ہیں، کیونکہ یہی دو مخلوقات ہیں جنہیں اس کائنات میں عقل و شعور کے علاوہ مکلف بننے کی صلاحیت بخشی گئی ہے۔ 7: یہاں فارغ ہونا مجازی معنی میں استعمال ہوا ہے، اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ابھی تو اللہ تعالیٰ کائنات کے دوسرے امور انجام دے رہے ہیں اور ابھی حساب لینے کی طرف متوجہ نہیں ہوئے، لیکن وہ وقت عنقریب آنے والا ہے جب اللہ تعالیٰ حساب کی طرف متوجہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ آگے آیت نمبر 44 تک دوزخیوں کے عذاب کا تذکرہ ہے، اور اس کے ساتھ بھی یہ فقرہ ہر جگہ فرمایا گیا ہے کہ تم اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟ اس کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں اس ہولناک انجام کی جو پہلے سے خبر دے رہا ہے وہ بذات خود ایک نعمت ہے اس کو مت جھٹلاؤ، اور دوسرا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو جھٹلانے کا یہ انجام ہونے والا ہے، کیا اس انجام سے باخبر ہونے کے بعد بھی تم نعمتوں کو جھٹلانے کا رویہ جاری رکھوگے۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۳۲ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
يَٰمَعۡشَرَ ٱلۡجِنِّ وَٱلۡإِنسِ إِنِ ٱسۡتَطَعۡتُمۡ أَن تَنفُذُواْ مِنۡ أَقۡطَارِ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ فَٱنفُذُواْۚ لَا تَنفُذُونَ إِلَّا بِسُلۡطَٰنٖ
آیت ۵۵:۳۳ کھولیںاے انسانوں اور جنات کے گروہ ! اگر تم میں یہ بل بوتا ہے کہ آسمانوں اور زمین کی حدود سے پار نکل سکو، تو پار نکل جاؤ، تم زبردست طاقت کے بغیر پار نہیں ہوسکو گے۔ [1]
- : مطلب یہ ہے کہ تمہارے پاس وہ طاقت نہیں ہے جس کے ذریعے تم اللہ تعالیٰ کی باز پرس اور عذاب سے بھاگ کر کہیں اور چلے جاؤ۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۳۴ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
يُرۡسَلُ عَلَيۡكُمَا شُوَاظٞ مِّن نَّارٖ وَنُحَاسٞ فَلَا تَنتَصِرَانِ
آیت ۵۵:۳۵ کھولیںتم پر آگ کا شعلہ اور تانبے کے رنگ کا دھواں چھوڑا جائے گا، پھر تم اپنا بچاؤ نہیں کرسکو گے۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۳۶ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
فَإِذَا ٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتۡ وَرۡدَةٗ كَٱلدِّهَانِ
آیت ۵۵:۳۷ کھولیںغرض (وہ وقت آئے گا) جب آسمان پھٹ پڑے گا اور لال چمڑے کی طرح سرخ گلاب بن جائے گا۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۳۸ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
فَيَوۡمَئِذٖ لَّا يُسۡـَٔلُ عَن ذَنۢبِهِۦٓ إِنسٞ وَلَا جَآنّٞ
آیت ۵۵:۳۹ کھولیںپھر اس دن نہ کسی انسان سے اس کے گناہ کے بارے میں پوچھا جائے گا اور نہ کسی جن سے [1]
- : یعنی سوال و جواب اور حساب و کتاب کا مرحلہ تو اس وقت گزرچکا ہوگا جس میں ان لوگوں سے حجت قائم کرنے کے لئے سوالات بھی کئے گئے تھے، لیکن اب ان کو دوزخ میں ڈالنے کے لئے نہ تو اللہ تعالیٰ کو کسی سے یہ پوچھنے کی ضرورت ہوگی کہ اس نے کیا گناہ کیا تھا، کیونکہ اسے خود ہی معلوم ہے، اور نہ فرشتوں کو ضرورت ہوگی کیونکہ جیسا اگلی آیت میں آرہا ہے، مجرم لوگ اپنے چہرے کی علامتوں ہی سے پہچان لئے جائیں گے۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۴۰ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
يُعۡرَفُ ٱلۡمُجۡرِمُونَ بِسِيمَٰهُمۡ فَيُؤۡخَذُ بِٱلنَّوَٰصِي وَٱلۡأَقۡدَامِ
آیت ۵۵:۴۱ کھولیںمجرم لوگوں کو ان کی علامتوں سے پہچان لیا جائے گا، پھر انہیں سر کے بالوں اور پاؤں سے پکڑا جائے گا۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۴۲ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
هَٰذِهِۦ جَهَنَّمُ ٱلَّتِي يُكَذِّبُ بِهَا ٱلۡمُجۡرِمُونَ
آیت ۵۵:۴۳ کھولیںیہ ہے وہ جہنم جسے یہ مجرم لوگ جھٹلاتے تھے۔
يَطُوفُونَ بَيۡنَهَا وَبَيۡنَ حَمِيمٍ ءَانٖ
آیت ۵۵:۴۴ کھولیںیہ اسی کے اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان چکر لگائیں گے۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۴۵ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
وَلِمَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ جَنَّتَانِ
آیت ۵۵:۴۶ کھولیںاور جو شخص (دنیا میں) اپنے پروردگار کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرتا تھا، اس کے لیے دو باغ ہوں گے۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۴۷ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
ذَوَاتَآ أَفۡنَانٖ
آیت ۵۵:۴۸ کھولیںدونوں باغ شاخوں سے بھرے ہوئے۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۴۹ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
فِيهِمَا عَيۡنَانِ تَجۡرِيَانِ
آیت ۵۵:۵۰ کھولیںانہی دو باغوں میں دو چشمے بہہ رہے ہوں گے۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۵۱ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
فِيهِمَا مِن كُلِّ فَٰكِهَةٖ زَوۡجَانِ
آیت ۵۵:۵۲ کھولیںان دونوں میں ہر پھل کے دو دو جوڑے ہوں گے۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۵۳ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ فُرُشِۭ بَطَآئِنُهَا مِنۡ إِسۡتَبۡرَقٖۚ وَجَنَى ٱلۡجَنَّتَيۡنِ دَانٖ
آیت ۵۵:۵۴ کھولیںوہ (جنتی لوگ) ایسے فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے جن کے بستر دبیز ریشم کے ہوں گے، اور دونوں باغوں کے پھل جھکے پڑ رہے ہوں گے۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۵۵ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
فِيهِنَّ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرۡفِ لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ إِنسٞ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنّٞ
آیت ۵۵:۵۶ کھولیںانہی باغوں میں وہ نیچی نگاہ والیاں ہوں گی جنہیں ان جنتیوں سے پہلے نہ کسی انسان نے کبھی چھوا ہوگا اور نہ کسی جن نے۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۵۷ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
كَأَنَّهُنَّ ٱلۡيَاقُوتُ وَٱلۡمَرۡجَانُ
آیت ۵۵:۵۸ کھولیںوہ ایسی ہوں گے جیسے یاقوت اور مرجان۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۵۹ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
هَلۡ جَزَآءُ ٱلۡإِحۡسَٰنِ إِلَّا ٱلۡإِحۡسَٰنُ
آیت ۵۵:۶۰ کھولیںاچھائی کا بدلہ اچھائی کے سوا اور کیا ہے ؟
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۶۱ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
وَمِن دُونِهِمَا جَنَّتَانِ
آیت ۵۵:۶۲ کھولیںاور ان دو باغوں سے کچھ کم درجے کے دو باغ اور ہوں گے۔ [1]
- : اکثر مفسرین کے مطابق پہلے (آیت نمبر 46 میں) جن دو باغوں کا ذکر ہوا تھا۔ وہ اعلیٰ درجے کے مقرب بندوں کے لیے ہیں، جیسا کہ اگلی سورت (سورة واقعہ) میں اس کی تفصیل آنے والی ہے، اور اب آیت نمبر 62 سے جن دو باغوں کا ذکر ہو رہا ہے، وہ عام مومنوں کے لیے ہیں۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۶۳ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
مُدۡهَآمَّتَانِ
آیت ۵۵:۶۴ کھولیںدونوں سبزے کی کثرت سے سیاہی کی طرف مائل [1]
- : سبزہ جب خوب گھنا اور گہرا ہوجائے تو وہ دور سے سیاہی مائل نظر آتا ہے یہ اسی کیفیت کی طرف اشارہ ہے۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۶۵ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
فِيهِمَا عَيۡنَانِ نَضَّاخَتَانِ
آیت ۵۵:۶۶ کھولیںانہی میں دو ابلتے ہوئے چشمے ہوں گے۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۶۷ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
فِيهِمَا فَٰكِهَةٞ وَنَخۡلٞ وَرُمَّانٞ
آیت ۵۵:۶۸ کھولیںانہی میں میوے اور کھجوریں اور انار ہوں گے۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۶۹ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
فِيهِنَّ خَيۡرَٰتٌ حِسَانٞ
آیت ۵۵:۷۰ کھولیںانہی میں خوب سیرت خوبصورت عورتیں ہوں گی۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۷۱ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
حُورٞ مَّقۡصُورَٰتٞ فِي ٱلۡخِيَامِ
آیت ۵۵:۷۲ کھولیںوہ حوریں جنہیں خیموں میں حفاظت سے رکھا گیا ہوگا۔ [1]
- : ان خیموں کے بارے میں صحیح بخاری کی ایک حدیث میں یہ تفصیلی آئی ہے کہ یہ موتی سے بنے ہوئے بہت طویل و عریض خیمے ہوں گے۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۷۳ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ إِنسٞ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنّٞ
آیت ۵۵:۷۴ کھولیںانہیں ان جنتیوں سے پہلے نہ کسی انسان نے کبھی چھوا ہوگا، اور نہ کسی جن نے۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۷۵ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ رَفۡرَفٍ خُضۡرٖ وَعَبۡقَرِيٍّ حِسَانٖ
آیت ۵۵:۷۶ کھولیںوہ (جنتی) سبز رفرف [1] اور عجیب و غریب قسم کے خوبصورت فرش پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے۔
- : رفرف نقش ونگار والے قالین کو کہتے ہیں، یہاں یہ واضح رہنا چاہیے کہ جنت کی نعمتوں میں سے جن جن چیزوں کا ذکر فرمایا گیا ہے، اگرچہ دنیا میں بھی ان کے وہی نام ہیں جو ان آیات میں مذکور ہیں ؛ لیکن ان کی حقیقت ان کا حسن اور ان کی لذت دنیا کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوگی ؛ کیونکہ صحیح حدیث کے مطابق اللہ تعالیٰ نے اپنے نیک بندوں کے لئے ایسی نعمتیں تیار فرمائی ہیں جو آج تک نہ کسی آنکھ نے دیکھی ہیں نہ کسی کان نے سنی ہیں، اور نہ کسی کے دل میں ان کا خیال گزرا ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان سے بہرہ اور فرمائیں، آمین۔
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۷۷ کھولیںاب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
تَبَٰرَكَ ٱسۡمُ رَبِّكَ ذِي ٱلۡجَلَٰلِ وَٱلۡإِكۡرَامِ
آیت ۵۵:۷۸ کھولیںبڑا بابرکت نام ہے تمہارے پروردگار کا جو عظمت والا بھی ہے، کرم والا بھی۔