النازعات
An-Naazi'aat
ترجمہ: Mufti Taqi Usmani · سورت کھولیں
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلنَّٰزِعَٰتِ غَرۡقٗا
آیت ۷۹:۱ کھولیںقسم ہے ان (فرشتوں) کی جو (کافروں کی روح) سختی سے کھینچتے ہیں۔ [1]
- : قرآن کریم میں اصل لفظ صرف اتنا ہے کہ ”قسم ان کی جو سختی سے کھینچتے ہیں“ لیکن حضرت عبداللہ بن عباس ؓ نے اس کی تفسیر میں یہ فرمایا ہے کہ اس سے مراد روح قبض کرنے والے فرشتے ہیں جو کسی کی (اور عام طور سے کافروں کی) روح کو سختی سے کھینچتے ہیں، اور کسی کی (اور عام طور سے مومنوں کی) روح کو آسانی سے اس طرح کھینچ لیتے ہیں جیسے کوئی گرہ کھول دی ہو۔ پھر وہ ان روحوں کو لے کر تیرتے ہوئے جاتے ہیں، اور جلدی جلدی ان کی منزل پر پہنچا کر ان احکام کے مطابق ان کا انتظام کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے ان کے بارے میں دئیے ہوئے ہوتے ہیں۔ پہلی چار آیتوں کا یہی مطلب ہے۔ ان فرشتوں کی قسم کھا کر اللہ تعالیٰ نے قیامت کے حالات بیان فرمائے ہیں کہ جب وہ آئے گی تو بہت سے دل لرز رہے ہوں گے۔ پیچھے گذر چکا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو اپنی بات کا یقین دلانے کے لیے قسم کھانے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن عربی بلاغت کے قاعدے سے بات میں زور پیدا کرنے کے لیے قسمیں کھائی گئی ہیں اور عام طور سے جس چیز کی قسم کھائی جاتی ہے، وہ اس دعوے پر گواہ ہوتی ہے جو بعد میں بیان ہورہا ہے۔ یہاں مطلب یہ ہے کہ فرشتے اس بات کے گواہ ہیں کہ جس طرح اللہ تعالیٰ فرشتوں کے ذریعے روح قبض فرماتا ہے، اسی طرح فرشتوں سے صور پھنکوا کر انہیں دوبارہ زندہ بھی کرسکتا ہے۔
وَٱلنَّٰشِطَٰتِ نَشۡطٗا
آیت ۷۹:۲ کھولیںاور جو (مومنوں کی روح کی) گرہ نرمی سے کھول دیتے ہیں۔
وَٱلسَّٰبِحَٰتِ سَبۡحٗا
آیت ۷۹:۳ کھولیںپھر (فضا میں) تیرے ہوئے جاتے ہیں۔
فَٱلسَّٰبِقَٰتِ سَبۡقٗا
آیت ۷۹:۴ کھولیںپھر تیزی سے لپکتے ہیں۔
فَٱلۡمُدَبِّرَٰتِ أَمۡرٗا
آیت ۷۹:۵ کھولیںپھر جو حکم ملتا ہے اس (کو پورا کرنے) کا انتظام کرتے ہیں۔
يَوۡمَ تَرۡجُفُ ٱلرَّاجِفَةُ
آیت ۷۹:۶ کھولیںکہ جس دن بھونچال (ہر چیز کو) ہلا ڈالے گا۔ [1]
- : اس سے مراد پہلا صور ہے۔ جب وہ پھونکا جائے گا تو ہر جان دار کو موت آجائے گی، اور پوری کائنات زیر و زبر ہوجائے گی۔
تَتۡبَعُهَا ٱلرَّادِفَةُ
آیت ۷۹:۷ کھولیںپھر اس کے بعد ایک اور جھٹکا آئے گا۔ [1]
- : اس سے مراد پہلا صور ہے۔ جب وہ پھونکا جائے گا تو ہر جان دار کو موت آجائے گی، اور پوری کائنات زیر و زبر ہوجائے گی۔
قُلُوبٞ يَوۡمَئِذٖ وَاجِفَةٌ
آیت ۷۹:۸ کھولیںاس دن بہت سے دل لرز رہے ہوں گے۔
أَبۡصَٰرُهَا خَٰشِعَةٞ
آیت ۷۹:۹ کھولیںان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی۔
يَقُولُونَ أَءِنَّا لَمَرۡدُودُونَ فِي ٱلۡحَافِرَةِ
آیت ۷۹:۱۰ کھولیںیہ (کافر لوگ) کہتے ہیں کہ : کیا ہم پہلی والی حالت پر لوٹا دیئے جائیں گے ؟ [1]
- : یعنی کیا ہمیں مرنے کے بعد دوبارہ زندگی کی حالت میں واپس لایا جائے گا۔
أَءِذَا كُنَّا عِظَٰمٗا نَّخِرَةٗ
آیت ۷۹:۱۱ کھولیںکیا اس وقت جب ہم بوسیدہ ہڈیوں میں تبدیل ہوچکے ہوں گے ؟
قَالُواْ تِلۡكَ إِذٗا كَرَّةٌ خَاسِرَةٞ
آیت ۷۹:۱۲ کھولیںکہتے ہیں کہ : اگر ایسا ہوا تو یہ بڑے گھاٹے کی واپسی ہوگی۔ [1]
- : مطلب یہ ہے کہ اگر ہمیں واقعی دوبارہ زندہ کیا گیا تو یہ ہمارے لیے گھاٹے کا سودا ہوگا، کیونکہ اس دوسری زندگی کے لیے ہم نے کوئی تیاری نہیں کر رکھی ہے۔
فَإِنَّمَا هِيَ زَجۡرَةٞ وَٰحِدَةٞ
آیت ۷۹:۱۳ کھولیںحقیقت تو یہ ہے کہ وہ بس ایک زور کی آواز ہوگی۔
فَإِذَا هُم بِٱلسَّاهِرَةِ
آیت ۷۹:۱۴ کھولیںجس کے بعد وہ اچانک ایک کھلے میدان میں ہوں گے۔
هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ مُوسَىٰٓ
آیت ۷۹:۱۵ کھولیں(اے پیغمبر) کیا تمہیں موسیٰ کا واقعہ پہنچا ہے ؟
إِذۡ نَادَىٰهُ رَبُّهُۥ بِٱلۡوَادِ ٱلۡمُقَدَّسِ طُوًى
آیت ۷۹:۱۶ کھولیںجب ان کے پروردگار نے انہیں طوی کی مقدس وادی میں آواز دی تھی۔ [1]
- : اس سے مراد صحرائے سینا کی وہ وادی ہے جس میں پہلی بار حضرت موسیٰ ؑ کو پیغمبر بنایا گیا۔ تفصیل کے لیے دیکھئے سورة طہ : 9 تا 48 اور ان کے حواشی
ٱذۡهَبۡ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰ
آیت ۷۹:۱۷ کھولیںکہ : فرعون کے پاس چلے جاؤ، اس نے بہت سرکشی اختیار کر رکھی ہے۔
فَقُلۡ هَل لَّكَ إِلَىٰٓ أَن تَزَكَّىٰ
آیت ۷۹:۱۸ کھولیںاور اس سے کہو کہ کیا تمہیں یہ خواہش ہے کہ تم سنور جاؤ ؟
وَأَهۡدِيَكَ إِلَىٰ رَبِّكَ فَتَخۡشَىٰ
آیت ۷۹:۱۹ کھولیںاور یہ کہ میں تمہیں تمہارے پروردگار کا راستہ دکھاؤں تو تمہارے دل میں خوف پیدا ہوجائے ؟
فَأَرَىٰهُ ٱلۡأٓيَةَ ٱلۡكُبۡرَىٰ
آیت ۷۹:۲۰ کھولیںچنانچہ موسیٰ نے اس کو بڑی زبردست نشانی دکھائی [1]
- : یعنی یہ معجزہ دکھایا کہ ان کی لاٹھی سانپ بن گئی اور ان کا ہاتھ چمکنے لگا (دیکھئے سورة طہ : 17 تا 22)
فَكَذَّبَ وَعَصَىٰ
آیت ۷۹:۲۱ کھولیںپھر بھی اس نے (انہیں) جھٹلایا، اور کہنا نہیں مانا۔
ثُمَّ أَدۡبَرَ يَسۡعَىٰ
آیت ۷۹:۲۲ کھولیںپھر دوڑ دھوپ کرنے کے لیے پلٹا۔
فَحَشَرَ فَنَادَىٰ
آیت ۷۹:۲۳ کھولیںپھر سب کو اکٹھا کیا اور آواز لگائی۔
فَقَالَ أَنَا۠ رَبُّكُمُ ٱلۡأَعۡلَىٰ
آیت ۷۹:۲۴ کھولیںاور کہا کہ : میں تمہارا اعلی درجے کا پروردگار ہوں۔
فَأَخَذَهُ ٱللَّهُ نَكَالَ ٱلۡأٓخِرَةِ وَٱلۡأُولَىٰٓ
آیت ۷۹:۲۵ کھولیںنتیجہ یہ ہوا کہ اللہ نے اسے آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا۔ [1]
- : دنیا کا عذاب یہ کہ اسے اور اس کے لشکر کو غرق کردیا گیا۔ تفصیل کے لیے دیکھئے سورة شعراء : 61 تا 64 اور آخرت میں دوزخ کا عذاب ہوگا۔
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبۡرَةٗ لِّمَن يَخۡشَىٰٓ
آیت ۷۹:۲۶ کھولیںحقیقت یہ ہے کہ اس واقعے میں اس شخص کے لیے بڑی عبرت ہے جو اللہ کا خوف دل میں رکھتا ہو۔
ءَأَنتُمۡ أَشَدُّ خَلۡقًا أَمِ ٱلسَّمَآءُۚ بَنَىٰهَا
آیت ۷۹:۲۷ کھولیں(انسانو) کیا تمہیں پیدا کرنا زیادہ مشکل ہے یا آسمان کو ؟ [1] اس کو اللہ نے بنایا ہے۔
- : عرب کے کافر لوگ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کا جو انکار کرتے تھے، اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ کسی مردے کے زندہ ہونے کو بہت مشکل سمجھتے تھے۔ اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں کہ کائنات کی دوسری چیزوں، مثلاً آسمان، کے مقابلے میں انسان کو پیدا کرنا زیادہ آسان ہے، اگر تم مانتے ہو کہ آسمان اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمایا ہے تو پھر انسان کو دوبارہ پیدا کرنا اس کے لیے کیا مشکل ہے ؟
رَفَعَ سَمۡكَهَا فَسَوَّىٰهَا
آیت ۷۹:۲۸ کھولیںاس کی بلندی اٹھائی ہوئی ہے، پھر اسے ٹھیک کیا ہے۔
وَأَغۡطَشَ لَيۡلَهَا وَأَخۡرَجَ ضُحَىٰهَا
آیت ۷۹:۲۹ کھولیںاور اس کی رات کو اندھیری بنایا ہے، اور اس کے دن کی دھوپ باہر نکال دی ہے۔
وَٱلۡأَرۡضَ بَعۡدَ ذَٰلِكَ دَحَىٰهَآ
آیت ۷۹:۳۰ کھولیںاور زمین کو اس کے بعد بچھا دیا ہے۔
أَخۡرَجَ مِنۡهَا مَآءَهَا وَمَرۡعَىٰهَا
آیت ۷۹:۳۱ کھولیںاس میں سے اس کا پانی اور اس کا چارہ نکالا ہے۔
وَٱلۡجِبَالَ أَرۡسَىٰهَا
آیت ۷۹:۳۲ کھولیںاور پہاڑوں کو گاڑھ دیا ہے۔
مَتَٰعٗا لَّكُمۡ وَلِأَنۡعَٰمِكُمۡ
آیت ۷۹:۳۳ کھولیںتاکہ تمہیں اور تمہارے مویشیوں کو فائدہ پہنچائے۔
فَإِذَا جَآءَتِ ٱلطَّآمَّةُ ٱلۡكُبۡرَىٰ
آیت ۷۹:۳۴ کھولیںپھر جب وہ سب سے بڑا ہنگامہ برپا ہوگا۔
يَوۡمَ يَتَذَكَّرُ ٱلۡإِنسَٰنُ مَا سَعَىٰ
آیت ۷۹:۳۵ کھولیںجس دن انسان اپنا سارا کیا دھرا یاد کرے گا۔
وَبُرِّزَتِ ٱلۡجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ
آیت ۷۹:۳۶ کھولیںاور دوزخ ہر دیکھنے والے کے سامنے ظاہر کردی جائے گی۔
فَأَمَّا مَن طَغَىٰ
آیت ۷۹:۳۷ کھولیںتو وہ جس نے سرکشی کی تھی۔
وَءَاثَرَ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا
آیت ۷۹:۳۸ کھولیںاور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی تھی۔
فَإِنَّ ٱلۡجَحِيمَ هِيَ ٱلۡمَأۡوَىٰ
آیت ۷۹:۳۹ کھولیںتو دوزخ ہی اس کا ٹھکانا ہوگی۔
وَأَمَّا مَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ وَنَهَى ٱلنَّفۡسَ عَنِ ٱلۡهَوَىٰ
آیت ۷۹:۴۰ کھولیںلیکن وہ جو اپنے پروردگار کے سامنے کھڑا ہونے کا خوف رکھتا تھا اور اپنے نفس کو بری خواہشات سے روکتا تھا۔
فَإِنَّ ٱلۡجَنَّةَ هِيَ ٱلۡمَأۡوَىٰ
آیت ۷۹:۴۱ کھولیںتو جنت ہی اس کا ٹھکانا ہوگی۔
يَسۡـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلسَّاعَةِ أَيَّانَ مُرۡسَىٰهَا
آیت ۷۹:۴۲ کھولیںیہ لوگ تم سے قیامت کی گھڑی کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ وہ کب قائم ہوگی ؟
فِيمَ أَنتَ مِن ذِكۡرَىٰهَآ
آیت ۷۹:۴۳ کھولیںتمہارا یہ بات بیان کرنے میں کیا کام ؟
إِلَىٰ رَبِّكَ مُنتَهَىٰهَآ
آیت ۷۹:۴۴ کھولیںاس کا علم تو تمہارے پروردگار پر ختم ہے۔
إِنَّمَآ أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخۡشَىٰهَا
آیت ۷۹:۴۵ کھولیںجو شخص اس سے ڈرتا ہو، تم تو صرف اس کو خبردار کرنے والے ہو۔
كَأَنَّهُمۡ يَوۡمَ يَرَوۡنَهَا لَمۡ يَلۡبَثُوٓاْ إِلَّا عَشِيَّةً أَوۡ ضُحَىٰهَا
آیت ۷۹:۴۶ کھولیںجس دن یہ اس کو دیکھ لیں گے، اس دن انہیں ایسا معلوم ہوگا جیسے وہ (دنیا میں یا قبر میں) ایک شام یا ایک صبح سے زیادہ نہیں رہے۔ [1]
- : یعنی آخرت میں پہنچنے کے بعد دنیا میں گذری ہوئی زندگی یا قبر کے عالم میں برزخ میں قیام کی مدت بہت مختصر معلوم ہوگی۔