النازعات ۷۹:۲۵
فَأَخَذَهُ ٱللَّهُ نَكَالَ ٱلۡأٓخِرَةِ وَٱلۡأُولَىٰٓ
Faakhathahu Allahu nakalaal-akhirati wal-oola
تراجم
تو (سب سے بلند وباﻻ) اللہ نے بھی اسے آخرت کے اور دنیا کے عذاب میں گرفتار کرلیا.[1]
- یعنی اللہ نے اس کی ایسی گرفت فرمائی کہ اسے دنیا میں آئندہ آنے والے متمردین کےلئے نشان عبرت بنا دیا اور قیامت کا عذاب اس کےعلاوہ ہے، جو اسے وہاں ملے گا۔
نتیجہ یہ ہوا کہ اللہ نے اسے آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا۔ [1]
- : دنیا کا عذاب یہ کہ اسے اور اس کے لشکر کو غرق کردیا گیا۔ تفصیل کے لیے دیکھئے سورة شعراء : 61 تا 64 اور آخرت میں دوزخ کا عذاب ہوگا۔
لفظ بہ لفظ
- فَأَخَذَهُfa-akhadhahuتو پکڑ لیا اس کو
- مادہ
- اخذ
- اصل لفظ
- أَخَذَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ سببیت · فعل · ضمیرِ شخصی
- ٱللَّهُl-lahuاللہ نے
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- نَكَالَnakālaعذاب میں
- مادہ
- نكل
- اصل لفظ
- نَكال
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلْءَاخِرَةِl-ākhiratiآخرت کے (عذاب میں(/ سزا میں
- مادہ
- اخر
- اصل لفظ
- آخِر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَٱلْأُولَىٰٓwal-ūlāاور دنیا کے
- مادہ
- اول
- اصل لفظ
- أَوَّل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
تو (سب سے بلند و بالا) اللہ نے بھی اسے آخرت کے اور دنیا کے عذاب میں گرفتار کر لیا (١) ٢٥۔١ یعنی اللہ نے اس کی ایسی گرفت فرمائی کہ اسے دنیا میں آئندہ آنے والے فرمانوں کے لئے نشان عبرت بنا دیا اور قیامت کا عذاب اس کے علاوہ ہے، جو اسے وہاں ملے گا
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan