النازعات
An-Naazi'aat
ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلنَّٰزِعَٰتِ غَرۡقٗا
آیت ۷۹:۱ کھولیںڈوب کر سختی سے کھینچنے والوں کی قسم![1]
وَٱلنَّٰشِطَٰتِ نَشۡطٗا
آیت ۷۹:۲ کھولیںبند کھول کر چھڑا دینے والوں کی قسم![1]
وَٱلسَّٰبِحَٰتِ سَبۡحٗا
آیت ۷۹:۳ کھولیںاور تیرنے پھرنے والوں کی قسم![1]
فَٱلسَّٰبِقَٰتِ سَبۡقٗا
آیت ۷۹:۴ کھولیںپھر دوڑ کر آگے بڑھنے والوں کی قسم![1]
فَٱلۡمُدَبِّرَٰتِ أَمۡرٗا
آیت ۷۹:۵ کھولیںپھر کام کی تدبیر کرنے والوں کی قسم![1]
يَوۡمَ تَرۡجُفُ ٱلرَّاجِفَةُ
آیت ۷۹:۶ کھولیںجس دن کانپنے والی کانپے گی.[1]
تَتۡبَعُهَا ٱلرَّادِفَةُ
آیت ۷۹:۷ کھولیںاس کے بعد ایک پیچھے آنے والی (پیچھے پیچھے) آئے گی.[1]
قُلُوبٞ يَوۡمَئِذٖ وَاجِفَةٌ
آیت ۷۹:۸ کھولیں(بہت سے) دل اس دن دھڑکتے ہوں گے.[1]
أَبۡصَٰرُهَا خَٰشِعَةٞ
آیت ۷۹:۹ کھولیںجن کی نگاہیں نیچی ہوں گی.[1]
يَقُولُونَ أَءِنَّا لَمَرۡدُودُونَ فِي ٱلۡحَافِرَةِ
آیت ۷۹:۱۰ کھولیںکہتے ہیں کہ کیا ہم پہلی کی سی حالت کی طرف پھر لوٹائے جائیں گے؟[1]
أَءِذَا كُنَّا عِظَٰمٗا نَّخِرَةٗ
آیت ۷۹:۱۱ کھولیںکیا اس وقت جب کہ ہم بوسیده ہڈیاں ہو جائیں گے؟[1]
قَالُواْ تِلۡكَ إِذٗا كَرَّةٌ خَاسِرَةٞ
آیت ۷۹:۱۲ کھولیںکہتے ہیں کہ پھر تو یہ لوٹنا نقصان ده ہے[1]
فَإِنَّمَا هِيَ زَجۡرَةٞ وَٰحِدَةٞ
آیت ۷۹:۱۳ کھولیں(معلوم ہونا چاہئے) وه تو صرف ایک (خوفناک) ڈانٹ ہے.
فَإِذَا هُم بِٱلسَّاهِرَةِ
آیت ۷۹:۱۴ کھولیںکہ (جس کے ظاہر ہوتے ہی) وه ایک دم میدان میں جمع ہو جائیں گے.[1]
هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ مُوسَىٰٓ
آیت ۷۹:۱۵ کھولیںکیا موسیٰ (علیہ السلام) کی خبر تمہیں پہنچی ہے؟
إِذۡ نَادَىٰهُ رَبُّهُۥ بِٱلۡوَادِ ٱلۡمُقَدَّسِ طُوًى
آیت ۷۹:۱۶ کھولیںجب کہ انہیں ان کے رب نے پاک میدان طویٰ میں پکارا.[1]
ٱذۡهَبۡ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰ
آیت ۷۹:۱۷ کھولیں(کہ) تم فرعون کے پاس جاؤ اس نے سرکشی اختیار کر لی ہے.[1]
فَقُلۡ هَل لَّكَ إِلَىٰٓ أَن تَزَكَّىٰ
آیت ۷۹:۱۸ کھولیںاس سے کہو کہ کیا تو اپنی درستگی اور اصلاح چاہتا ہے.[1]
وَأَهۡدِيَكَ إِلَىٰ رَبِّكَ فَتَخۡشَىٰ
آیت ۷۹:۱۹ کھولیںاور یہ کہ میں تجھے تیرے رب کی راه دکھاؤں تاکہ تو (اس سے) ڈرنے لگے.[1]
فَأَرَىٰهُ ٱلۡأٓيَةَ ٱلۡكُبۡرَىٰ
آیت ۷۹:۲۰ کھولیںپس اسے بڑی نشانی دکھائی.[1]
فَكَذَّبَ وَعَصَىٰ
آیت ۷۹:۲۱ کھولیںتو اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی.[1]
ثُمَّ أَدۡبَرَ يَسۡعَىٰ
آیت ۷۹:۲۲ کھولیںپھر پلٹا دوڑ دھوپ کرتے ہوئے.[1]
فَحَشَرَ فَنَادَىٰ
آیت ۷۹:۲۳ کھولیںپھر سب کو جمع کرکے پکارا.[1]
فَقَالَ أَنَا۠ رَبُّكُمُ ٱلۡأَعۡلَىٰ
آیت ۷۹:۲۴ کھولیںتم سب کا رب میں ہی ہوں.
فَأَخَذَهُ ٱللَّهُ نَكَالَ ٱلۡأٓخِرَةِ وَٱلۡأُولَىٰٓ
آیت ۷۹:۲۵ کھولیںتو (سب سے بلند وباﻻ) اللہ نے بھی اسے آخرت کے اور دنیا کے عذاب میں گرفتار کرلیا.[1]
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبۡرَةٗ لِّمَن يَخۡشَىٰٓ
آیت ۷۹:۲۶ کھولیںبیشک اس میں اس شخص کے لئے عبرت ہے جو ڈرے.[1]
ءَأَنتُمۡ أَشَدُّ خَلۡقًا أَمِ ٱلسَّمَآءُۚ بَنَىٰهَا
آیت ۷۹:۲۷ کھولیںکیا تمہارا پیدا کرنا زیاده دشوار ہے یا آسمان کا[1] ؟ اللہ تعالیٰ نے اسے بنایا.
رَفَعَ سَمۡكَهَا فَسَوَّىٰهَا
آیت ۷۹:۲۸ کھولیںاس کی بلندی اونچی کی پھر اسے ٹھیک ٹھاک کر دیا.[1]
وَأَغۡطَشَ لَيۡلَهَا وَأَخۡرَجَ ضُحَىٰهَا
آیت ۷۹:۲۹ کھولیںاسکی رات کو تاریک بنایا اور اس کے دن کو نکالا.[1]
وَٱلۡأَرۡضَ بَعۡدَ ذَٰلِكَ دَحَىٰهَآ
آیت ۷۹:۳۰ کھولیںاور اس کے بعد زمین کو (ہموار) بچھا دیا.[1]
أَخۡرَجَ مِنۡهَا مَآءَهَا وَمَرۡعَىٰهَا
آیت ۷۹:۳۱ کھولیںاس میں سے پانی اور چاره نکالا.
وَٱلۡجِبَالَ أَرۡسَىٰهَا
آیت ۷۹:۳۲ کھولیںاور پہاڑوں کو (مضبوط) گاڑ دیا.
مَتَٰعٗا لَّكُمۡ وَلِأَنۡعَٰمِكُمۡ
آیت ۷۹:۳۳ کھولیںیہ سب تمہارے اور تمہارے جانوروں کے فائدے کے لئے (ہیں).
فَإِذَا جَآءَتِ ٱلطَّآمَّةُ ٱلۡكُبۡرَىٰ
آیت ۷۹:۳۴ کھولیںپس جب وه بڑی آفت (قیامت) آجائے گی.
يَوۡمَ يَتَذَكَّرُ ٱلۡإِنسَٰنُ مَا سَعَىٰ
آیت ۷۹:۳۵ کھولیںجس دن کہ انسان اپنے کیے ہوئے کاموں کو یاد کرے گا.
وَبُرِّزَتِ ٱلۡجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ
آیت ۷۹:۳۶ کھولیںاور (ہر) دیکھنے والے کے سامنے جہنم ظاہر کی جائے گی.[1]
فَأَمَّا مَن طَغَىٰ
آیت ۷۹:۳۷ کھولیںتو جس (شخص) نے سرکشی کی (ہوگی).[1]
وَءَاثَرَ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا
آیت ۷۹:۳۸ کھولیںاور دنیوی زندگی کو ترجیح دی (ہوگی).[1]
فَإِنَّ ٱلۡجَحِيمَ هِيَ ٱلۡمَأۡوَىٰ
آیت ۷۹:۳۹ کھولیںاس کا ٹھکانا جہنم ہی ہے.[1]
وَأَمَّا مَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ وَنَهَى ٱلنَّفۡسَ عَنِ ٱلۡهَوَىٰ
آیت ۷۹:۴۰ کھولیںہاں جو شخص اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے[1] سے ڈرتا رہا ہوگا اور اپنے نفس کو خواہش سے روکا ہوگا.[2]
فَإِنَّ ٱلۡجَنَّةَ هِيَ ٱلۡمَأۡوَىٰ
آیت ۷۹:۴۱ کھولیںتو اس کا ٹھکانا جنت ہی ہے.[1]
يَسۡـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلسَّاعَةِ أَيَّانَ مُرۡسَىٰهَا
آیت ۷۹:۴۲ کھولیںلوگ آپ سے قیامت کے واقع ہونے کا وقت دریافت کرتے ہیں.[1]
فِيمَ أَنتَ مِن ذِكۡرَىٰهَآ
آیت ۷۹:۴۳ کھولیںآپ کو اس کے بیان کرنے سے کیا تعلق؟[1]
إِلَىٰ رَبِّكَ مُنتَهَىٰهَآ
آیت ۷۹:۴۴ کھولیںاس کے علم کی انتہا تو اللہ کی جانب ہے.
إِنَّمَآ أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخۡشَىٰهَا
آیت ۷۹:۴۵ کھولیںآپ تو صرف اس سے ڈرتے رہنے والوں کو آگاه کرنے والے ہیں.[1]
كَأَنَّهُمۡ يَوۡمَ يَرَوۡنَهَا لَمۡ يَلۡبَثُوٓاْ إِلَّا عَشِيَّةً أَوۡ ضُحَىٰهَا
آیت ۷۹:۴۶ کھولیںجس روز یہ اسے دیکھ لیں گے تو ایسا معلوم ہوگا کہ صرف دن کا آخری حصہ یا اول حصہ ہی (دنیا میں) رہے ہیں.[1]