النازعات ۷۹:۱۶
إِذۡ نَادَىٰهُ رَبُّهُۥ بِٱلۡوَادِ ٱلۡمُقَدَّسِ طُوًى
Ith nadahu rabbuhu bilwadialmuqaddasi tuwa
تراجم
جب کہ انہیں ان کے رب نے پاک میدان طویٰ میں پکارا.[1]
- یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب حضرت موسیٰ (عليه السلام) مدین سے واپس آگ کی تلاش میں کوہ طور پر پہنچ گئے تھے تو وہاں ایک درخت کی اوٹ سے اللہ تعالیٰ نےموسیٰ (عليه السلام) سے کلام فرمایا، جیسا کہ اس کی تفصیل سورۂ طہ کے آغاز میں گزری طُوَى اسی جگہ کا نام ہے، ہم کلامی کا مطلب نبوت ورسالت سےنوازنا ہے۔ یعنی موسیٰ (عليه السلام) آگ لینے گئے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں رسالت عطا فرما دی۔
جب ان کے پروردگار نے انہیں طوی کی مقدس وادی میں آواز دی تھی۔ [1]
- : اس سے مراد صحرائے سینا کی وہ وادی ہے جس میں پہلی بار حضرت موسیٰ ؑ کو پیغمبر بنایا گیا۔ تفصیل کے لیے دیکھئے سورة طہ : 9 تا 48 اور ان کے حواشی
لفظ بہ لفظ
- إِذْidhجب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِذ
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ زمان
- نَادَىٰهُnādāhuپکارا اس کو
- مادہ
- ندي
- اصل لفظ
- نادَى
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- رَبُّهُۥrabbuhuاس کے رب نے
- مادہ
- ربب
- اصل لفظ
- رَبّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- بِٱلْوَادِbil-wādiوادی میں
- مادہ
- ودي
- اصل لفظ
- واد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
- ٱلْمُقَدَّسِl-muqadasiمقدس
- مادہ
- قدس
- اصل لفظ
- مُقَدَّس
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- طُوًىṭuwanطویٰ کی
- مادہ
- طوي
- اصل لفظ
- طُوًى
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
جب کہ انہیں ان کے رب نے پاک میدان طویٰ میں پکارا (١) ١٦۔١ یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب حضرت موسیٰ علیہ السلام مدین سے واپسی پر آگ کی تلاش میں کوہ طور پر پہنچ گئے تھے تو وہاں ایک درخت کی اوٹ سے اللہ تعالٰی نے موسیٰ علیہ الالسلام سے کلام فرمایا تھا، جیسا کہ تفصیل سورہ طٰہٰ کے آغاز میں گزری۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan