صفحہ ۵۸۴

النازعات ⁦۷۹:۱۶⁩ – النازعات ⁦۷۹:۴۶⁩ · پارہ ۳۰

النازعات

  1. إِذۡ نَادَىٰهُ رَبُّهُۥ بِٱلۡوَادِ ٱلۡمُقَدَّسِ طُوًى

    آیت ⁦۷۹:۱۶⁩ کھولیں

    جب کہ انہیں ان کے رب نے پاک میدان طویٰ میں پکارا.[1]

  2. ٱذۡهَبۡ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰ

    آیت ⁦۷۹:۱۷⁩ کھولیں

    (کہ) تم فرعون کے پاس جاؤ اس نے سرکشی اختیار کر لی ہے.[1]

  3. فَقُلۡ هَل لَّكَ إِلَىٰٓ أَن تَزَكَّىٰ

    آیت ⁦۷۹:۱۸⁩ کھولیں

    اس سے کہو کہ کیا تو اپنی درستگی اور اصلاح چاہتا ہے.[1]

  4. وَأَهۡدِيَكَ إِلَىٰ رَبِّكَ فَتَخۡشَىٰ

    آیت ⁦۷۹:۱۹⁩ کھولیں

    اور یہ کہ میں تجھے تیرے رب کی راه دکھاؤں تاکہ تو (اس سے) ڈرنے لگے.[1]

  5. فَأَرَىٰهُ ٱلۡأٓيَةَ ٱلۡكُبۡرَىٰ 

    آیت ⁦۷۹:۲۰⁩ کھولیں

    پس اسے بڑی نشانی دکھائی.[1]

  6. فَكَذَّبَ وَعَصَىٰ

    آیت ⁦۷۹:۲۱⁩ کھولیں

    تو اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی.[1]

  7. ثُمَّ أَدۡبَرَ يَسۡعَىٰ

    آیت ⁦۷۹:۲۲⁩ کھولیں

    پھر پلٹا دوڑ دھوپ کرتے ہوئے.[1]

  8. فَحَشَرَ فَنَادَىٰ

    آیت ⁦۷۹:۲۳⁩ کھولیں

    پھر سب کو جمع کرکے پکارا.[1]

  9. فَقَالَ أَنَا۠ رَبُّكُمُ ٱلۡأَعۡلَىٰ

    آیت ⁦۷۹:۲۴⁩ کھولیں

    تم سب کا رب میں ہی ہوں.

  10. فَأَخَذَهُ ٱللَّهُ نَكَالَ ٱلۡأٓخِرَةِ وَٱلۡأُولَىٰٓ

    آیت ⁦۷۹:۲۵⁩ کھولیں

    تو (سب سے بلند وباﻻ) اللہ نے بھی اسے آخرت کے اور دنیا کے عذاب میں گرفتار کرلیا.[1]

  11. إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبۡرَةٗ لِّمَن يَخۡشَىٰٓ

    آیت ⁦۷۹:۲۶⁩ کھولیں

    بیشک اس میں اس شخص کے لئے عبرت ہے جو ڈرے.[1]

  12. ءَأَنتُمۡ أَشَدُّ خَلۡقًا أَمِ ٱلسَّمَآءُۚ بَنَىٰهَا

    آیت ⁦۷۹:۲۷⁩ کھولیں

    کیا تمہارا پیدا کرنا زیاده دشوار ہے یا آسمان کا[1] ؟ اللہ تعالیٰ نے اسے بنایا.

  13. رَفَعَ سَمۡكَهَا فَسَوَّىٰهَا

    آیت ⁦۷۹:۲۸⁩ کھولیں

    اس کی بلندی اونچی کی پھر اسے ٹھیک ٹھاک کر دیا.[1]

  14. وَأَغۡطَشَ لَيۡلَهَا وَأَخۡرَجَ ضُحَىٰهَا

    آیت ⁦۷۹:۲۹⁩ کھولیں

    اسکی رات کو تاریک بنایا اور اس کے دن کو نکالا.[1]

  15. وَٱلۡأَرۡضَ بَعۡدَ ذَٰلِكَ دَحَىٰهَآ 

    آیت ⁦۷۹:۳۰⁩ کھولیں

    اور اس کے بعد زمین کو (ہموار) بچھا دیا.[1]

  16. أَخۡرَجَ مِنۡهَا مَآءَهَا وَمَرۡعَىٰهَا

    آیت ⁦۷۹:۳۱⁩ کھولیں

    اس میں سے پانی اور چاره نکالا.

  17. وَٱلۡجِبَالَ أَرۡسَىٰهَا

    آیت ⁦۷۹:۳۲⁩ کھولیں

    اور پہاڑوں کو (مضبوط) گاڑ دیا.

  18. مَتَٰعٗا لَّكُمۡ وَلِأَنۡعَٰمِكُمۡ

    آیت ⁦۷۹:۳۳⁩ کھولیں

    یہ سب تمہارے اور تمہارے جانوروں کے فائدے کے لئے (ہیں).

  19. فَإِذَا جَآءَتِ ٱلطَّآمَّةُ ٱلۡكُبۡرَىٰ

    آیت ⁦۷۹:۳۴⁩ کھولیں

    پس جب وه بڑی آفت (قیامت) آجائے گی.

  20. يَوۡمَ يَتَذَكَّرُ ٱلۡإِنسَٰنُ مَا سَعَىٰ

    آیت ⁦۷۹:۳۵⁩ کھولیں

    جس دن کہ انسان اپنے کیے ہوئے کاموں کو یاد کرے گا.

  21. وَبُرِّزَتِ ٱلۡجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ

    آیت ⁦۷۹:۳۶⁩ کھولیں

    اور (ہر) دیکھنے والے کے سامنے جہنم ظاہر کی جائے گی.[1]

  22. فَأَمَّا مَن طَغَىٰ

    آیت ⁦۷۹:۳۷⁩ کھولیں

    تو جس (شخص) نے سرکشی کی (ہوگی).[1]

  23. وَءَاثَرَ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا

    آیت ⁦۷۹:۳۸⁩ کھولیں

    اور دنیوی زندگی کو ترجیح دی (ہوگی).[1]

  24. فَإِنَّ ٱلۡجَحِيمَ هِيَ ٱلۡمَأۡوَىٰ

    آیت ⁦۷۹:۳۹⁩ کھولیں

    اس کا ٹھکانا جہنم ہی ہے.[1]

  25. وَأَمَّا مَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ وَنَهَى ٱلنَّفۡسَ عَنِ ٱلۡهَوَىٰ 

    آیت ⁦۷۹:۴۰⁩ کھولیں

    ہاں جو شخص اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے[1] سے ڈرتا رہا ہوگا اور اپنے نفس کو خواہش سے روکا ہوگا.[2]

  26. فَإِنَّ ٱلۡجَنَّةَ هِيَ ٱلۡمَأۡوَىٰ

    آیت ⁦۷۹:۴۱⁩ کھولیں

    تو اس کا ٹھکانا جنت ہی ہے.[1]

  27. يَسۡـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلسَّاعَةِ أَيَّانَ مُرۡسَىٰهَا

    آیت ⁦۷۹:۴۲⁩ کھولیں

    لوگ آپ سے قیامت کے واقع ہونے کا وقت دریافت کرتے ہیں.[1]

  28. فِيمَ أَنتَ مِن ذِكۡرَىٰهَآ

    آیت ⁦۷۹:۴۳⁩ کھولیں

    آپ کو اس کے بیان کرنے سے کیا تعلق؟[1]

  29. إِلَىٰ رَبِّكَ مُنتَهَىٰهَآ

    آیت ⁦۷۹:۴۴⁩ کھولیں

    اس کے علم کی انتہا تو اللہ کی جانب ہے.

  30. إِنَّمَآ أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخۡشَىٰهَا

    آیت ⁦۷۹:۴۵⁩ کھولیں

    آپ تو صرف اس سے ڈرتے رہنے والوں کو آگاه کرنے والے ہیں.[1]

  31. كَأَنَّهُمۡ يَوۡمَ يَرَوۡنَهَا لَمۡ يَلۡبَثُوٓاْ إِلَّا عَشِيَّةً أَوۡ ضُحَىٰهَا

    آیت ⁦۷۹:۴۶⁩ کھولیں

    جس روز یہ اسے دیکھ لیں گے تو ایسا معلوم ہوگا کہ صرف دن کا آخری حصہ یا اول حصہ ہی (دنیا میں) رہے ہیں.[1]