النازعات ۷۹:۳۰
وَٱلۡأَرۡضَ بَعۡدَ ذَٰلِكَ دَحَىٰهَآ
Wal-arda baAAda thalikadahaha
تراجم
اور اس کے بعد زمین کو (ہموار) بچھا دیا.[1]
- یہ حم السجدۃ:9 میں گزر چکا ہے کہ خَلَقَ ( پیدائش ) اور چیز ہے اور دَحَى( ہموار کرنا ) اور چیز ہے۔ زمین کی تخلیق آسمان سے پہلی ہوئی لیکن اس کو ہموار آسمان کی پیدائش کے بعد کیا گیا ہےاور یہاں اسی حقیقت کا بیان ہے۔ اور ہموار کرنے یا پھیلانے کا مطلب ہے کہ زمین کو رہائش کےقابل بنانے کے لئے جن جن چیزوں کی ضرورت ہے اللہ نے ان کا اہتمام فرمایا، مثلاً زمین سے پانی نکالا، اس میں چارہ اور خوراک پیدا کی، پہاڑوں کو میخوں کی طرح مضبوط گاڑ دیا تاکہ زمین نہ ہلے۔ جیسا کہ یہاں بھی آگے یہی بیان ہے۔
اور زمین کو اس کے بعد بچھا دیا ہے۔
لفظ بہ لفظ
- وَٱلْأَرْضَwal-arḍaاور زمین کو
- مادہ
- ارض
- اصل لفظ
- أَرْض
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
- بَعْدَbaʿdaبعد
- مادہ
- بعد
- اصل لفظ
- بَعْد
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ زمان
- ذَٰلِكَdhālikaاس کے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
- دَحَىٰهَآdaḥāhāاس نے بچھا دیا
- مادہ
- دحو
- اصل لفظ
- دَحَى
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
اس کے بعد زمین کو (ہموار) بچھا دیا۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan