صفحہ ۵۸۵
عبس
Abasa
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
عَبَسَ وَتَوَلَّىٰٓ
آیت ۸۰:۱ کھولیںوه ترش رو ہوا اور منھ موڑ لیا.
أَن جَآءَهُ ٱلۡأَعۡمَىٰ
آیت ۸۰:۲ کھولیں(صرف اس لئے) کہ اس کے پاس ایک نابینا آیا.[1]
وَمَا يُدۡرِيكَ لَعَلَّهُۥ يَزَّكَّىٰٓ
آیت ۸۰:۳ کھولیںتجھے کیا خبر شاید وه سنور جاتا.[1]
أَوۡ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ ٱلذِّكۡرَىٰٓ
آیت ۸۰:۴ کھولیںیا نصیحت سنتا اور اسے نصیحت فائده پہنچاتی.
أَمَّا مَنِ ٱسۡتَغۡنَىٰ
آیت ۸۰:۵ کھولیںجو بے پرواہی کرتا ہے.[1]
فَأَنتَ لَهُۥ تَصَدَّىٰ
آیت ۸۰:۶ کھولیںاس کی طرف تو تو پوری توجہ کرتا ہے.[1]
وَمَا عَلَيۡكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ
آیت ۸۰:۷ کھولیںحاﻻنکہ اس کے نہ سنورنے سے تجھ پر کوئی الزام نہیں.[1]
وَأَمَّا مَن جَآءَكَ يَسۡعَىٰ
آیت ۸۰:۸ کھولیںاور جو شخص تیرے پاس دوڑتا ہوا آتا ہے.[1]
وَهُوَ يَخۡشَىٰ
آیت ۸۰:۹ کھولیںاور وه ڈر (بھی) رہا ہے.[1]
فَأَنتَ عَنۡهُ تَلَهَّىٰ
آیت ۸۰:۱۰ کھولیںتو اس سے بےرخی برتتا ہے.[1]
كَلَّآ إِنَّهَا تَذۡكِرَةٞ
آیت ۸۰:۱۱ کھولیںیہ ٹھیک نہیں[1] قرآن تو نصیحت (کی چیز) ہے.
فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ
آیت ۸۰:۱۲ کھولیںجو چاہے اس سے نصیحت لے.[1]
فِي صُحُفٖ مُّكَرَّمَةٖ
آیت ۸۰:۱۳ کھولیں(یہ تو) پر عظمت صحیفوں میں (ہے).[1]
مَّرۡفُوعَةٖ مُّطَهَّرَةِۭ
آیت ۸۰:۱۴ کھولیںجو بلند وباﻻ اور پاک صاف ہے.[1]
بِأَيۡدِي سَفَرَةٖ
آیت ۸۰:۱۵ کھولیںایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ہے.[1]
كِرَامِۭ بَرَرَةٖ
آیت ۸۰:۱۶ کھولیںجو بزرگ اور پاکباز ہیں.[1]
قُتِلَ ٱلۡإِنسَٰنُ مَآ أَكۡفَرَهُۥ
آیت ۸۰:۱۷ کھولیںاللہ کی مار انسان پر کیسا ناشکرا ہے.[1]
مِنۡ أَيِّ شَيۡءٍ خَلَقَهُۥ
آیت ۸۰:۱۸ کھولیںاسے اللہ نے کس چیز سے پیدا کیا.
مِن نُّطۡفَةٍ خَلَقَهُۥ فَقَدَّرَهُۥ
آیت ۸۰:۱۹ کھولیںاسے) ایک نطفہ[1] سے پیدا کیا،پھراس کا اندازہ مقررکیا .[2]
ثُمَّ ٱلسَّبِيلَ يَسَّرَهُۥ
آیت ۸۰:۲۰ کھولیںپھر اس کے لئے راستہ آسان کیا.[1]
ثُمَّ أَمَاتَهُۥ فَأَقۡبَرَهُۥ
آیت ۸۰:۲۱ کھولیںپھر اسے موت دی اور پھر قبر میں دفن کیا.
ثُمَّ إِذَا شَآءَ أَنشَرَهُۥ
آیت ۸۰:۲۲ کھولیںپھر جب چاہے گا اسے زنده کر دے گا.[1]
كَلَّا لَمَّا يَقۡضِ مَآ أَمَرَهُۥ
آیت ۸۰:۲۳ کھولیںہرگز نہیں[1] ۔ اس نے اب تک اللہ کے حکم کی بجا آوری نہیں کی.
فَلۡيَنظُرِ ٱلۡإِنسَٰنُ إِلَىٰ طَعَامِهِۦٓ
آیت ۸۰:۲۴ کھولیںانسان کو چاہئے کہ اپنے کھانے کو دیکھے.[1]
أَنَّا صَبَبۡنَا ٱلۡمَآءَ صَبّٗا
آیت ۸۰:۲۵ کھولیںکہ ہم نے خوب پانی برسایا.
ثُمَّ شَقَقۡنَا ٱلۡأَرۡضَ شَقّٗا
آیت ۸۰:۲۶ کھولیںپھر پھاڑا زمین کو اچھی طرح.
فَأَنۢبَتۡنَا فِيهَا حَبّٗا
آیت ۸۰:۲۷ کھولیںپھر اس میں سے اناج اگائے.
وَعِنَبٗا وَقَضۡبٗا
آیت ۸۰:۲۸ کھولیںاور انگور اور ترکاری.
وَزَيۡتُونٗا وَنَخۡلٗا
آیت ۸۰:۲۹ کھولیںاور زیتون اور کھجور.
وَحَدَآئِقَ غُلۡبٗا
آیت ۸۰:۳۰ کھولیںاور گنجان باغات.
وَفَٰكِهَةٗ وَأَبّٗا
آیت ۸۰:۳۱ کھولیںاور میوه اور (گھاس) چاره (بھی اگایا).[1]
مَّتَٰعٗا لَّكُمۡ وَلِأَنۡعَٰمِكُمۡ
آیت ۸۰:۳۲ کھولیںتمہارے استعمال وفائدے کے لئے اور تمہارے چوپایوں کے لئے.
فَإِذَا جَآءَتِ ٱلصَّآخَّةُ
آیت ۸۰:۳۳ کھولیںپس جب کہ کان بہرے کر دینے والی (قیامت) آجائے گی.[1]
يَوۡمَ يَفِرُّ ٱلۡمَرۡءُ مِنۡ أَخِيهِ
آیت ۸۰:۳۴ کھولیںاس دن آدمی اپنے بھائی سے.
وَأُمِّهِۦ وَأَبِيهِ
آیت ۸۰:۳۵ کھولیںاور اپنی ماں اور اپنے باپ سے.
وَصَٰحِبَتِهِۦ وَبَنِيهِ
آیت ۸۰:۳۶ کھولیںاور اپنی بیوی اور اپنی اوﻻد سے بھاگے گا.
لِكُلِّ ٱمۡرِيٕٖ مِّنۡهُمۡ يَوۡمَئِذٖ شَأۡنٞ يُغۡنِيهِ
آیت ۸۰:۳۷ کھولیںان میں سے ہر ایک کو اس دن ایسی فکر (دامن گیر) ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی.[1]
وُجُوهٞ يَوۡمَئِذٖ مُّسۡفِرَةٞ
آیت ۸۰:۳۸ کھولیںاس دن بہت سے چہرے روشن ہوں گے.
ضَاحِكَةٞ مُّسۡتَبۡشِرَةٞ
آیت ۸۰:۳۹ کھولیں(جو) ہنستے ہوئے اور ہشاش بشاش ہوں گے.[1]
وَوُجُوهٞ يَوۡمَئِذٍ عَلَيۡهَا غَبَرَةٞ
آیت ۸۰:۴۰ کھولیںاور بہت سے چہرے اس دن غبار آلود ہوں گے.
تَرۡهَقُهَا قَتَرَةٌ
آیت ۸۰:۴۱ کھولیںجن پر سیاہی چڑھی ہوئی ہوگی.[1]
أُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡكَفَرَةُ ٱلۡفَجَرَةُ
آیت ۸۰:۴۲ کھولیںوه یہی کافر بدکردار لوگ ہوں گے.[1]