عبس ⁦۸۰:۱۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۸۵ · پارہ ۳۰

كِرَامِۭ بَرَرَةٖ

Kiramin barara

تراجم

جو بزرگ اور پاکباز ہیں.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی خلق کے اعتبار سے وہ کریم یعنی شریف اور بزرگ ہیں اور افعال کے اعتبار سے وہ نیکو کار اور پاکباز ہیں۔ یہاں سے یہ بات معلوم ہوئی کہ حامل قرآن ( حافظ اور عالم ) کو بھی اخلاق وکردار اور افعال واطوار میں كِرَامٍ بَرَرَةٍ کا مصداق ہونا چاہئے۔ (ابن کثیر) حدیث میں بھی سَفَرَةٍ کا لفظ فرشتوں کے لئے استعمال ہوا ہے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا جو قرآن پڑھتا ہے اور وہ اس کا ماہر ہے، وہ السَّفَرَةُ الكِرَامُ الْبَرَرَةُ ( فرشتوں ) کے ساتھ ہوگا اور جو قرآن پڑھتا ہے، لیکن مشقت کےساتھ۔ ( یعنی ماہرین کی طرح سہولت اور روانی سےنہیں پڑھتا ) اس کے لئے دوگنا اجر ہے۔ (صحيح بخاري، تفسير سورة عبس مسلم، كتاب الصلاة، باب فضل الماهر بالقرآن....)۔

جو خود بڑی عزت والے، بہت نیک ہیں۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس سے مراد وہ فرشتے ہیں جو لوح محفوظ پر مقرر ہیں۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. كِرَامٍۭkirāminمعزز ہیں
    مادہ
    كرم
    اصل لفظ
    كَرِيم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  2. بَرَرَةٍbararatinجو نیک ہیں
    مادہ
    برر
    اصل لفظ
    بَرّ
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

جو بزرگ اور پاکباز ہیں (١) ١٦۔١ یعنی خلق کے اعتبار سے وہ کریم یعنی شریف اور بزرگ ہیں اور افعال کے اعتبار سے وہ نیکوکار اور پاکباز ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan