عبس ۸۰:۲۰
ثُمَّ ٱلسَّبِيلَ يَسَّرَهُۥ
Thumma assabeela yassarah
تراجم
پھر اس کے لئے راستہ آسان کیا.[1]
- یعنی خیر اور شر کے راستے اس کے لئے واضح کر دیئے۔ بعض کہتے ہیں اس سے مراد ماں کے پیٹ سے نکلنے کا راستہ ہے۔ لیکن پہلا مفہوم زیادہ صحیح ہے۔
پھر اس کے لیے راستہ بھی آسان بنادیا۔ [1]
- : اس کی ایک تفسیر حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے یہ منقول ہے کہ بچے کو ماں کے پیٹ سے باہر آنے کا راستہ اللہ تعالیٰ نے آسان بنادیا کہ وہ ایک تنگ جگہ سے بہ آسانی باہر آجاتا ہے۔ اور بعض حضرات نے اس کی یہ تفسیر فرمائی ہے کہ انسان کے دنیا میں جینے کا راستہ آسان بنادیا، اور اس کی ساری ضروریات دنیا میں مہیا فرما دیں۔
لفظ بہ لفظ
تفسیر
پر اس کے لئے راستہ آسان کیا (١) ٢٠۔١ یعنی خیر اور شر کے راستے اس کے لئے واضح کر دیئے، بعض کہتے ہیں اس سے مراد ماں کے پیٹ سے نکلنے کا راستہ ہے۔ لیکن پہلا مفہوم زیادہ صحیح ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan