عبس ۸۰:۱۹
مِن نُّطۡفَةٍ خَلَقَهُۥ فَقَدَّرَهُۥ
Min nutfatin khalaqahu faqaddarah
تراجم
اسے) ایک نطفہ[1] سے پیدا کیا،پھراس کا اندازہ مقررکیا .[2]
- یعنی جس کی پیدائش ایسے حقیر قطرۂ آب سے ہوئی ہے، کیا اسے تکبر زیب دیتا ہے؟
- اس کا مطلب ہے کہ اس کے مصالح نفس اسے مہیا کیے، اس کو دو ہاتھ دو پیر اوردو آنکھیں اور دیگر آلات وخواص عطا کیے۔
نطفے کی ایک بوند سے، اسے پیدا بھی کیا، پھر اس کو ایک خاص انداز بھی دیا۔ [1]
- : یعنی ماں کے پیٹ میں اس کے ایسے اعضاء اور ایسی صورت بنائی جو حیرت انگیز توازن کی حامل ہے۔ نیز اس کی ایک تفسیر یہ بھی کی گئی ہے کہ اس کی تقدیر طے فرمائی۔
لفظ بہ لفظ
- مِنminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- نُّطْفَةٍnuṭ'fatinایک نطفے (سے)
- مادہ
- نطف
- اصل لفظ
- نُطْفَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- خَلَقَهُۥkhalaqahuاس نے پیدا کیا اس کو
- مادہ
- خلق
- اصل لفظ
- خَلَقَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- فَقَدَّرَهُۥfaqaddarahuپھر تقدیر مقرر کی اس کی
- مادہ
- قدر
- اصل لفظ
- قَدَّرَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
(اسے) ایک نطفہ سے (١) پھر اندازہ پر رکھا اس کو۔ ١٩۔١ یعنی جس کی پیدائش ایسے حقیر قطرہ آب سے ہوئی ہے، کیا اسے تکبر زیب دیتا ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan