عبس ۸۰:۲
أَن جَآءَهُ ٱلۡأَعۡمَىٰ
An jaahu al-aAAma
تراجم
(صرف اس لئے) کہ اس کے پاس ایک نابینا آیا.[1]
- ابن ام مکتوم سےنبی (صلى الله عليه وسلم) کے چہرے پر جو ناگواری کے اثرات ظاہر ہوئے، اسے عَبَسَ سے اور توجہی کو تَوَلَّى ٰ سے تعبیر فرمایا۔
اس لیئے کہ ان کے پاس وہ نابینا آگیا تھا۔
لفظ بہ لفظ
تفسیر
(صرفٖ اس لئے) کہ اس کے پاس ایک نابینا آیا (١) ٢۔١ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اشراف قریش بیٹھے گفتگو کر رہے تھے کہ اچانک ابن ام مکثوم جو نابینا تھے، تشریف لے آئے اور آ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دین کی باتیں پوچھنے لگے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر کچھ ناگواری محسوس کی اور کچھ بےتوجہی سی برتی۔ چنانچہ تنبیہ کے طور پر ان آیات کا نزول ہوا (ترندی، تفسیر سورہ عبس)
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan