عبس ⁦۸۰:۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۸۵ · پارہ ۳۰

وَمَا يُدۡرِيكَ لَعَلَّهُۥ يَزَّكَّىٰٓ

Wama yudreeka laAAallahu yazzakka

تراجم

تجھے کیا خبر شاید وه سنور جاتا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی وہ نابینا تجھ سے دینی رہنمائی حاصل کرکے عمل صالح کرتا جس سے اس کا اخلا ق وکردار سنور جاتا، اس کے باطن کی اصلاح ہو جاتی اور تیری نصیحت سننے سے اس کو فائدہ ہوتا۔

اور (اے پیغمبر) تمہیں کیا خبر ؟ شاید وہ سدھر جاتا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَاwamāاور کیا چیز
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ استفہام
  2. يُدْرِيكَyud'rīkaبتائے تجھ کو
    مادہ
    دري
    اصل لفظ
    أَدْرَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. لَعَلَّهُۥlaʿallahuشاید کہ وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَعَلّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  4. يَزَّكَّىٰٓyazzakkāوہ سدھر جائے/ تزکیہ پائے
    مادہ
    زكو
    اصل لفظ
    تَزَكَّى
    قسمِ کلمہ
    فعل

تفسیر

تجھے کیا خبر شاید وہ سنور جاتا (١) ٣۔١ یعنی وہ نابینا تجھ سے دینی رہنمائی حاصل کر کے عمل صالح کرتا، جس سے اس کا اخلاق و کردار سنور جاتا، اس کے باطن کی اصلاح ہو جاتی اور تیری نصیحت سننے سے اس کو فائدہ ہوتا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan