عبس ⁦۸۰:۱۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۸۵ · پارہ ۳۰

فِي صُحُفٖ مُّكَرَّمَةٖ

Fee suhufin mukarrama

تراجم

(یہ تو) پر عظمت صحیفوں میں (ہے).[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی لوح محفوظ میں، کیوں کہ وہیں سے یہ قرآن اترتا ہے۔ یا مطلب ہے کہ یہ صحیفے اللہ کے ہاں بڑےمحترم ہیں کیوں کہ وہ علم وحکمت سے پر ہیں۔

وہ ایسے صحیفوں میں درج ہے جو بڑے مقدس ہیں۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس سے مراد لوح محفوظ ہے۔ اس میں دوسری باتوں کے علاوہ قرآن کریم بھی لوح محفوظ میں ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  2. صُحُفٍṣuḥufinصحیفوں
    مادہ
    صحف
    اصل لفظ
    صُحُف
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. مُّكَرَّمَةٍmukarramatinجو عزت دیئے گئے ہیں/ مکرم ہیں/ محترم ہیں
    مادہ
    كرم
    اصل لفظ
    مُكَرَّمَة
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

(یہ تو) پر عظمت آسمانی کتب میں سے (ہے) (١) ١٣۔١ یعنی لوح محفوظ میں، کیونکہ وہیں سے یہ قرآن اترتا ہے کہ یہ صحیفے اللہ کے ہاں بڑے محترم ہیں کیونکہ وہ علم و حکم سے پر ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan