صفحہ ۵۸۳
النبإ
إِنَّ لِلۡمُتَّقِينَ مَفَازًا
آیت ۷۸:۳۱ کھولیںیقیناً پرہیزگار لوگوں کے لئے کامیابی ہے.[1]
حَدَآئِقَ وَأَعۡنَٰبٗا
آیت ۷۸:۳۲ کھولیںباغات ہیں اور انگور ہیں.[1]
وَكَوَاعِبَ أَتۡرَابٗا
آیت ۷۸:۳۳ کھولیںاور نوجوان کنواری ہم عمر عورتیں ہیں.[1]
وَكَأۡسٗا دِهَاقٗا
آیت ۷۸:۳۴ کھولیںاور چھلکتے ہوئے جام ہیں.[1]
لَّا يَسۡمَعُونَ فِيهَا لَغۡوٗا وَلَا كِذَّٰبٗا
آیت ۷۸:۳۵ کھولیںوہاں نہ تو وه بیہوده باتیں سنیں گے اور نہ جھوٹی باتیں سنیں گے.[1]
جَزَآءٗ مِّن رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابٗا
آیت ۷۸:۳۶ کھولیں(ان کو) تیرے رب کی طرف سے (ان کے نیک اعمال کا)یہ بدلہ ملے گا جو کافی انعام ہوگا.[1]
رَّبِّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا ٱلرَّحۡمَٰنِۖ لَا يَمۡلِكُونَ مِنۡهُ خِطَابٗا
آیت ۷۸:۳۷ کھولیں(اس رب کی طرف سے ملے گا جو کہ) آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ان کا پروردگار ہے اور بڑی بخشش کرنے واﻻ ہے۔ کسی کو اس سے بات چیت کرنے کا اختیار نہیں ہوگا.[1]
يَوۡمَ يَقُومُ ٱلرُّوحُ وَٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ صَفّٗاۖ لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنۡ أَذِنَ لَهُ ٱلرَّحۡمَٰنُ وَقَالَ صَوَابٗا
آیت ۷۸:۳۸ کھولیںجس دن روح اور فرشتے صفیں باندھ کر کھڑے ہوں گے[1] تو کوئی کلام نہ کر سکے گا مگر جسے رحمٰن اجازت دے دے اور وه ٹھیک بات زبان سے نکالے.[2]
ذَٰلِكَ ٱلۡيَوۡمُ ٱلۡحَقُّۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ مَـَٔابًا
آیت ۷۸:۳۹ کھولیںیہ دن حق ہے[1] اب جو چاہے اپنے رب کے پاس (نیک اعمال کر کے) ٹھکانا بنالے.[2]
إِنَّآ أَنذَرۡنَٰكُمۡ عَذَابٗا قَرِيبٗا يَوۡمَ يَنظُرُ ٱلۡمَرۡءُ مَا قَدَّمَتۡ يَدَاهُ وَيَقُولُ ٱلۡكَافِرُ يَٰلَيۡتَنِي كُنتُ تُرَٰبَۢا
آیت ۷۸:۴۰ کھولیںہم نے تمہیں عنقریب آنے والے عذاب سے ڈرا دیا (اور چوکنا کر دیا) ہے[1] ۔ جس دن انسان اپنے ہاتھوں کی کمائی کو دیکھ لے گا[2] اور کافر کہے گا کہ کاش! میں مٹی ہو جاتا.[3]
النازعات
An-Naazi'aat
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلنَّٰزِعَٰتِ غَرۡقٗا
آیت ۷۹:۱ کھولیںڈوب کر سختی سے کھینچنے والوں کی قسم![1]
وَٱلنَّٰشِطَٰتِ نَشۡطٗا
آیت ۷۹:۲ کھولیںبند کھول کر چھڑا دینے والوں کی قسم![1]
وَٱلسَّٰبِحَٰتِ سَبۡحٗا
آیت ۷۹:۳ کھولیںاور تیرنے پھرنے والوں کی قسم![1]
فَٱلسَّٰبِقَٰتِ سَبۡقٗا
آیت ۷۹:۴ کھولیںپھر دوڑ کر آگے بڑھنے والوں کی قسم![1]
فَٱلۡمُدَبِّرَٰتِ أَمۡرٗا
آیت ۷۹:۵ کھولیںپھر کام کی تدبیر کرنے والوں کی قسم![1]
يَوۡمَ تَرۡجُفُ ٱلرَّاجِفَةُ
آیت ۷۹:۶ کھولیںجس دن کانپنے والی کانپے گی.[1]
تَتۡبَعُهَا ٱلرَّادِفَةُ
آیت ۷۹:۷ کھولیںاس کے بعد ایک پیچھے آنے والی (پیچھے پیچھے) آئے گی.[1]
قُلُوبٞ يَوۡمَئِذٖ وَاجِفَةٌ
آیت ۷۹:۸ کھولیں(بہت سے) دل اس دن دھڑکتے ہوں گے.[1]
أَبۡصَٰرُهَا خَٰشِعَةٞ
آیت ۷۹:۹ کھولیںجن کی نگاہیں نیچی ہوں گی.[1]
يَقُولُونَ أَءِنَّا لَمَرۡدُودُونَ فِي ٱلۡحَافِرَةِ
آیت ۷۹:۱۰ کھولیںکہتے ہیں کہ کیا ہم پہلی کی سی حالت کی طرف پھر لوٹائے جائیں گے؟[1]
أَءِذَا كُنَّا عِظَٰمٗا نَّخِرَةٗ
آیت ۷۹:۱۱ کھولیںکیا اس وقت جب کہ ہم بوسیده ہڈیاں ہو جائیں گے؟[1]
قَالُواْ تِلۡكَ إِذٗا كَرَّةٌ خَاسِرَةٞ
آیت ۷۹:۱۲ کھولیںکہتے ہیں کہ پھر تو یہ لوٹنا نقصان ده ہے[1]
فَإِنَّمَا هِيَ زَجۡرَةٞ وَٰحِدَةٞ
آیت ۷۹:۱۳ کھولیں(معلوم ہونا چاہئے) وه تو صرف ایک (خوفناک) ڈانٹ ہے.
فَإِذَا هُم بِٱلسَّاهِرَةِ
آیت ۷۹:۱۴ کھولیںکہ (جس کے ظاہر ہوتے ہی) وه ایک دم میدان میں جمع ہو جائیں گے.[1]
هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ مُوسَىٰٓ
آیت ۷۹:۱۵ کھولیںکیا موسیٰ (علیہ السلام) کی خبر تمہیں پہنچی ہے؟