النازعات ۷۹:۱۴
فَإِذَا هُم بِٱلسَّاهِرَةِ
Fa-itha hum bissahira
تراجم
کہ (جس کے ظاہر ہوتے ہی) وه ایک دم میدان میں جمع ہو جائیں گے.[1]
- سَاهِرَةٌ سےمراد زمین کی سطح یعنی میدان ہے۔ سطح زمین کو سَاهِرَةٌ اس لئےکہا گیا ہے کہ تمام جانداروں کا سونا اور بیدار ہونا، اسی زمین پر ہوتا ہے، بعض کہتے ہیں کہ چٹیل میدانوں اور صحراوں میں خوف کی وجہ سےانسان کی نیند اڑ جاتی ہےاور وہاں بیدار رہتاہے، اس لئے سَاهِرَةٌ کہا جاتا ہے۔ ( فتح القدیر ) بہرحال یہ قیامت کی منظر کشی ہے کہ ایک ہی نفخے سے سب لوگ ایک میدان میں جمع ہو جائیں گے۔
جس کے بعد وہ اچانک ایک کھلے میدان میں ہوں گے۔
لفظ بہ لفظ
- فَإِذَاfa-idhāتو اچانک
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِذا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ فجائیہ
- هُمhumوہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- ضمیرِ شخصی
- بِٱلسَّاهِرَةِbil-sāhiratiمیدان میں ہوں گے
- مادہ
- سهر
- اصل لفظ
- ساهِرَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
کہ (جس کے ظاہر ہوتے ہی) وہ ایک دم میدان میں جمع ہو جائیں گے (١) ١٤۔١ یہ قیامت کی منظر کشی ہے کہ ایک ہی نفخے سے سب لوگ ایک میدان میں جمع ہو جائیں گے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan