النبإ ۷۸:۳۶
جَزَآءٗ مِّن رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابٗا
Jazaan min rabbika AAataan hisaba
تراجم
(ان کو) تیرے رب کی طرف سے (ان کے نیک اعمال کا)یہ بدلہ ملے گا جو کافی انعام ہوگا.[1]
- عَطَاءً کے ساتھ حِسَابٌ مبالغے کے لئے آتا ہے، یعنی اللہ کی داد ودہش کی وہاں فراوانی ہوگی۔
یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے صلہ ہوگا۔ (اللہ کی) ایسی دین ہوگی جو لوگوں کے اعمال کے حساب سے دی جائے گی۔ [1]
- : یہ ترجمہ ایک تفسیر کے مطابق ہے جو حضرت عطاء سے منقول ہے، اور اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی دین میں ہوگی، جو کسی استحقاق کے بغیر ملے گی، لیکن اللہ تعالیٰ یہ دین ہر ایک کو اس کے اعمال کے حساب سے دیں گے۔ اور اس کا دوسرا ترجمہ یہ ہوسکتا ہے کہ : (اللہ کی) ایسی دین ہوگی جو ہر ایک کے لیے کافی ہوجائے گی۔ یعنی ان کی ضروریات اور خواہشات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہوگی۔
لفظ بہ لفظ
- جَزَآءًjazāanبدلہ ہے
- مادہ
- جزي
- اصل لفظ
- جَزاء
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مِّنminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- رَّبِّكَrabbikaتیرے رب کی طرف (سے)
- مادہ
- ربب
- اصل لفظ
- رَبّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- عَطَآءًʿaṭāanبدلہ/ بخشش
- مادہ
- عطو
- اصل لفظ
- عَطاء
- قسمِ کلمہ
- اسم
- حِسَابًاḥisābanبےحساب/ کفایت کرنے والی
- مادہ
- حسب
- اصل لفظ
- حِساب
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
(ان کو) تیرے رب کی طرف سے (ان کے نیک اعمال کا) یہ بدلہ ملے گا جو کافی انعام ہوگا (١) ٣٦۔١ یعنی اللہ کی دادو دہشت کی وہاں فروانی ہوگی۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan