النبإ ⁦۷۸:۳۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۸۳ · پارہ ۳۰

يَوۡمَ يَقُومُ ٱلرُّوحُ وَٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ صَفّٗاۖ لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنۡ أَذِنَ لَهُ ٱلرَّحۡمَٰنُ وَقَالَ صَوَابٗا

Yawma yaqoomu arroohu walmala-ikatusaffan la yatakallamoona illa man athinalahu arrahmanu waqala sawaba

تراجم

جس دن روح اور فرشتے صفیں باندھ کر کھڑے ہوں گے[1] تو کوئی کلام نہ کر سکے گا مگر جسے رحمٰن اجازت دے دے اور وه ٹھیک بات زبان سے نکالے.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہاں جبرائیل (عليه السلام) سمیت رُوحٌ کے کئی مفہوم بیان کئے گئے ہیں، امام ابن کثیر نے بنو آدم ( انسان ) کو اشبہ ( قرین قیاس ) قرار دیا ہے۔
  2. یہ اجازت اللہ تعالیٰ ان فرشتوں کو اور اپنے پیغمبروں کو عطا فرمائے گا اور وہ جو بات کریں گی حق وصواب ہی ہوگی، یا یہ مفہوم ہے کہ، اجازت صرف اسی کےبارے میں دی جائے گی جس نے درست بات کہی ہو۔ یعنی کلمہ توحید کا اقراری رہا ہو۔

جس دن ساری روحیں اور فرشتے قطاریں بنا کر کھڑے ہوں گے، اس دن سوائے اس کے کوئی نہیں بول سکے گا۔ جسے خدائے رحمن نے اجازت دی ہو، اور وہ بات بھی ٹھیک کہے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی انسان یا فرشتہ کسی کی سفارش کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ کی اجازت کے بغیر کچھ بول نہیں سکے گا، اور وہ بھی اس وقت جب وہ سفارش بھی ٹھیک کرے، یعنی اس طریقے سے کرے جو اللہ تعالیٰ نے مقرر فرمایا ہوگا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. يَوْمَyawmaجس دن
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    يَوْم
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان
  2. يَقُومُyaqūmuقیام کریں گے
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قامَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. ٱلرُّوحُl-rūḥuروح/ روح الامین
    مادہ
    روح
    اصل لفظ
    رُوح
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. وَٱلْمَلَٰٓئِكَةُwal-malāikatuاور فرشتے
    مادہ
    ملك
    اصل لفظ
    مَلَك
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  5. صَفًّاṣaffanصف در صف
    مادہ
    صفف
    اصل لفظ
    صَفّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. لَّاlāنہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  7. يَتَكَلَّمُونَyatakallamūnaکلام کرسکیں گے/ نہ بات کرسیں گے
    مادہ
    كلم
    اصل لفظ
    يَتَكَلَّمُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  8. إِلَّاillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استثنا
  9. مَنْmanجس کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  10. أَذِنَadhinaاجازت دے
    مادہ
    اذن
    اصل لفظ
    أَذِنَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  11. لَهُlahuاس کے لئے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  12. ٱلرَّحْمَٰنُl-raḥmānuرحمن
    مادہ
    رحم
    اصل لفظ
    رَحْمٰن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  13. وَقَالَwaqālaاور وہ کہے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  14. صَوَابًاṣawābanدرست بات
    مادہ
    صوب
    اصل لفظ
    صَواب
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

جس دن روح اور فرشتے صفیں باندھ کھڑے ہونگے تو کوئی کلام نہ کر سکے گا مگر جسے رحمٰن اجازت دے دے اور وہ ٹھیک بات زبان سے نکالے (١) ٣٨۔١ یہ اجازت اللہ تعالٰی ان فرشتوں کو اور اپنے پیغمبروں کو عطا فرمائے گا اور وہ جو بات کریں گے حق و صواب ہی ہوگی، یا یہ مفہوم ہے کہ اجازت صرف اس کے بارے میں دی جائے گی جس نے درست بات کہی ہو، یعنی کلمہ توحید کا اقراری رہا ہو۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan