المرسلات
Al-Mursalaat
ترجمہ: Mufti Taqi Usmani · سورت کھولیں
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلۡمُرۡسَلَٰتِ عُرۡفٗا
آیت ۷۷:۱ کھولیںقسم ہے ان (ہواؤں) کی جو ایک کے بعد ایک بھیجی جاتی ہیں۔
فَٱلۡعَٰصِفَٰتِ عَصۡفٗا
آیت ۷۷:۲ کھولیںپھر جو آندھی بن کر زور سے چلتی ہیں۔
وَٱلنَّٰشِرَٰتِ نَشۡرٗا
آیت ۷۷:۳ کھولیںاور جو (بادلوں کو) خوب اچھی طرح پھیلا دیتی ہیں۔ [1]
- : اس دنیا میں جو ہوائیں چلتی ہیں، ان میں سے کچھ تو ایسی ہوتی ہیں جو انسان کو فائدہ پہنچاتی اور اس کے لیے زندگی کا سامان مہیا کرتی ہیں، اور کچھ ایسی ہوتی ہیں جو آندھی طوفان بن کر انسان کے لیے نقصان کا باعث ہوتی ہیں۔ اسی طرح فرشتے جو اللہ تعالیٰ کا کلام لے کر انسانوں کے پاس آتے ہیں، وہ نیک لوگوں کے لیے خوشخبری اور برے لوگوں کے لیے ڈرانے کا سامان لے کر آتے ہیں۔ اس لیے پہلی تین آیتوں میں ہواؤں کی قسم کھائی گئی ہے، اور دوسری تین آیتوں میں فرشتوں کی۔
فَٱلۡفَٰرِقَٰتِ فَرۡقٗا
آیت ۷۷:۴ کھولیںپھر قسم ہے ان (فرشتوں) کی جو حق اور باطل کو الگ الگ کردیتے ہیں۔
فَٱلۡمُلۡقِيَٰتِ ذِكۡرًا
آیت ۷۷:۵ کھولیںپھر نصیحت کی باتیں نازل کرتے ہیں۔
عُذۡرًا أَوۡ نُذۡرًا
آیت ۷۷:۶ کھولیںجو یا تو لوگوں کے لیے معافی مانگنے کا سبب بنتی ہیں یا ڈرانے کا۔ [1]
- : یعنی نیک لوگوں کو اس کلام کے ذریعے گناہوں سے معافی کی دعوت دی جاتی ہے، اور برے لوگوں کو ڈرایا جاتا ہے۔
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٞ
آیت ۷۷:۷ کھولیںیقینا وہ واقعہ ضرور پیش آکر رہے گا جس کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے۔ [1]
- : اس سے مراد قیامت کا دن ہے۔
فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتۡ
آیت ۷۷:۸ کھولیںچنانچہ (وہ واقعہ اس وقت ہوگا) جب ستارے بجھا دیے جائیں گے۔
وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتۡ
آیت ۷۷:۹ کھولیںاور جب آسمان کو چیر دیا جائے گا۔
وَإِذَا ٱلۡجِبَالُ نُسِفَتۡ
آیت ۷۷:۱۰ کھولیںاور جب پہاڑ ریزہ ریزہ کردئے جائیں گے۔
وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتۡ
آیت ۷۷:۱۱ کھولیںاور جب پیغمبروں کے جمع ہونے کا وقت آجائے گا۔ [1]
- : اللہ تعالیٰ نے آخرت کا ایک وقت مقرر فرمایا ہے ہوا ہے جس میں تمام پیغمبر جمع ہو کر اپنی اپنی امت کے بارے میں گواہی دیں گے، یہاں وہی وقت مراد ہے۔
لِأَيِّ يَوۡمٍ أُجِّلَتۡ
آیت ۷۷:۱۲ کھولیں(کوئی پوچھے کہ) اس معاملے کو کس دن کے لیے ملتوی کیا گیا ہے ؟ [1]
- : یہ کافروں کا وہی سوال ہے جو وہ اکثر کیا کرتے تھے کہ اگر عذاب وثواب ہونا ہے تو ابھی کیوں نہیں ہوجاتا، دیر کیا ہے ؟
لِيَوۡمِ ٱلۡفَصۡلِ
آیت ۷۷:۱۳ کھولیں(تو جواب یہ ہے کہ) فیصلے کے دن کے لیے۔
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا يَوۡمُ ٱلۡفَصۡلِ
آیت ۷۷:۱۴ کھولیںاور تمہیں کیا معلوم کہ فیصلے کا دن کیا چیز ہے ؟
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
آیت ۷۷:۱۵ کھولیںبڑی خرابی ہوگی اس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں۔
أَلَمۡ نُهۡلِكِ ٱلۡأَوَّلِينَ
آیت ۷۷:۱۶ کھولیںکیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہیں کیا ؟
ثُمَّ نُتۡبِعُهُمُ ٱلۡأٓخِرِينَ
آیت ۷۷:۱۷ کھولیںپھر انہی کے پیچھے بعد والوں کو بھی چلتا کردیں گے۔ [1]
- : یعنی جس طرح پچھلے زمانے کے کافر ہلاک ہوئے، عرب کے یہ کافر جو آنحضرت ﷺ کو جھٹلا رہے ہیں یہ بھی ہلاک ہوں گے۔
كَذَٰلِكَ نَفۡعَلُ بِٱلۡمُجۡرِمِينَ
آیت ۷۷:۱۸ کھولیںایسا ہی سلوک ہم مجرموں کے ساتھ کیا کرتے ہیں۔
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
آیت ۷۷:۱۹ کھولیںبڑی خرابی ہوگی اس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں۔
أَلَمۡ نَخۡلُقكُّم مِّن مَّآءٖ مَّهِينٖ
آیت ۷۷:۲۰ کھولیںکیا ہم نے تمہیں ایک حقیر پانی سے پیدا نہیں کیا ؟
فَجَعَلۡنَٰهُ فِي قَرَارٖ مَّكِينٍ
آیت ۷۷:۲۱ کھولیںپھر ہم نے اسے ایک مضبوط قرار کی جگہ میں رکھا۔ [1]
- : اس سے مراد ماں کا پیٹ ہے۔
إِلَىٰ قَدَرٖ مَّعۡلُومٖ
آیت ۷۷:۲۲ کھولیںمقررہ وقت تک
فَقَدَرۡنَا فَنِعۡمَ ٱلۡقَٰدِرُونَ
آیت ۷۷:۲۳ کھولیںپھر ہم نے توازن پیدا کیا، چنانچہ اچھا توازن پیدا کرنے والے ہم ہیں۔ [1]
- : یعنی انسان کو ہم نے صرف پیدا ہی نہیں کیا، بلکہ اس کی بناوٹ میں ایسا بہترین توازن رکھا ہے جو ہمارے سوا کوئی قائم نہیں رکھ سکتا۔ انسان کے جسم کے مختلف حصوں پر جتنا غور کیا جائے، یہ حقیقت اتنی ہی زیادہ واضح ہوجاتی ہے۔
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
آیت ۷۷:۲۴ کھولیںبڑی خرابی ہوگی اس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں۔
أَلَمۡ نَجۡعَلِ ٱلۡأَرۡضَ كِفَاتًا
آیت ۷۷:۲۵ کھولیںکیا ہم نے زمین کو ایسا نہیں بنایا کہ وہ سمیٹ کر رکھنے والی ہے۔
أَحۡيَآءٗ وَأَمۡوَٰتٗا
آیت ۷۷:۲۶ کھولیںزندوں کو بھی اور مردوں کو بھی ؟
وَجَعَلۡنَا فِيهَا رَوَٰسِيَ شَٰمِخَٰتٖ وَأَسۡقَيۡنَٰكُم مَّآءٗ فُرَاتٗا
آیت ۷۷:۲۷ کھولیںاور ہم نے اس میں گڑھے ہوئے اونچے اونچے پہاڑ پیدا کیے، اور تمہیں میٹھے پانی سے سیراب کرنے کا انتظام کیا۔
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
آیت ۷۷:۲۸ کھولیںبڑی خرابی ہوگی اس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں۔
ٱنطَلِقُوٓاْ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ
آیت ۷۷:۲۹ کھولیں(ان سے کہا جائے گا کہ) چلو اب اسی چیز کی طرف جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔
ٱنطَلِقُوٓاْ إِلَىٰ ظِلّٖ ذِي ثَلَٰثِ شُعَبٖ
آیت ۷۷:۳۰ کھولیںچلو اس سائبان کی طرف جو تین شاخوں والا ہے۔ [1]
- : اس سے مراد دوزخ کی آگ کا دھواں ہے جو سائبان کی طرح بلند ہوگا، اور تین شاخوں میں تقسیم ہوجائے گا۔
لَّا ظَلِيلٖ وَلَا يُغۡنِي مِنَ ٱللَّهَبِ
آیت ۷۷:۳۱ کھولیںجس میں نہ تو (ٹھنڈک والا) سایہ ہے، اور نہ وہ آگ کی لپیٹ سے بچا سکتا ہے۔
إِنَّهَا تَرۡمِي بِشَرَرٖ كَٱلۡقَصۡرِ
آیت ۷۷:۳۲ کھولیںوہ آگ تو محل جیسے بڑے بڑے شعلے پھینکے گی۔
كَأَنَّهُۥ جِمَٰلَتٞ صُفۡرٞ
آیت ۷۷:۳۳ کھولیںایسا لگے گا جیسے وہ زرد رنگ کے اونٹ ہوں۔ [1]
- : یہاں یہ حقیقت بیان فرمائی گئی ہے کہ دوزخ کی آگ کے شعلے اتنے بڑے ہوں گے جیسے عظیم الشان محل ہوتے ہیں، اور ان سے جو شاخیں نکلیں گی، وہ زرد رنگ کے اونٹوں جیسی ہوں گی۔
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
آیت ۷۷:۳۴ کھولیںبڑی خرابی ہوگی اس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں۔
هَٰذَا يَوۡمُ لَا يَنطِقُونَ
آیت ۷۷:۳۵ کھولیںیہ ایسا دن ہے جس میں یہ لوگ بول نہیں سکیں گے۔
وَلَا يُؤۡذَنُ لَهُمۡ فَيَعۡتَذِرُونَ
آیت ۷۷:۳۶ کھولیںاور نہ انہیں اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ کوئی عذر پیش کرسکیں۔
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
آیت ۷۷:۳۷ کھولیںبڑی خرابی ہوگی اس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں۔
هَٰذَا يَوۡمُ ٱلۡفَصۡلِۖ جَمَعۡنَٰكُمۡ وَٱلۡأَوَّلِينَ
آیت ۷۷:۳۸ کھولیںیہ فیصلے کا دن ہے۔ ہم نے تمہیں اور پچھلے لوگوں کو اکٹھا کرلیا ہے۔
فَإِن كَانَ لَكُمۡ كَيۡدٞ فَكِيدُونِ
آیت ۷۷:۳۹ کھولیںاب اگر تمہارے پاس کوئی داؤ ہے تو مجھ پر وہ داؤ چلا لو۔
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
آیت ۷۷:۴۰ کھولیںبڑی خرابی ہوگی اس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں۔
إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي ظِلَٰلٖ وَعُيُونٖ
آیت ۷۷:۴۱ کھولیںجن لوگوں نے تقوی اختیار کیا، وہ بیشک سایوں اور چشموں کے درمیان ہوں گے۔
وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشۡتَهُونَ
آیت ۷۷:۴۲ کھولیںاور اپنے من پسند میووں کے درمیان
كُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ هَنِيٓـَٔۢا بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ
آیت ۷۷:۴۳ کھولیں(ان سے کہا جائے گا کہ) مزے سے کھاؤ، اور پیو ان اعمال کی بدولت جو تم کیا کرتے تھے۔
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ
آیت ۷۷:۴۴ کھولیںہم نیک لوگوں کو ایسا ہی صلہ دیتے ہیں۔
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
آیت ۷۷:۴۵ کھولیںبڑی خرابی ہوگی اس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں۔
كُلُواْ وَتَمَتَّعُواْ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجۡرِمُونَ
آیت ۷۷:۴۶ کھولیں(اے کافرو) کچھ وقت کھالو، اور مزے اڑا لو۔ حقیقت میں تم لوگ مجرم ہو
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
آیت ۷۷:۴۷ کھولیںبڑی خرابی ہوگی اس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں۔
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرۡكَعُواْ لَا يَرۡكَعُونَ
آیت ۷۷:۴۸ کھولیںاور جب ان لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے آگے جھک جاؤ، تو یہ جھکتے نہیں ہیں۔
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
آیت ۷۷:۴۹ کھولیںبڑی خرابی ہوگی اس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں۔
فَبِأَيِّ حَدِيثِۭ بَعۡدَهُۥ يُؤۡمِنُونَ
آیت ۷۷:۵۰ کھولیںاب اس کے بعد اور کون سی بات ہے جس پر یہ ایمان لائیں گے ؟