المرسلات ⁦۷۷:۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۸۰ · پارہ ۲۹

فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتۡ

Fa-itha annujoomu tumisat

تراجم

پس جب ستارے بے نور کردئے جائیں گے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. طَمْس کے معنی مٹ جانے اور بےنشان ہونے کے ہیں، یعنی جب ستاروں کی روشنی ختم بلکہ ان کا نشان تک مٹ جائے گا۔

چنانچہ (وہ واقعہ اس وقت ہوگا) جب ستارے بجھا دیے جائیں گے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَإِذَاfa-idhāپھر جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · ظرفِ زمان
  2. ٱلنُّجُومُl-nujūmuتارے
    مادہ
    نجم
    اصل لفظ
    نَجْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. طُمِسَتْṭumisatمٹا دیئے جائیں گے
    مادہ
    طمس
    اصل لفظ
    طُمِسَتْ
    قسمِ کلمہ
    فعل

تفسیر

پس جب ستارے بےنور کر دیئے جائیں گے (١) ٨۔١ طَمْس کے معنی مٹ جانے اور بےنشان ہونے کے ہیں، یعنی جب ستاروں کی روشنی ختم بلکہ ان کا نشان تک مٹ جائے گا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan