المرسلات ⁦۷۷:۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۸۰ · پارہ ۲۹

إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٞ

Innama tooAAadoona lawaqiAA

تراجم

جس چیز کا تم سے وعده کیا جاتا ہے وہ یقیناً ہونے والی ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. قسموں سے مراد، مقسم علیہ کی اہمیت سامعین پر واضح کرنا اور اس کی صداقت کو ظاہر کرنا ہوتا ہے۔ مقسم علیہ (یا جواب قسم) یہ ہے کہ تم سے قیامت کا جو وعدہ کیا جاتا ہے، وہ یقینا واضح ہونے والی ہے، یعنی اس میں شک کرنے کی نہیں بلکہ اس کے لئے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ قیامت کب واقع ہوگی؟ اگلی سورت میں اس کو واضح کیا جا رہا ہے۔

یقینا وہ واقعہ ضرور پیش آکر رہے گا جس کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس سے مراد قیامت کا دن ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّمَاinnamāبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · اسمِ موصول
  2. تُوعَدُونَtūʿadūnaجو تم وعدہ کیے جاتے ہو
    مادہ
    وعد
    اصل لفظ
    وَعَدَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. لَوَٰقِعٌlawāqiʿunالبتہ واقع ہونے والا ہے
    مادہ
    وقع
    اصل لفظ
    واقِع
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · اسم

تفسیر

جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے یقیناً ہونے والی ہے (١)۔ ٧۔١ (یا جواب قسم) یہ ہے کہ تم سے قیامت کا جو وعدہ کیا جاتا ہے، وہ یقینا واضح ہونے والی ہے، یعنی اس میں شک کرنے کی نہیں بلکہ اس کے لئے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ قیامت کب واقع ہوگی؟ اگلی سورت میں اس کو واضح کیا جا رہا ہے

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan