المرسلات
Al-Mursalaat
ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلۡمُرۡسَلَٰتِ عُرۡفٗا
آیت ۷۷:۱ کھولیںدل خوش کن چلتی ہواؤں کی قسم.[1]
فَٱلۡعَٰصِفَٰتِ عَصۡفٗا
آیت ۷۷:۲ کھولیںپھر زور سے جھونکا دینے والیوں کی قسم.[1]
وَٱلنَّٰشِرَٰتِ نَشۡرٗا
آیت ۷۷:۳ کھولیںپھر (ابر کو) ابھار کر پراگنده کرنے والیوں[1] کی قسم.
فَٱلۡفَٰرِقَٰتِ فَرۡقٗا
آیت ۷۷:۴ کھولیںپھر حق وباطل کو جدا جدا کر دینے والے.[1]
فَٱلۡمُلۡقِيَٰتِ ذِكۡرًا
آیت ۷۷:۵ کھولیںاور وحی ﻻنے والے فرشتوں کی قسم.[1]
عُذۡرًا أَوۡ نُذۡرًا
آیت ۷۷:۶ کھولیںجو (وحی) الزام اتارنے یا آگاه کردینے کے لیے ہوتی ہے.[1]
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٞ
آیت ۷۷:۷ کھولیںجس چیز کا تم سے وعده کیا جاتا ہے وہ یقیناً ہونے والی ہے.[1]
فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتۡ
آیت ۷۷:۸ کھولیںپس جب ستارے بے نور کردئے جائیں گے.[1]
وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتۡ
آیت ۷۷:۹ کھولیںاور جب آسمان توڑ پھوڑ دیا جائے گا.
وَإِذَا ٱلۡجِبَالُ نُسِفَتۡ
آیت ۷۷:۱۰ کھولیںاور جب پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے کر کے اڑا دیئے جائیں گے.[1]
وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتۡ
آیت ۷۷:۱۱ کھولیںاور جب رسولوں کو وقت مقرره پر ﻻیا جائے گا.[1]
لِأَيِّ يَوۡمٍ أُجِّلَتۡ
آیت ۷۷:۱۲ کھولیںکس دن کے لیے (ان سب کو) مؤخر کیا گیا ہے؟[1]
لِيَوۡمِ ٱلۡفَصۡلِ
آیت ۷۷:۱۳ کھولیںفیصلے کے دن کے لیے.[1]
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا يَوۡمُ ٱلۡفَصۡلِ
آیت ۷۷:۱۴ کھولیںاور تجھے کیا معلوم کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
آیت ۷۷:۱۵ کھولیںاس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے.[1]
أَلَمۡ نُهۡلِكِ ٱلۡأَوَّلِينَ
آیت ۷۷:۱۶ کھولیںکیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا؟
ثُمَّ نُتۡبِعُهُمُ ٱلۡأٓخِرِينَ
آیت ۷۷:۱۷ کھولیںپھر ہم ان کے بعد پچھلوں کو ﻻئے.[1]
كَذَٰلِكَ نَفۡعَلُ بِٱلۡمُجۡرِمِينَ
آیت ۷۷:۱۸ کھولیںہم گنہگاروں کے ساتھ اسی طرح کرتے ہیں.[1]
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
آیت ۷۷:۱۹ کھولیںاس دن جھٹلانے والوں کے لیے ویل (افسوس) ہے.
أَلَمۡ نَخۡلُقكُّم مِّن مَّآءٖ مَّهِينٖ
آیت ۷۷:۲۰ کھولیںکیا ہم نے تمہیں حقیر پانی سے (منی سے) پیدا نہیں کیا.
فَجَعَلۡنَٰهُ فِي قَرَارٖ مَّكِينٍ
آیت ۷۷:۲۱ کھولیںپھر ہم نے اسے مضبوط ومحفوظ جگہ میں رکھا.[1]
إِلَىٰ قَدَرٖ مَّعۡلُومٖ
آیت ۷۷:۲۲ کھولیںایک مقرره وقت تک.[1]
فَقَدَرۡنَا فَنِعۡمَ ٱلۡقَٰدِرُونَ
آیت ۷۷:۲۳ کھولیںپھر ہم نے اندازه کیا[1] اور ہم کیا خوب اندازه کرنے والے ہیں.
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
آیت ۷۷:۲۴ کھولیںاس دن تکذیب کرنے والوں کی خرابی ہے.
أَلَمۡ نَجۡعَلِ ٱلۡأَرۡضَ كِفَاتًا
آیت ۷۷:۲۵ کھولیںکیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا؟
أَحۡيَآءٗ وَأَمۡوَٰتٗا
آیت ۷۷:۲۶ کھولیںزندوں کو بھی اور مردوں کو بھی.[1]
وَجَعَلۡنَا فِيهَا رَوَٰسِيَ شَٰمِخَٰتٖ وَأَسۡقَيۡنَٰكُم مَّآءٗ فُرَاتٗا
آیت ۷۷:۲۷ کھولیںاور ہم نے اس میں بلند وبھاری پہاڑ بنادیے[1] اور تمہیں سیراب کرنے واﻻ میٹھا پانی پلایا.
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
آیت ۷۷:۲۸ کھولیںاس دن جھٹلانے والوں کے لیے وائے اور افسوس ہے.
ٱنطَلِقُوٓاْ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ
آیت ۷۷:۲۹ کھولیںاس دوزخ کی طرف جاؤ جسے تم جھٹلاتے رہے تھے.[1]
ٱنطَلِقُوٓاْ إِلَىٰ ظِلّٖ ذِي ثَلَٰثِ شُعَبٖ
آیت ۷۷:۳۰ کھولیںچلو تین شاخوں والے سائے کی طرف.[1]
لَّا ظَلِيلٖ وَلَا يُغۡنِي مِنَ ٱللَّهَبِ
آیت ۷۷:۳۱ کھولیںجو در اصل نہ سایہ دینے واﻻ ہے اور نہ شعلے سے بچاسکتا ہے.[1]
إِنَّهَا تَرۡمِي بِشَرَرٖ كَٱلۡقَصۡرِ
آیت ۷۷:۳۲ کھولیںیقیناً دوزخ چنگاریاں پھینکتی ہے جو مثل محل کے ہیں.[1]
كَأَنَّهُۥ جِمَٰلَتٞ صُفۡرٞ
آیت ۷۷:۳۳ کھولیںگویا کہ وه زرد اونٹ ہیں.[1]
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
آیت ۷۷:۳۴ کھولیںآج ان جھٹلانے والوں کی درگت ہے.
هَٰذَا يَوۡمُ لَا يَنطِقُونَ
آیت ۷۷:۳۵ کھولیںآج (کا دن) وه دن ہے کہ یہ بول بھی نہ سکیں گے.[1]
وَلَا يُؤۡذَنُ لَهُمۡ فَيَعۡتَذِرُونَ
آیت ۷۷:۳۶ کھولیںنہ انہیں معذرت کی اجازت دی جائے گی.[1]
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
آیت ۷۷:۳۷ کھولیںاس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے.[1]
هَٰذَا يَوۡمُ ٱلۡفَصۡلِۖ جَمَعۡنَٰكُمۡ وَٱلۡأَوَّلِينَ
آیت ۷۷:۳۸ کھولیںیہ ہے فیصلے کا دن ہم نے تمہیں اور اگلوں کو سب کو جمع کرلیا ہے.[1]
فَإِن كَانَ لَكُمۡ كَيۡدٞ فَكِيدُونِ
آیت ۷۷:۳۹ کھولیںپس اگر تم مجھ سے کوئی چال چل سکتے ہو تو چل لو.[1]
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
آیت ۷۷:۴۰ کھولیںوائے ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے.
إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي ظِلَٰلٖ وَعُيُونٖ
آیت ۷۷:۴۱ کھولیںبیشک پرہیزگار لوگ سایوں میں ہیں[1] اور بہتے چشموں میں.
وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشۡتَهُونَ
آیت ۷۷:۴۲ کھولیںاور ان میووں میں جن کی وه خواہش کریں.
كُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ هَنِيٓـَٔۢا بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ
آیت ۷۷:۴۳ کھولیں(اے جنتیو!) کھاؤ پیو مزے سےاپنے کیے ہوئے اعمال کے بدلے.[1]
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ
آیت ۷۷:۴۴ کھولیںیقیناً ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں.[1]
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
آیت ۷۷:۴۵ کھولیںاس دن سچا نہ جاننے والوں کے لیے ویل (افسوس) ہے.[1]
كُلُواْ وَتَمَتَّعُواْ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجۡرِمُونَ
آیت ۷۷:۴۶ کھولیں(اے جھٹلانے والو) تم دنیا میں تھوڑا سا کھا لو اور فائده اٹھا لو بیشک تم گنہگار ہو.[1]
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
آیت ۷۷:۴۷ کھولیںاس دن جھٹلانے والوں کے لیے سخت ہلاکت ہے.
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرۡكَعُواْ لَا يَرۡكَعُونَ
آیت ۷۷:۴۸ کھولیںان سے جب کہا جاتا ہے کہ رکوع کر لو تو نہیں کرتے.[1]
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
آیت ۷۷:۴۹ کھولیںاس دن جھٹلانے والوں کی تباہی ہے.[1]
فَبِأَيِّ حَدِيثِۭ بَعۡدَهُۥ يُؤۡمِنُونَ
آیت ۷۷:۵۰ کھولیںاب اس قرآن کے بعد کس بات پر ایمان ﻻئیں گے؟[1]