المرسلات ۷۷:۵۰
فَبِأَيِّ حَدِيثِۭ بَعۡدَهُۥ يُؤۡمِنُونَ
Fabi-ayyi hadeethin baAAdahuyu/minoon
تراجم
اب اس قرآن کے بعد کس بات پر ایمان ﻻئیں گے؟[1]
- یعنی جب قرآن پر ایمان نہیں لائیں گے تو اس کے بعد اور کون سا کلام ہے جس پر ایمان لائیں گے؟ یہاں بھی حدیث کا اطلاق قرآن پر ہوا ہے، جیسا کہ اور بھی بعض مقامات پر کیا گیا ہے۔ ایک ضعیف روایت میں ہے کہ جو سورۂ تین کی آخری آیت أَلَيْسَ الله... الآية پڑھے تو وہ جواب میں کہے بَلَى ٰ وَأَنَا عَلَى ذَلِكَ مِنَ الشَّاهِدِينَ، اور سورۂ قیامت کے آخر کے جواب میں بَلَى اور فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ کے جواب میں آمَنَّا بِالله، کہے۔ (أبوداؤد، باب مقدار الرکوع والسجود، وضعیف أبی داود، ألبانی) بعض علماء کے نزدیک سامع کو بھی جواب دینا چاہیے۔
اب اس کے بعد اور کون سی بات ہے جس پر یہ ایمان لائیں گے ؟
لفظ بہ لفظ
- فَبِأَىِّfabi-ayyiپس ساتھ کون سی
- مادہ
- ايي
- اصل لفظ
- أَيّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ جار · حرفِ استفہام
- حَدِيثٍۭḥadīthinبات کے
- مادہ
- حدث
- اصل لفظ
- حَدِيث
- قسمِ کلمہ
- اسم
- بَعْدَهُۥbaʿdahuاس کے بعد
- مادہ
- بعد
- اصل لفظ
- بَعْد
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ زمان · ضمیرِ شخصی
- يُؤْمِنُونَyu'minūnaیہ ایمان لائیں گے
- مادہ
- امن
- اصل لفظ
- آمَنَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
اب اس قرآن کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے (١) ٥٠۔١ یعنی جب قرآن پر ایمان نہیں لائیں گے تو اس کے بعد اور کون سا کلام ہے جس پر ایمان لائیں گے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan