المرسلات ۷۷:۳۰
ٱنطَلِقُوٓاْ إِلَىٰ ظِلّٖ ذِي ثَلَٰثِ شُعَبٖ
Intaliqoo ila thillinthee thalathi shuAAab
تراجم
چلو تین شاخوں والے سائے کی طرف.[1]
- جہنم سے جو دھواں آئے گا وہ بلند ہو کر تین طرفوں میں پھیل جائے گا، یعنی جس طرح دیوار یا درخت کا سایہ ہوتا ہے، یہ دھواں حقیقت میں اس طرح کا سایہ نہیں ہوگا جس میں جہنمی کچھ سکون حاصل کرلیں۔
چلو اس سائبان کی طرف جو تین شاخوں والا ہے۔ [1]
- : اس سے مراد دوزخ کی آگ کا دھواں ہے جو سائبان کی طرح بلند ہوگا، اور تین شاخوں میں تقسیم ہوجائے گا۔
لفظ بہ لفظ
- ٱنطَلِقُوٓا۟inṭaliqūچلو
- مادہ
- طلق
- اصل لفظ
- انطَلَقَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- إِلَىٰilāطرف
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ظِلٍّẓillinایک سائے کے
- مادہ
- ظلل
- اصل لفظ
- ظِلّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ذِىdhīجو ہے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذُو
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ثَلَٰثِthalāthiتین
- مادہ
- ثلث
- اصل لفظ
- ثَلاث
- قسمِ کلمہ
- اسم
- شُعَبٍshuʿabinشاخوں والا
- مادہ
- شعب
- اصل لفظ
- شُعَب
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
چلو تین شاخوں والے تنے کی طرف (١) ٣٠۔١ جہنم سے جو دھواں آئے گا وہ بلند ہو کر تین طرفوں میں پھیل جائے گا، یعنی جس طرح دیوار یا درخت کا سایہ ہوتا ہے، یہ دھواں حقیقت میں اس طرح کا سایہ نہیں ہوگا جس میں جہنمی کچھ سکون حاصل کرلیں۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan