المرسلات ۷۷:۳
وَٱلنَّٰشِرَٰتِ نَشۡرٗا
Wannashirati nashra
تراجم
پھر (ابر کو) ابھار کر پراگنده کرنے والیوں[1] کی قسم.
اور جو (بادلوں کو) خوب اچھی طرح پھیلا دیتی ہیں۔ [1]
- : اس دنیا میں جو ہوائیں چلتی ہیں، ان میں سے کچھ تو ایسی ہوتی ہیں جو انسان کو فائدہ پہنچاتی اور اس کے لیے زندگی کا سامان مہیا کرتی ہیں، اور کچھ ایسی ہوتی ہیں جو آندھی طوفان بن کر انسان کے لیے نقصان کا باعث ہوتی ہیں۔ اسی طرح فرشتے جو اللہ تعالیٰ کا کلام لے کر انسانوں کے پاس آتے ہیں، وہ نیک لوگوں کے لیے خوشخبری اور برے لوگوں کے لیے ڈرانے کا سامان لے کر آتے ہیں۔ اس لیے پہلی تین آیتوں میں ہواؤں کی قسم کھائی گئی ہے، اور دوسری تین آیتوں میں فرشتوں کی۔
لفظ بہ لفظ
تفسیر
پھر (ابر کو) ابھار کر پراگندہ کرنے والیوں (١) کی قسم۔ ٣۔١ یا ان فرشتوں کی قسم، جو بادلوں کو منتشر کرتے ہیں یا فضائے آسمانی میں اپنے پر پھیلاتے ہیں۔ تاہم امام ابن کثیر اور امام طبری نے ان تینوں ہوائیں مراد لی اور صحیح قرار دیا ہے، جیسے کہ ترجمے میں بھی اسی کو اختیار کیا ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan