النجم
An-Najm
ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلنَّجۡمِ إِذَا هَوَىٰ
آیت ۵۳:۱ کھولیںقسم ہے ستارے کی جب وه گرے.[1]
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمۡ وَمَا غَوَىٰ
آیت ۵۳:۲ کھولیںکہ تمہارے ساتھی نے نہ راه گم کی ہے نہ وه ٹیڑھی راه پر ہے.[1]
وَمَا يَنطِقُ عَنِ ٱلۡهَوَىٰٓ
آیت ۵۳:۳ کھولیںاور نہ وه اپنی خواہش سے کوئی بات کہتے ہیں.
إِنۡ هُوَ إِلَّا وَحۡيٞ يُوحَىٰ
آیت ۵۳:۴ کھولیںوه تو صرف وحی ہے جو اتاری جاتی ہے.[1]
عَلَّمَهُۥ شَدِيدُ ٱلۡقُوَىٰ
آیت ۵۳:۵ کھولیںاسے پوری طاقت والے فرشتے نے سکھایا ہے.
ذُو مِرَّةٖ فَٱسۡتَوَىٰ
آیت ۵۳:۶ کھولیںجو زور آور ہے[1] پھر وه سیدھا کھڑا ہو گیا.[2]
وَهُوَ بِٱلۡأُفُقِ ٱلۡأَعۡلَىٰ
آیت ۵۳:۷ کھولیںاور وه بلند آسمان کے کناروں پر تھا.[1]
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىٰ
آیت ۵۳:۸ کھولیںپھر نزدیک ہوا اور اتر آیا.[1]
فَكَانَ قَابَ قَوۡسَيۡنِ أَوۡ أَدۡنَىٰ
آیت ۵۳:۹ کھولیںپس وه دو کمانوں کے بقدر فاصلہ ره گیا بلکہ اس سے بھی کم.[1]
فَأَوۡحَىٰٓ إِلَىٰ عَبۡدِهِۦ مَآ أَوۡحَىٰ
آیت ۵۳:۱۰ کھولیںپس اس نے اللہ کے بندے کو وحی پہنچائی[1] جو بھی پہنچائی.
مَا كَذَبَ ٱلۡفُؤَادُ مَا رَأَىٰٓ
آیت ۵۳:۱۱ کھولیںدل نے جھوٹ نہیں کہا جسے (پیغمبر نے) دیکھا.[1]
أَفَتُمَٰرُونَهُۥ عَلَىٰ مَا يَرَىٰ
آیت ۵۳:۱۲ کھولیںکیا تم جھگڑا کرتے ہو اس پر جو (پیغمبر) دیکھتے ہیں.
وَلَقَدۡ رَءَاهُ نَزۡلَةً أُخۡرَىٰ
آیت ۵۳:۱۳ کھولیںاسے تو ایک مرتبہ اور بھی دیکھا تھا.
عِندَ سِدۡرَةِ ٱلۡمُنتَهَىٰ
آیت ۵۳:۱۴ کھولیںسدرةالمنتہیٰ کے پاس.[1]
عِندَهَا جَنَّةُ ٱلۡمَأۡوَىٰٓ
آیت ۵۳:۱۵ کھولیںاسی کے پاس جنہ الماویٰ ہے.[1]
إِذۡ يَغۡشَى ٱلسِّدۡرَةَ مَا يَغۡشَىٰ
آیت ۵۳:۱۶ کھولیںجب کہ سدره کو چھپائے لیتی تھی وه چیز جو اس پر چھا رہی تھی.[1]
مَا زَاغَ ٱلۡبَصَرُ وَمَا طَغَىٰ
آیت ۵۳:۱۷ کھولیںنہ تو نگاه بہکی نہ حد سے بڑھی.[1]
لَقَدۡ رَأَىٰ مِنۡ ءَايَٰتِ رَبِّهِ ٱلۡكُبۡرَىٰٓ
آیت ۵۳:۱۸ کھولیںیقیناً اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیوں میں سے بعض نشانیاں دیکھ لیں.[1]
أَفَرَءَيۡتُمُ ٱللَّٰتَ وَٱلۡعُزَّىٰ
آیت ۵۳:۱۹ کھولیںکیا تم نے ﻻت اور عزیٰ کو دیکھا.
وَمَنَوٰةَ ٱلثَّالِثَةَ ٱلۡأُخۡرَىٰٓ
آیت ۵۳:۲۰ کھولیںاور منات تیسرے پچھلے کو.[1]
أَلَكُمُ ٱلذَّكَرُ وَلَهُ ٱلۡأُنثَىٰ
آیت ۵۳:۲۱ کھولیںکیا تمہارے لیے لڑکے اور اللہ کے لیے لڑکیاں ہیں؟[1]
تِلۡكَ إِذٗا قِسۡمَةٞ ضِيزَىٰٓ
آیت ۵۳:۲۲ کھولیںیہ تو اب بڑی بےانصافی کی تقسیم ہے.[1]
إِنۡ هِيَ إِلَّآ أَسۡمَآءٞ سَمَّيۡتُمُوهَآ أَنتُمۡ وَءَابَآؤُكُم مَّآ أَنزَلَ ٱللَّهُ بِهَا مِن سُلۡطَٰنٍۚ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ وَمَا تَهۡوَى ٱلۡأَنفُسُۖ وَلَقَدۡ جَآءَهُم مِّن رَّبِّهِمُ ٱلۡهُدَىٰٓ
آیت ۵۳:۲۳ کھولیںدراصل یہ صرف نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے ان کے رکھ لیے ہیں اللہ نے ان کی کوئی دلیل نہیں اتاری۔ یہ لوگ تو صرف اٹکل کے اور اپنی نفسانی خواہشوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ اور یقیناً ان کے رب کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آ چکی ہے.
أَمۡ لِلۡإِنسَٰنِ مَا تَمَنَّىٰ
آیت ۵۳:۲۴ کھولیںکیا ہر شخص جو آرزو کرے اسے میسر ہے؟[1]
فَلِلَّهِ ٱلۡأٓخِرَةُ وَٱلۡأُولَىٰ
آیت ۵۳:۲۵ کھولیںاللہ ہی کے ہاتھ ہے یہ جہان اور وه جہان.[1]
۞وَكَم مِّن مَّلَكٖ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ لَا تُغۡنِي شَفَٰعَتُهُمۡ شَيۡـًٔا إِلَّا مِنۢ بَعۡدِ أَن يَأۡذَنَ ٱللَّهُ لِمَن يَشَآءُ وَيَرۡضَىٰٓ
آیت ۵۳:۲۶ کھولیںاور بہت سے فرشتے آسمانوں میں ہیں جن کی سفارش کچھ بھی نفع نہیں دے سکتی مگر یہ اور بات ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی خوشی اور اپنی چاہت سے جس کے لیے چاہے اجازت دے دے.[1]
إِنَّ ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِٱلۡأٓخِرَةِ لَيُسَمُّونَ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةَ تَسۡمِيَةَ ٱلۡأُنثَىٰ
آیت ۵۳:۲۷ کھولیںبیشک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وه فرشتوں کا زنانہ نام مقرر کرتے ہیں.
وَمَا لَهُم بِهِۦ مِنۡ عِلۡمٍۖ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّۖ وَإِنَّ ٱلظَّنَّ لَا يُغۡنِي مِنَ ٱلۡحَقِّ شَيۡـٔٗا
آیت ۵۳:۲۸ کھولیںحاﻻنکہ انہیں اس کا کوئی علم نہیں وه صرف اپنے گمان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور بیشک وہم (و گمان) حق کے مقابلے میں کچھ کام نہیں دیتا.
فَأَعۡرِضۡ عَن مَّن تَوَلَّىٰ عَن ذِكۡرِنَا وَلَمۡ يُرِدۡ إِلَّا ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا
آیت ۵۳:۲۹ کھولیںتو آپ اس سے منھ موڑ لیں جو ہماری یاد سے منھ موڑے اور جن کا اراده بجز زندگانیٴ دنیا کے اور کچھ نہ ہو.
ذَٰلِكَ مَبۡلَغُهُم مِّنَ ٱلۡعِلۡمِۚ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعۡلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعۡلَمُ بِمَنِ ٱهۡتَدَىٰ
آیت ۵۳:۳۰ کھولیںیہی ان کے علم کی انتہا ہے۔ آپ کا رب اس سے خوب واقف ہے جو اس کی راه سے بھٹک گیا ہے اور وہی خوب واقف ہےاس سے بھی جو راه یافتہ ہے.
وَلِلَّهِ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِ لِيَجۡزِيَ ٱلَّذِينَ أَسَٰٓـُٔواْ بِمَا عَمِلُواْ وَيَجۡزِيَ ٱلَّذِينَ أَحۡسَنُواْ بِٱلۡحُسۡنَى
آیت ۵۳:۳۱ کھولیںاور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے تاکہ اللہ تعالیٰ برے عمل کرنے والوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دے اور نیک کام کرنے والوں کو اچھا بدلہ عنایت فرمائے.[1]
ٱلَّذِينَ يَجۡتَنِبُونَ كَبَٰٓئِرَ ٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡفَوَٰحِشَ إِلَّا ٱللَّمَمَۚ إِنَّ رَبَّكَ وَٰسِعُ ٱلۡمَغۡفِرَةِۚ هُوَ أَعۡلَمُ بِكُمۡ إِذۡ أَنشَأَكُم مِّنَ ٱلۡأَرۡضِ وَإِذۡ أَنتُمۡ أَجِنَّةٞ فِي بُطُونِ أُمَّهَٰتِكُمۡۖ فَلَا تُزَكُّوٓاْ أَنفُسَكُمۡۖ هُوَ أَعۡلَمُ بِمَنِ ٱتَّقَىٰٓ
آیت ۵۳:۳۲ کھولیںان لوگوں کو جو بڑے گناہوں سے بچتے ہیں اور بے حیائی سے بھی[1] ۔ سوائے کسی چھوٹے سے گناه کے[2]۔ بیشک تیرا رب بہت کشاده مغفرت واﻻ ہے، وه تمہیں بخوبی جانتا ہے جبکہ اس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور جبکہ تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچے تھے[3]۔ پس تم اپنی پاکیزگی آپ بیان نہ کرو[4]، وہی پرہیزگاروں کو خوب جانتا ہے.
أَفَرَءَيۡتَ ٱلَّذِي تَوَلَّىٰ
آیت ۵۳:۳۳ کھولیںکیا آپ نے اسے دیکھا جس نے منھ موڑ لیا.
وَأَعۡطَىٰ قَلِيلٗا وَأَكۡدَىٰٓ
آیت ۵۳:۳۴ کھولیںاور بہت کم دیا اور ہاتھ روک لیا.[1]
أَعِندَهُۥ عِلۡمُ ٱلۡغَيۡبِ فَهُوَ يَرَىٰٓ
آیت ۵۳:۳۵ کھولیںکیا اسے علم غیب ہے کہ وه (سب کچھ) دیکھ رہا ہے؟[1]
أَمۡ لَمۡ يُنَبَّأۡ بِمَا فِي صُحُفِ مُوسَىٰ
آیت ۵۳:۳۶ کھولیںکیا اسے اس چیز کی خبر نہیں دی گئی جو موسیٰ (علیہ السلام) کے.
وَإِبۡرَٰهِيمَ ٱلَّذِي وَفَّىٰٓ
آیت ۵۳:۳۷ کھولیںاور وفادار ابراہیم (علیہ السلام) کے صحیفوں میں تھا.
أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٞ وِزۡرَ أُخۡرَىٰ
آیت ۵۳:۳۸ کھولیںکہ کوئی شخص کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا.
وَأَن لَّيۡسَ لِلۡإِنسَٰنِ إِلَّا مَا سَعَىٰ
آیت ۵۳:۳۹ کھولیںاور یہ کہ ہر انسان کے لیے صرف وہی ہے جس کی کوشش خود اس نے کی.[1]
وَأَنَّ سَعۡيَهُۥ سَوۡفَ يُرَىٰ
آیت ۵۳:۴۰ کھولیںاور یہ کہ بیشک اس کی کوشش عنقریب دیکھی جائے گی.[1]
ثُمَّ يُجۡزَىٰهُ ٱلۡجَزَآءَ ٱلۡأَوۡفَىٰ
آیت ۵۳:۴۱ کھولیںپھر اسے پورا پورا بدلہ دیا جائے گا.
وَأَنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلۡمُنتَهَىٰ
آیت ۵۳:۴۲ کھولیںاور یہ کہ آپ کے رب ہی کی طرف پہنچنا ہے.
وَأَنَّهُۥ هُوَ أَضۡحَكَ وَأَبۡكَىٰ
آیت ۵۳:۴۳ کھولیںاور یہ کہ وہی ہنساتا ہے اور وہی رﻻتا ہے.
وَأَنَّهُۥ هُوَ أَمَاتَ وَأَحۡيَا
آیت ۵۳:۴۴ کھولیںاور یہ کہ وہی مارتا ہے اور جلاتا ہے.
وَأَنَّهُۥ خَلَقَ ٱلزَّوۡجَيۡنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلۡأُنثَىٰ
آیت ۵۳:۴۵ کھولیںاور یہ کہ اسی نے جوڑا یعنی نر ماده پیدا کیا ہے.
مِن نُّطۡفَةٍ إِذَا تُمۡنَىٰ
آیت ۵۳:۴۶ کھولیںنطفہ سے جبکہ وه ٹپکایا جاتا ہے.
وَأَنَّ عَلَيۡهِ ٱلنَّشۡأَةَ ٱلۡأُخۡرَىٰ
آیت ۵۳:۴۷ کھولیںاور یہ کہ اسی کے ذمہ دوباره پیدا کرنا ہے.
وَأَنَّهُۥ هُوَ أَغۡنَىٰ وَأَقۡنَىٰ
آیت ۵۳:۴۸ کھولیںاور یہ کہ وہی مالدار بناتا ہے اور سرمایہ دیتا ہے.[1]
وَأَنَّهُۥ هُوَ رَبُّ ٱلشِّعۡرَىٰ
آیت ۵۳:۴۹ کھولیںاور یہ کہ وہی شعریٰ (ستارے) کا رب ہے.[1]
وَأَنَّهُۥٓ أَهۡلَكَ عَادًا ٱلۡأُولَىٰ
آیت ۵۳:۵۰ کھولیںاور یہ کہ اس نے عاد اول کو ہلاک کیا ہے.[1]
وَثَمُودَاْ فَمَآ أَبۡقَىٰ
آیت ۵۳:۵۱ کھولیںاور ﺛمود کو بھی (جن میں سے) ایک کو بھی باقی نہ رکھا.
وَقَوۡمَ نُوحٖ مِّن قَبۡلُۖ إِنَّهُمۡ كَانُواْ هُمۡ أَظۡلَمَ وَأَطۡغَىٰ
آیت ۵۳:۵۲ کھولیںاور اس سے پہلے قوم نوح کو، یقیناً وه بڑے ﻇالم اور سرکش تھے.
وَٱلۡمُؤۡتَفِكَةَ أَهۡوَىٰ
آیت ۵۳:۵۳ کھولیںاور مؤتفکہ (شہر یا الٹی ہوئی بستیوں کو) اسی نے الٹ دیا.[1]
فَغَشَّىٰهَا مَا غَشَّىٰ
آیت ۵۳:۵۴ کھولیںپھر اس پر چھا دیا جو چھایا.[1]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكَ تَتَمَارَىٰ
آیت ۵۳:۵۵ کھولیںپس اے انسان تو اپنے رب کی کس کس نعمت کے بارے میں جھگڑے گا؟[1]
هَٰذَا نَذِيرٞ مِّنَ ٱلنُّذُرِ ٱلۡأُولَىٰٓ
آیت ۵۳:۵۶ کھولیںیہ (نبی) ڈرانے والے ہیں پہلے ڈرانے والوں میں سے.
أَزِفَتِ ٱلۡأٓزِفَةُ
آیت ۵۳:۵۷ کھولیںآنے والی گھڑی قریب آ گئی ہے.
لَيۡسَ لَهَا مِن دُونِ ٱللَّهِ كَاشِفَةٌ
آیت ۵۳:۵۸ کھولیںاللہ کے سوا اس کا (وقت معین پر کھول) دکھانے واﻻ اور کوئی نہیں.
أَفَمِنۡ هَٰذَا ٱلۡحَدِيثِ تَعۡجَبُونَ
آیت ۵۳:۵۹ کھولیںپس کیا تم اس بات سے تعجب کرتے ہو.[1]
وَتَضۡحَكُونَ وَلَا تَبۡكُونَ
آیت ۵۳:۶۰ کھولیںاور ہنس رہے ہو؟ روتے نہیں؟
وَأَنتُمۡ سَٰمِدُونَ
آیت ۵۳:۶۱ کھولیں(بلکہ) تم کھیل رہے ہو.
فَٱسۡجُدُواْۤ لِلَّهِۤ وَٱعۡبُدُواْ۩
آیت ۵۳:۶۲ کھولیںاب اللہ کے سامنے سجدے کرو اور (اسی) کی عبادت کرو.[1]