النجم ⁦۵۳:۲۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۲۶ · پارہ ۲۷

أَمۡ لِلۡإِنسَٰنِ مَا تَمَنَّىٰ

Am lil-insani ma tamanna

تراجم

کیا ہر شخص جو آرزو کرے اسے میسر ہے؟[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی یہ جو چاہتے ہیں کہ ان کے یہ معبود انہیں فائدہ پہنچائیں اور ان کی سفارش کریں یہ ممکن ہی نہیں ہے۔

کیا انسان کو ہر اس چیز کا حق پہنچتا ہے جس کی وہ تمنا کرے ؟ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یہ مشرک لوگ اپنے من گھڑت خداؤں کے بارے میں یہ کہا کرتے تھے کہ یہ اللہ تعالیٰ سے ہماری سفارش کریں گے۔ (دیکھئے سورة یونس : 18) یہاں اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں کہ یہ تمہاری تمنا ضرور ہوگی لیکن انسان کو ہر وہ چیز نہیں ملا کرتی جس کی وہ تمنا کرے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. أَمْamیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  2. لِلْإِنسَٰنِlil'insāniانسان کے لیے ہے
    مادہ
    انس
    اصل لفظ
    إِنسان
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  3. مَاmāجو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  4. تَمَنَّىٰtamannāوہ تمنا کرے
    مادہ
    مني
    اصل لفظ
    تَمَنَّى
    قسمِ کلمہ
    فعل

تفسیر

کیا ہر شخص جو آرزو کرے اسے میسر ہے؟ (١) ٢٤۔١ یعنی یہ جو چاہتے ہیں کہ ان کے یہ معبود انہیں فائدہ پہنچائیں اور ان کی سفارش کریں یہ ممکن ہی نہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan