صفحہ ۵۲۶
النجم
An-Najm
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلنَّجۡمِ إِذَا هَوَىٰ
آیت ۵۳:۱ کھولیںقسم ہے ستارے کی جب وه گرے.[1]
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمۡ وَمَا غَوَىٰ
آیت ۵۳:۲ کھولیںکہ تمہارے ساتھی نے نہ راه گم کی ہے نہ وه ٹیڑھی راه پر ہے.[1]
وَمَا يَنطِقُ عَنِ ٱلۡهَوَىٰٓ
آیت ۵۳:۳ کھولیںاور نہ وه اپنی خواہش سے کوئی بات کہتے ہیں.
إِنۡ هُوَ إِلَّا وَحۡيٞ يُوحَىٰ
آیت ۵۳:۴ کھولیںوه تو صرف وحی ہے جو اتاری جاتی ہے.[1]
عَلَّمَهُۥ شَدِيدُ ٱلۡقُوَىٰ
آیت ۵۳:۵ کھولیںاسے پوری طاقت والے فرشتے نے سکھایا ہے.
ذُو مِرَّةٖ فَٱسۡتَوَىٰ
آیت ۵۳:۶ کھولیںجو زور آور ہے[1] پھر وه سیدھا کھڑا ہو گیا.[2]
وَهُوَ بِٱلۡأُفُقِ ٱلۡأَعۡلَىٰ
آیت ۵۳:۷ کھولیںاور وه بلند آسمان کے کناروں پر تھا.[1]
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىٰ
آیت ۵۳:۸ کھولیںپھر نزدیک ہوا اور اتر آیا.[1]
فَكَانَ قَابَ قَوۡسَيۡنِ أَوۡ أَدۡنَىٰ
آیت ۵۳:۹ کھولیںپس وه دو کمانوں کے بقدر فاصلہ ره گیا بلکہ اس سے بھی کم.[1]
فَأَوۡحَىٰٓ إِلَىٰ عَبۡدِهِۦ مَآ أَوۡحَىٰ
آیت ۵۳:۱۰ کھولیںپس اس نے اللہ کے بندے کو وحی پہنچائی[1] جو بھی پہنچائی.
مَا كَذَبَ ٱلۡفُؤَادُ مَا رَأَىٰٓ
آیت ۵۳:۱۱ کھولیںدل نے جھوٹ نہیں کہا جسے (پیغمبر نے) دیکھا.[1]
أَفَتُمَٰرُونَهُۥ عَلَىٰ مَا يَرَىٰ
آیت ۵۳:۱۲ کھولیںکیا تم جھگڑا کرتے ہو اس پر جو (پیغمبر) دیکھتے ہیں.
وَلَقَدۡ رَءَاهُ نَزۡلَةً أُخۡرَىٰ
آیت ۵۳:۱۳ کھولیںاسے تو ایک مرتبہ اور بھی دیکھا تھا.
عِندَ سِدۡرَةِ ٱلۡمُنتَهَىٰ
آیت ۵۳:۱۴ کھولیںسدرةالمنتہیٰ کے پاس.[1]
عِندَهَا جَنَّةُ ٱلۡمَأۡوَىٰٓ
آیت ۵۳:۱۵ کھولیںاسی کے پاس جنہ الماویٰ ہے.[1]
إِذۡ يَغۡشَى ٱلسِّدۡرَةَ مَا يَغۡشَىٰ
آیت ۵۳:۱۶ کھولیںجب کہ سدره کو چھپائے لیتی تھی وه چیز جو اس پر چھا رہی تھی.[1]
مَا زَاغَ ٱلۡبَصَرُ وَمَا طَغَىٰ
آیت ۵۳:۱۷ کھولیںنہ تو نگاه بہکی نہ حد سے بڑھی.[1]
لَقَدۡ رَأَىٰ مِنۡ ءَايَٰتِ رَبِّهِ ٱلۡكُبۡرَىٰٓ
آیت ۵۳:۱۸ کھولیںیقیناً اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیوں میں سے بعض نشانیاں دیکھ لیں.[1]
أَفَرَءَيۡتُمُ ٱللَّٰتَ وَٱلۡعُزَّىٰ
آیت ۵۳:۱۹ کھولیںکیا تم نے ﻻت اور عزیٰ کو دیکھا.
وَمَنَوٰةَ ٱلثَّالِثَةَ ٱلۡأُخۡرَىٰٓ
آیت ۵۳:۲۰ کھولیںاور منات تیسرے پچھلے کو.[1]
أَلَكُمُ ٱلذَّكَرُ وَلَهُ ٱلۡأُنثَىٰ
آیت ۵۳:۲۱ کھولیںکیا تمہارے لیے لڑکے اور اللہ کے لیے لڑکیاں ہیں؟[1]
تِلۡكَ إِذٗا قِسۡمَةٞ ضِيزَىٰٓ
آیت ۵۳:۲۲ کھولیںیہ تو اب بڑی بےانصافی کی تقسیم ہے.[1]
إِنۡ هِيَ إِلَّآ أَسۡمَآءٞ سَمَّيۡتُمُوهَآ أَنتُمۡ وَءَابَآؤُكُم مَّآ أَنزَلَ ٱللَّهُ بِهَا مِن سُلۡطَٰنٍۚ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ وَمَا تَهۡوَى ٱلۡأَنفُسُۖ وَلَقَدۡ جَآءَهُم مِّن رَّبِّهِمُ ٱلۡهُدَىٰٓ
آیت ۵۳:۲۳ کھولیںدراصل یہ صرف نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے ان کے رکھ لیے ہیں اللہ نے ان کی کوئی دلیل نہیں اتاری۔ یہ لوگ تو صرف اٹکل کے اور اپنی نفسانی خواہشوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ اور یقیناً ان کے رب کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آ چکی ہے.
أَمۡ لِلۡإِنسَٰنِ مَا تَمَنَّىٰ
آیت ۵۳:۲۴ کھولیںکیا ہر شخص جو آرزو کرے اسے میسر ہے؟[1]
فَلِلَّهِ ٱلۡأٓخِرَةُ وَٱلۡأُولَىٰ
آیت ۵۳:۲۵ کھولیںاللہ ہی کے ہاتھ ہے یہ جہان اور وه جہان.[1]
۞وَكَم مِّن مَّلَكٖ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ لَا تُغۡنِي شَفَٰعَتُهُمۡ شَيۡـًٔا إِلَّا مِنۢ بَعۡدِ أَن يَأۡذَنَ ٱللَّهُ لِمَن يَشَآءُ وَيَرۡضَىٰٓ
آیت ۵۳:۲۶ کھولیںاور بہت سے فرشتے آسمانوں میں ہیں جن کی سفارش کچھ بھی نفع نہیں دے سکتی مگر یہ اور بات ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی خوشی اور اپنی چاہت سے جس کے لیے چاہے اجازت دے دے.[1]