النجم ⁦۵۳:۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۲۶ · پارہ ۲۷

وَهُوَ بِٱلۡأُفُقِ ٱلۡأَعۡلَىٰ

Wahuwa bil-ofuqi al-aAAla

تراجم

اور وه بلند آسمان کے کناروں پر تھا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی جبرائیل (عليه السلام) یعنی وحی سکھلانے کے بعد آسمان کے کناروں پر جا کھڑے ہوئے۔

جبکہ وہ بلند افق پر تھا۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : کافروں کا ایک اعتراض یہ بھی تھا کہ آنحضرت ﷺ کے پاس جو فرشتہ وحی لاتا ہے وہ انسان ہی کی شکل میں آتا ہے، اس لئے آپ کو یہ کیسے پتہ چلا کہ وہ فرشتہ ہی ہے، ان آیتوں میں اس کا جواب یہ دیا گیا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے اس فرشتے کو کم از کم دو مرتبہ اپنی اصل صورت میں بھی دیکھا ہے، ان میں سے ایک واقعے کا اس آیت میں تذکرہ فرمایا گیا ہے، اور وہ واقعہ یہ ہے کہ ایک مرتبہ آنحضرت ﷺ نے حضرت جبرئیل ؑ سے یہ فرمائش کی تھی کہ وہ اپنی اصلی صورت میں آپ کے سامنے آئیں، چنانچہ وہ اپنی اصلی صورت میں افق پر ظاہر ہوئے، اور آپ نے انہیں دیکھا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَهُوَwahuwaاور وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حال · ضمیرِ شخصی
  2. بِٱلْأُفُقِbil-ufuqiافق پر تھا
    مادہ
    افق
    اصل لفظ
    أُفُق
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  3. ٱلْأَعْلَىٰl-aʿlāبالائی۔ اعلیٰ
    مادہ
    علو
    اصل لفظ
    أَعْلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اور وہ بلند آسمان کے کناروں پر تھا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan