النجم ۵۳:۱۱
مَا كَذَبَ ٱلۡفُؤَادُ مَا رَأَىٰٓ
Ma kathaba alfu-adu maraa
تراجم
دل نے جھوٹ نہیں کہا جسے (پیغمبر نے) دیکھا.[1]
- یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرائیل (عليه السلام) کو اصل شکل میں دیکھا کہ ان کے چھ سو پر ہیں۔ ایک پر مشرق ومغرب کے درمیان فاصلے جتنا تھا، اس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل نے جھٹلایا نہیں، بلکہ اللہ کی اس عظیم قدرت کو تسلیم کیا۔
جو کچھ انہوں نے دیکھا، دل نے اس میں کوئی غلطی نہیں کی۔ [1]
- : یعنی ایسا نہیں ہوا کہ آنکھ نے جو کچھ دیکھا ہو، دل نے اس کے سمجھنے میں غلطی کردی ہو۔
لفظ بہ لفظ
- مَاmāنہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نفی
- كَذَبَkadhabaجھوٹ بولا
- مادہ
- كذب
- اصل لفظ
- كَذَبَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلْفُؤَادُl-fuāduدل نے
- مادہ
- فاد
- اصل لفظ
- فُؤاد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- مَاmāجو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- رَأَىٰٓraāاس نے دیکھا
- مادہ
- راي
- اصل لفظ
- رَأَى
- قسمِ کلمہ
- فعل
تفسیر
دل نے جھوٹ نہیں کہا (پیغمبر نے) دیکھا (١) ١١۔١ یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرائیل علیہ السلام کو اصل شکل میں دیکھا کہ ان کے چھ سو پر ہیں۔ ایک پر مشرق و مغرب کے درمیان فاصلے جتنا تھا، اس کو آپ کے دل نے جھٹلایا نہیں، بلکہ اللہ کی اس عظیم قدرت کو تسلیم کیا۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan