النجم ⁦۵۳:۵۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۲۸ · پارہ ۲۷

وَأَنَّهُۥٓ أَهۡلَكَ عَادًا ٱلۡأُولَىٰ 

Waannahu ahlaka AAadan al-oola

تراجم

اور یہ کہ اس نے عاد اول کو ہلاک کیا ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. قوم عاد کو اولیٰ اس لیے کہا کہ یہ ثمود سے پہلے ہوئی، یااس لیے کہ قوم نوح کے بعد سب سے پہلے یہ قوم ہلاک کی گئی بعض کہتےہیں، عاد نامی دو قومیں گزری ہیں، یہ پہلی ہے جسے باد تند سے ہلاک کیا گیا جبکہ دوسری زمانے کی گردشوں کےساتھ مختلف ناموں سے چلتی اور بکھرتی ہوئی موجود رہی۔

اور یہ کہ وہی ہے جس نے پچھلے زمانے کی قوم عاد کو ہلاک کیا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَنَّهُۥٓwa-annahuاور بیشک وہی ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  2. أَهْلَكَahlakaجس نے ہلاک کیا
    مادہ
    هلك
    اصل لفظ
    أَهْلَكَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. عَادًاʿādanعاد
    مادہ
    عود
    اصل لفظ
    عاد
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  4. ٱلْأُولَىٰl-ūlāاولیٰ کو
    مادہ
    اول
    اصل لفظ
    أَوَّل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اور یہ کہ اسی نے عاد اول کو ہلاک کیا ہے (١)۔ ٥٠۔١ قوم عاد اول اس لئے کہا کہ یہ ثمود سے پہلے ہوئی، یا اس لئے کہ قوم نوح کے بعد سب سے پہلے یہ قوم ہلاک کی گئی۔ بعض کہتے ہیں، عاد نامی دو قومیں گزری ہیں، یہ پہلی ہے جسے باد تند سے ہلاک کیا گیا جب کہ دوسری زمانے کی گردشوں کے ساتھ مختلف ناموں سے چلتی اور بکھرتی ہوئی موجود رہی ۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan