النجم ⁦۵۳:۵۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۲۸ · پارہ ۲۷

وَٱلۡمُؤۡتَفِكَةَ أَهۡوَىٰ

Walmu/tafikata ahwa

تراجم

اور مؤتفکہ (شہر یا الٹی ہوئی بستیوں کو) اسی نے الٹ دیا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اس سےمراد حضرت لوط (عليه السلام) کی بستیاں ہیں، جن کو ان پر الٹ دیا گیا۔

اور جو بستیاں اوندھی گری تھیں۔ [1] ان کو بھی اسی نے اٹھا پھینکا تھا۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس سے مراد اس قوم کی بستیاں ہیں جن کی طرف حضرت لوط ؑ کو بھیجا گیا تھا، اور ان کی بداعمالیوں کی وجہ سے ان بستیوں کو الٹ دیا گیا تھا، تفصیل کے لئے دیکھیے سورة ٔہود (77 تا 82)۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلْمُؤْتَفِكَةَwal-mu'tafikataاور اوندھی گرنے والی بستیاں
    مادہ
    افك
    اصل لفظ
    مُؤْتَفِكَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  2. أَهْوَىٰahwāاس نے ان کو اوپر سے نیچے دے مارا
    مادہ
    هوي
    اصل لفظ
    هَوَى
    قسمِ کلمہ
    فعل

تفسیر

اور مؤتفکہ (شہر یا الٹی ہوئی بستیوں کو) اسی نے الٹ دیا (١)۔ ٥٣۔١ اس سے مراد حضرت لوط علیہ السلام کی بستیاں ہیں، جن کو الٹ دیا گیا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan