القيامة
Al-Qiyaama
ترجمہ: Mufti Taqi Usmani · سورت کھولیں
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
لَآ أُقۡسِمُ بِيَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ
آیت ۷۵:۱ کھولیںمیں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی۔
وَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلنَّفۡسِ ٱللَّوَّامَةِ
آیت ۷۵:۲ کھولیںاور قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی۔ [1] (کہ ہم انسان کو ضرور دوبارہ زندہ کریں گے)
- : ملامت کرنے والے نفس سے مراد انسان کا وہ ضمیر ہے جو اسے غلط کاموں پر ملامت کرتا ہے۔ نفس انسان کی اس اندرونی کیفیت کا نام ہے جس میں خواہشات اور ارادے پیدا ہوتے ہیں۔ قرآن کریم نے تین قسم کے نفس کا ذکر فرمایا ہے۔ ایک نفس امارہ یعنی برائی پر مائل کرنے والا (دیکھئے : 53)۔ دوسرے نفس لوامہ جس کا اس آیت میں ذکر فرمایا گیا ہے اور جو اچھائی کی طرف مائل کرتا اور برائی پر ملامت کرتا ہے۔ تیسرے نفس مطمئنہ (دیکھئے : 27)۔ اس سے مراد وہ نفس ہے جو مسلسل کوشش کر کے اچھائی پر مطمئن ہوگیا ہو، اور برائی کے تقاضے اس میں یا تو پیدا ہی نہ ہوتے ہوں، یا بہت کمزور ہوگئے ہوں۔ یہاں اللہ تعالیٰ نے نفس لوامہ کی قسم کھائی جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر انسان کی طبیعت میں اللہ تعالیٰ نے ایک ایسا مادہ رکھا ہے جو اسے برائی پر ملامت کرتا رہتا ہے۔ انسان کو غور کرنا چاہیے کہ یہ ملامت کرنے والی چیز جو خود اس کے وجود میں رکھی ہوئی ہے، خود اس بات کی دلیل ہے کہ جس ذات نے اسے پیدا کیا ہے، اس نے ساتھ ساتھ اس کو ایک تنبیہ کرنے والا وجود عطا فرما دیا ہے۔ اگر آخرت آنے والی نہ ہوتی، اور انسان کو اس کے اچھے برے اعمال کا بدلہ ملنے والا نہ ہوتا تو اس نفس لوامہ کی کیا ضرورت تھی۔
أَيَحۡسَبُ ٱلۡإِنسَٰنُ أَلَّن نَّجۡمَعَ عِظَامَهُۥ
آیت ۷۵:۳ کھولیںکیا انسان یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم اس کی ہڈیوں کو اکٹھا نہیں کرسکیں گے ؟
بَلَىٰ قَٰدِرِينَ عَلَىٰٓ أَن نُّسَوِّيَ بَنَانَهُۥ
آیت ۷۵:۴ کھولیںکیوں نہیں ؟ جبکہ ہمیں اس پر بھی قدرت ہے کہ اس کی انگلیوں کے پور پور کو ٹھیک ٹھیک بنادیں۔ [1]
- : فرمایا جارہا ہے کہ ہڈیوں کو جمع کرلینا تو بہت معمولی بات ہے، اللہ تعالیٰ تو انسان کی انگلیوں کے ایک ایک پورے دوبارہ ٹھیک ٹھیک اسی طرح دوبارہ بنانے پر قادر ہیں، جیسے وہ شروع میں تھے، انگلیوں کے پورے کا خاص طور پر اس لئے ذکر فرمایا گیا ہے کہ ان پوروں میں جو باریک باریک لکیریں ہوتی ہیں، وہ ہر انسان کی دوسرے سے الگ ہوتی ہیں، اسی وجہ سے دنیا میں دستخط کے بجائے انگوٹھے کے نشان کو استعمال کیا جاتا ہے، ان لکیروں میں اتنا باریک باریک فرق ہوتا ہے کہ اربوں پدموں انسانوں کی انگلیوں کے اس فرق کو یاد رکھ کر پھر دوبارہ ویسی ہی لکیریں بنادینا اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کے لئے ممکن نہیں ہے۔
بَلۡ يُرِيدُ ٱلۡإِنسَٰنُ لِيَفۡجُرَ أَمَامَهُۥ
آیت ۷۵:۵ کھولیںاصل بات یہ ہے کہ انسان چاہتا یہ ہے کہ اپنی آگے کی زندگی میں بھی ڈھٹائی سے گناہ کرتا ہے۔ [1]
- :۔ یعنی آخرت کی زندگی کا انکار یہ لوگ کسی علمی دلیل کی وجہ سے نہیں، بلکہ اس لیے کرتے ہیں تاکہ آئندہ بھی وہ بےخوف و خطر گناہ کرتے رہیں، اور آخرت کا تصور ان کے لیے اپنی نفسانی خواہشات پوری کرنے میں کوئی رکاوٹ نہ بنے۔
يَسۡـَٔلُ أَيَّانَ يَوۡمُ ٱلۡقِيَٰمَةِ
آیت ۷۵:۶ کھولیںپوچھتا ہے کہ : کب آئے گا وہ قیامت کا دن ؟
فَإِذَا بَرِقَ ٱلۡبَصَرُ
آیت ۷۵:۷ کھولیںپھر جب آنکھیں چندھیا جائیں گی۔
وَخَسَفَ ٱلۡقَمَرُ
آیت ۷۵:۸ کھولیںاور چاند بےنور ہوجائے گا۔
وَجُمِعَ ٱلشَّمۡسُ وَٱلۡقَمَرُ
آیت ۷۵:۹ کھولیںاور چاند اور سورج اکٹھے کردئے جائیں گے۔
يَقُولُ ٱلۡإِنسَٰنُ يَوۡمَئِذٍ أَيۡنَ ٱلۡمَفَرُّ
آیت ۷۵:۱۰ کھولیںاس وقت انسان کہے گا کہ : کہاں ہے کوئی جگہ جہاں بھاگ کر جاؤں ؟
كَلَّا لَا وَزَرَ
آیت ۷۵:۱۱ کھولیںنہیں نہیں ! پناہ کی کوئی جگہ نہیں ہوگی۔
إِلَىٰ رَبِّكَ يَوۡمَئِذٍ ٱلۡمُسۡتَقَرُّ
آیت ۷۵:۱۲ کھولیںاس دن تو ہر ایک کو تمہارے پروردگار ہی کے سامنے جاکر ٹھہرنا پڑے گا۔
يُنَبَّؤُاْ ٱلۡإِنسَٰنُ يَوۡمَئِذِۭ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ
آیت ۷۵:۱۳ کھولیںاس دن ہر انسان کو جتلا دیا جائے گا کہ اس نے کیا کچھ آگے بھیجا ہے، اور کیا کچھ پیچھے چھوڑا ہے۔ [1]
- : یعنی کونسے کام وہ دنیا میں کر آیا ہے اور وہ اس کے اعمال نامے میں پہنچ چکے ہیں، اور کون سے کام وہ چھوڑ آیا ہے کہ اسے کرنے چاہیے تھے، لیکن اس نے نہیں کیے۔
بَلِ ٱلۡإِنسَٰنُ عَلَىٰ نَفۡسِهِۦ بَصِيرَةٞ
آیت ۷۵:۱۴ کھولیںبلکہ انسان خود اپنے آپ سے اچھی طرح واقف ہوگا۔
وَلَوۡ أَلۡقَىٰ مَعَاذِيرَهُۥ
آیت ۷۵:۱۵ کھولیںچاہے وہ کتنے بہانے بنائے۔ [1]
- : مطلب یہ ہے کہ انسان خود بھی جانتا ہے کہ اس نے کیا گناہ کیے ہیں، اگرچہ وہ ان کا جواز تلاش کرنے کے لیے بہانوں اور تاویلوں کا سہارا لے۔
لَا تُحَرِّكۡ بِهِۦ لِسَانَكَ لِتَعۡجَلَ بِهِۦٓ
آیت ۷۵:۱۶ کھولیں(اے پیغمبر) تم اس قرآن کو جلدی جلدی یاد کرنے کے لیے اپنی زبان کو ہلایا نہ کرو۔ [1]
- : یہ ایک جملہ معترضہ ہے جس کا پس منظر یہ ہے کہ جب حضور اقدس ﷺ پر قرآن کریم نازل ہوتا تو آپ اس کے الفاظ ساتھ ساتھ دہراتے جاتے تھے، تاکہ آپ انہیں بھول نہ جائیں۔ ان آیات میں آنحضرت ﷺ سے فرمایا جا رہا ہے کہ آپ زبان مبارک سے الفاظ کو دہرانے کی مشقت نہ اٹھائیں، کیونکہ ہم نے ذمہ داری لے لی ہے کہ ہم انہیں آپ کو یاد بھی کرائیں گے، اور ان کی تشریح بھی آپ کے قلب مبارک میں واضح کردیں گے۔
إِنَّ عَلَيۡنَا جَمۡعَهُۥ وَقُرۡءَانَهُۥ
آیت ۷۵:۱۷ کھولیںیقین رکھو کہ اس کو یاد کرانا اور پڑھوانا ہماری ذمہ داری ہے۔
فَإِذَا قَرَأۡنَٰهُ فَٱتَّبِعۡ قُرۡءَانَهُۥ
آیت ۷۵:۱۸ کھولیںپھر جب ہم اسے (جبرائیل کے واسطے سے) پڑھ رہے ہوں تو تم اس کے پڑھنے کی پیروی کرو [1]
- : اس کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ اپنی توجہ الفاظ کو یاد رکھنے کے بجائے ان آیات کی عملی پیروی کرنے پر مرکوز رکھیں، اور یہ بھی کہ جس طرح حضرت جبرئیل ؑ پڑھ رہے ہیں، آئندہ آپ بھی اسی طرح پڑھا کریں۔
ثُمَّ إِنَّ عَلَيۡنَا بَيَانَهُۥ
آیت ۷۵:۱۹ کھولیںپھر اس کی وضاحت بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ [1]
- : یعنی آیات کریمہ کی تشریح بھی ہم آپ کے قلب مبارک میں محفوظ کردیں گے۔
كَلَّا بَلۡ تُحِبُّونَ ٱلۡعَاجِلَةَ
آیت ۷۵:۲۰ کھولیںخبردار (اے کافرو) اصل بات یہ ہے کہ تم فوری طور پر حاصل ہونے والی چیز (یعنی دنیا) سے محبت کرتے ہو۔
وَتَذَرُونَ ٱلۡأٓخِرَةَ
آیت ۷۵:۲۱ کھولیںاور آخرت کو نظر انداز کئیے ہوئے ہو۔
وُجُوهٞ يَوۡمَئِذٖ نَّاضِرَةٌ
آیت ۷۵:۲۲ کھولیںاس دن بہت سے چہرے شاداب ہوں گے۔
إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٞ
آیت ۷۵:۲۳ کھولیںاپنے پروردگار کی طرف دیکھ رہے ہوں گے۔ [1]
- : مومنوں کو جنت میں اللہ تعالیٰ کا دیدار بھی نصیب ہوگا جو جنت کی تمام دوسری نعمتوں سے بڑی نعمت ہوگی۔
وَوُجُوهٞ يَوۡمَئِذِۭ بَاسِرَةٞ
آیت ۷۵:۲۴ کھولیںاور بہت سے چہرے اس دن بگڑے ہوئے ہوں گے۔
تَظُنُّ أَن يُفۡعَلَ بِهَا فَاقِرَةٞ
آیت ۷۵:۲۵ کھولیںسمجھ رہے ہوں گے کہ ان کے ساتھ وہ معاملہ ہوگا جو کمر توڑ دینے والا ہے۔
كَلَّآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلتَّرَاقِيَ
آیت ۷۵:۲۶ کھولیںخبردار ! جب جان ہنسلیوں تک پہنچ جائے گی۔
وَقِيلَ مَنۡۜ رَاقٖ
آیت ۷۵:۲۷ کھولیںاور (تیمار داروں کی طرف سے) کہا جائے گا کہ : ہے کوئی جھاڑ پھونک کرنے والا ؟ [1]
- : جب کوئی شخص موت کے قریب پہنچ کر بستر سے لگ جاتا ہے تو اس کے تیمار دار اس کے علاج کی کوشش کرتے ہیں، اسی علاج کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ کسی سے جھاڑ پھونک کرائی جائے۔
وَظَنَّ أَنَّهُ ٱلۡفِرَاقُ
آیت ۷۵:۲۸ کھولیںاور انسان سمجھ جائے گا کہ جدائی کا وقت آگیا۔
وَٱلۡتَفَّتِ ٱلسَّاقُ بِٱلسَّاقِ
آیت ۷۵:۲۹ کھولیںاور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی۔ [1]
- : نزع کی حالت میں جو تکلیف ہوتی ہے، اس میں بسا اوقات مریض دونوں پنڈلیوں کو ملا لیتا ہے۔ یہ اسی کیفیت کی طرف اشارہ ہے۔
إِلَىٰ رَبِّكَ يَوۡمَئِذٍ ٱلۡمَسَاقُ
آیت ۷۵:۳۰ کھولیںتو اس دن تمہارے پروردگار ہی کی طرف روانگی ہوگی۔
فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ
آیت ۷۵:۳۱ کھولیںاس کے باوجود انسان نے نہ مانا، اور نہ نماز پڑھی۔ [1]
- : یہ کسی خاص کافر کی طرف اشارہ بھی ہوسکتا ہے، اور کافروں کی عام حالت کا تذکرہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ اتنے واضح دلائل کے سامنے آنے کے بعد بھی ماننے کے بجائے تکبر کا مظاہرہ کرتا ہے۔
وَلَٰكِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ
آیت ۷۵:۳۲ کھولیںبلکہ حق کو جھٹلایا اور منہ موڑ لیا۔
ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِۦ يَتَمَطَّىٰٓ
آیت ۷۵:۳۳ کھولیںپھر اکڑ دکھاتا ہوا اپنے گھر والوں کے پاس چلا گیا۔
أَوۡلَىٰ لَكَ فَأَوۡلَىٰ
آیت ۷۵:۳۴ کھولیںبربادی ہے تیری، ہاں بربادی ہے تیری !۔
ثُمَّ أَوۡلَىٰ لَكَ فَأَوۡلَىٰٓ
آیت ۷۵:۳۵ کھولیںپھر سن لے کہ بربادی ہے تیری، ہاں بربادی ہے تیری !۔
أَيَحۡسَبُ ٱلۡإِنسَٰنُ أَن يُتۡرَكَ سُدًى
آیت ۷۵:۳۶ کھولیںکیا انسان یہ سمجھتا ہے کہ اسے یونہی چھوڑ دیا جائے گا ؟ [1]
- : یعنی اسے اس دنیا میں اس طرح چھوڑ دیا جائے گا کہ وہ کسی شرعی قاعدے قانون کا پابند نہ ہو، اور جو جی میں آئے، کرتا پھرے۔
أَلَمۡ يَكُ نُطۡفَةٗ مِّن مَّنِيّٖ يُمۡنَىٰ
آیت ۷۵:۳۷ کھولیںکیا وہ اس منی کا ایک قطرہ نہیں تھا جو (ماں کے رحم میں) ٹپکایا جاتا ہے ؟
ثُمَّ كَانَ عَلَقَةٗ فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ
آیت ۷۵:۳۸ کھولیںپھر وہ ایک لوتھڑا بنا، پھر اللہ نے اسے بنایا، اور اسے ٹھیک ٹھاک کیا، [1]
- : انسانی تخلیق کے تمام مراحل کا تذکرہ سورة مومنون : 14 میں فرمایا گیا ہے۔
فَجَعَلَ مِنۡهُ ٱلزَّوۡجَيۡنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلۡأُنثَىٰٓ
آیت ۷۵:۳۹ کھولیںنیز اسی سے مرد اور عورت کی دو صفتیں بنائیں۔
أَلَيۡسَ ذَٰلِكَ بِقَٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يُحۡـِۧيَ ٱلۡمَوۡتَىٰ
آیت ۷۵:۴۰ کھولیںکیا وہ اس بات پر قادر نہیں ہے کہ مردوں کو پھر سے زندہ کردے ؟