القيامة ⁦۷۵:۱۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۷۷ · پارہ ۲۹

يُنَبَّؤُاْ ٱلۡإِنسَٰنُ يَوۡمَئِذِۭ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ

Yunabbao al-insanu yawma-ithinbima qaddama waakhkhar

تراجم

آج انسان کو اس کے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے سے آگاه کیا جائے گا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی اس کے تمام اعمال سے آگاہ کیا جائے گا قدیم ہو یا جدید، اول ہو یا آخر چھوٹا ہو یا بڑا۔ ”وَوَجَدُوا مَا عَمِلُوا حَاضِرًا“ (الکھف:49)

اس دن ہر انسان کو جتلا دیا جائے گا کہ اس نے کیا کچھ آگے بھیجا ہے، اور کیا کچھ پیچھے چھوڑا ہے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی کونسے کام وہ دنیا میں کر آیا ہے اور وہ اس کے اعمال نامے میں پہنچ چکے ہیں، اور کون سے کام وہ چھوڑ آیا ہے کہ اسے کرنے چاہیے تھے، لیکن اس نے نہیں کیے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. يُنَبَّؤُا۟yunabba-uآگاہ کردیاجائے
    مادہ
    نبا
    اصل لفظ
    نَبَّأَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. ٱلْإِنسَٰنُl-insānuانسان
    مادہ
    انس
    اصل لفظ
    إِنسان
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. يَوْمَئِذٍۭyawma-idhinاس دن
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    إِذ
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان · ظرفِ زمان
  4. بِمَاbimāساتھ اس کے جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  5. قَدَّمَqaddamaاس نے آگے بھیجا
    مادہ
    قدم
    اصل لفظ
    قَدَّمَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  6. وَأَخَّرَwa-akharaاور پیچھے چھوڑا
    مادہ
    اخر
    اصل لفظ
    أَخَّرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل

تفسیر

آج انسان کو اس کے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے سے آگاہ کیا جائے گا (١) ٣ ١۔١ یعنی اس کے تمام اعمال سے آگاہ کیا جائے گا قدیم ہو یا جدید، اول ہو یا آخر چھوٹا ہو یا بڑا

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan