صفحہ ۵۷۷

المدثر ⁦۷۴:۴۸⁩ – القيامة ⁦۷۵:۱۹⁩ · پارہ ۲۹

اس صفحے سے آغاز: حزب ۵۸، چوتھائی ۳

المدثر

  1. فَمَا تَنفَعُهُمۡ شَفَٰعَةُ ٱلشَّٰفِعِينَ

    آیت ⁦۷۴:۴۸⁩ کھولیں

    پس انہیں سفارش کرنے والوں کی سفارش نفع نہ دے گی.[1]

  2. فَمَا لَهُمۡ عَنِ ٱلتَّذۡكِرَةِ مُعۡرِضِينَ

    آیت ⁦۷۴:۴۹⁩ کھولیں

    انہیں کیا ہو گیا ہے؟ کہ نصیحت سے منھ موڑ رہے ہیں.

  3. كَأَنَّهُمۡ حُمُرٞ مُّسۡتَنفِرَةٞ 

    آیت ⁦۷۴:۵۰⁩ کھولیں

    گویا کہ وه بِدکے ہوئے گدھے ہیں.

  4. فَرَّتۡ مِن قَسۡوَرَةِۭ

    آیت ⁦۷۴:۵۱⁩ کھولیں

    جو شیر سے بھاگے ہوں.[1]

  5. بَلۡ يُرِيدُ كُلُّ ٱمۡرِيٕٖ مِّنۡهُمۡ أَن يُؤۡتَىٰ صُحُفٗا مُّنَشَّرَةٗ

    آیت ⁦۷۴:۵۲⁩ کھولیں

    بلکہ ان میں سے ہر شخص چاہتا ہے کہ اسے کھلی ہوئی کتابیں دی جائیں.[1]

  6. كَلَّاۖ بَل لَّا يَخَافُونَ ٱلۡأٓخِرَةَ

    آیت ⁦۷۴:۵۳⁩ کھولیں

    ہرگز ایسا نہیں (ہوسکتا بلکہ) یہ قیامت سے بے خوف ہیں.[1]

  7. كَلَّآ إِنَّهُۥ تَذۡكِرَةٞ

    آیت ⁦۷۴:۵۴⁩ کھولیں

    سچی بات تو یہ ہے کہ یہ (قرآن) ایک نصیحت ہے.[1]

  8. فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ

    آیت ⁦۷۴:۵۵⁩ کھولیں

    اب جو چاہے اس سے نصیحت حاصل کرے.

  9. وَمَا يَذۡكُرُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُۚ هُوَ أَهۡلُ ٱلتَّقۡوَىٰ وَأَهۡلُ ٱلۡمَغۡفِرَةِ

    آیت ⁦۷۴:۵۶⁩ کھولیں

    اور وه اس وقت نصیحت حاصل کریں گے جب اللہ تعالیٰ چاہے[1] ، وه اسی ﻻئق ہے کہ اس سے ڈریں اور اس ﻻئق بھی کہ وه بخشے.[2]

القيامة

Al-Qiyaama

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. لَآ أُقۡسِمُ بِيَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ

    آیت ⁦۷۵:۱⁩ کھولیں

    میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی.[1]

  2. وَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلنَّفۡسِ ٱللَّوَّامَةِ

    آیت ⁦۷۵:۲⁩ کھولیں

    اور قسم کھاتا ہوں اس نفس کی جو ملامت کرنے واﻻ ہو.[1]

  3. أَيَحۡسَبُ ٱلۡإِنسَٰنُ أَلَّن نَّجۡمَعَ عِظَامَهُۥ

    آیت ⁦۷۵:۳⁩ کھولیں

    کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں جمع کریں گے ہی نہیں.[1]

  4. بَلَىٰ قَٰدِرِينَ عَلَىٰٓ أَن نُّسَوِّيَ بَنَانَهُۥ

    آیت ⁦۷۵:۴⁩ کھولیں

    ہاں ضرور کریں گے ہم تو قادر ہیں کہ اس کی پور پور تک درست کردیں.[1]

  5. بَلۡ يُرِيدُ ٱلۡإِنسَٰنُ لِيَفۡجُرَ أَمَامَهُۥ

    آیت ⁦۷۵:۵⁩ کھولیں

    بلکہ انسان تو چاہتا ہے کہ آگے آگے نافرمانیاں کرتا جائے.[1]

  6. يَسۡـَٔلُ أَيَّانَ يَوۡمُ ٱلۡقِيَٰمَةِ

    آیت ⁦۷۵:۶⁩ کھولیں

    پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب آئے گا.[1]

  7. فَإِذَا بَرِقَ ٱلۡبَصَرُ

    آیت ⁦۷۵:۷⁩ کھولیں

    پس جس وقت کہ نگاه پتھرا جائے گی.[1]

  8. وَخَسَفَ ٱلۡقَمَرُ

    آیت ⁦۷۵:۸⁩ کھولیں

    اور چاند بے نور ہو جائے گا.[1]

  9. وَجُمِعَ ٱلشَّمۡسُ وَٱلۡقَمَرُ

    آیت ⁦۷۵:۹⁩ کھولیں

    اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں گے.[1]

  10. يَقُولُ ٱلۡإِنسَٰنُ يَوۡمَئِذٍ أَيۡنَ ٱلۡمَفَرُّ 

    آیت ⁦۷۵:۱۰⁩ کھولیں

    اس دن انسان کہے گا کہ آج بھاگنے کی جگہ کہاں ہے؟[1]

  11. كَلَّا لَا وَزَرَ

    آیت ⁦۷۵:۱۱⁩ کھولیں

    نہیں نہیں کوئی پناہ گاه نہیں.[1]

  12. إِلَىٰ رَبِّكَ يَوۡمَئِذٍ ٱلۡمُسۡتَقَرُّ

    آیت ⁦۷۵:۱۲⁩ کھولیں

    آج تو تیرے پروردگار کی طرف ہی قرار گاه ہے.[1]

  13. يُنَبَّؤُاْ ٱلۡإِنسَٰنُ يَوۡمَئِذِۭ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ

    آیت ⁦۷۵:۱۳⁩ کھولیں

    آج انسان کو اس کے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے سے آگاه کیا جائے گا.[1]

  14. بَلِ ٱلۡإِنسَٰنُ عَلَىٰ نَفۡسِهِۦ بَصِيرَةٞ

    آیت ⁦۷۵:۱۴⁩ کھولیں

    بلکہ انسان خود اپنے اوپر آپ حجت ہے.[1]

  15. وَلَوۡ أَلۡقَىٰ مَعَاذِيرَهُۥ

    آیت ⁦۷۵:۱۵⁩ کھولیں

    اگر چہ کتنے ہی بہانے پیش کرے.[1]

  16. لَا تُحَرِّكۡ بِهِۦ لِسَانَكَ لِتَعۡجَلَ بِهِۦٓ

    آیت ⁦۷۵:۱۶⁩ کھولیں

    (اے نبی) آپ قرآن کو جلدی (یاد کرنے) کے لیے اپنی زبان کو حرکت[1] نہ دیں.

  17. إِنَّ عَلَيۡنَا جَمۡعَهُۥ وَقُرۡءَانَهُۥ

    آیت ⁦۷۵:۱۷⁩ کھولیں

    اس کا جمع کرنا اور (آپ کی زبان سے) پڑھنا ہمارے ذمہ ہے.[1]

  18. فَإِذَا قَرَأۡنَٰهُ فَٱتَّبِعۡ قُرۡءَانَهُۥ

    آیت ⁦۷۵:۱۸⁩ کھولیں

    ہم جب اسے پڑھ[1] لیں تو آپ اس کے پڑھنے کی پیروی کریں.[2]

  19. ثُمَّ إِنَّ عَلَيۡنَا بَيَانَهُۥ

    آیت ⁦۷۵:۱۹⁩ کھولیں

    پھر اس کا واضح کر دینا ہمارے ذمہ ہے.[1]