المدثر ⁦۷۴:۵۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۷۷ · پارہ ۲۹

بَلۡ يُرِيدُ كُلُّ ٱمۡرِيٕٖ مِّنۡهُمۡ أَن يُؤۡتَىٰ صُحُفٗا مُّنَشَّرَةٗ

Bal yureedu kullu imri-in minhum an yu/tasuhufan munashshara

تراجم

بلکہ ان میں سے ہر شخص چاہتا ہے کہ اسے کھلی ہوئی کتابیں دی جائیں.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی ہر ایک کے ہاتھ میں اللہ کی طرف سے ایک ایک کتاب مفتوح نازل ہو جس میں لکھا ہو کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں۔ بعض نے اس کا مفہوم یہ بیان کیا ہے کہ بغیر عمل کے یہ عذاب سے چھٹکارہ چاہتے ہیں، یعنی ہر ایک کو پروانہ نجات مل جائے۔ (ابن کثیر)

بلکہ ان میں سے ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اسے کھلے ہوئے صحیفے پکڑا دیئے جائیں۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یہ ان کافروں کا ذکر ہے جو یہ کہا کرتے تھے کہ قرآن کریم حضرت محمد ﷺ پر ہی کیوں نازل ہوا ہے ؟ اگر اللہ تعالیٰ کو ہدایت کے لیے کوئی کتاب بھیجنی تھی تو ہم میں سے ہر شخص پر الگ کتاب آنی چاہیے تھی۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. بَلْbalبلکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    بَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ اضراب
  2. يُرِيدُyurīduچاہتا ہے
    مادہ
    رود
    اصل لفظ
    أَرادَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. كُلُّkulluہر
    مادہ
    كلل
    اصل لفظ
    كُلّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. ٱمْرِئٍim'ri-inشخص
    مادہ
    مرا
    اصل لفظ
    امْرِئ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. مِّنْهُمْmin'humان میں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  6. أَنanکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری
  7. يُؤْتَىٰyu'tāوہ دیا جائے
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    آتَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  8. صُحُفًاṣuḥufanصحیفے
    مادہ
    صحف
    اصل لفظ
    صُحُف
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. مُّنَشَّرَةًmunasharatanکھلے۔ نشر کیے ہوئے
    مادہ
    نشر
    اصل لفظ
    مُنَشَّرَة
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

بلکہ ان میں سے ہر ایک شخص چاہتا ہے کہ اسے کھلی ہوئی کتابیں دی جائیں (١) ٥٢۔١ یعنی ہر ایک کے ہاتھ میں اللہ کی طرف سے ایک ایک کتاب مفتوح نازل ہو جس میں لکھا ہو کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں۔ بعض نے اس کا مفہوم یہ بیان کیا ہے کہ بغیر عمل کے یہ عذاب سے چھٹکارہ چاہتے ہیں، یعنی ہر ایک کو پروانہ نجات مل جائے۔ (ابن کثیر)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan