صفحہ ۵۷۶
المدثر
إِنَّهُۥ فَكَّرَ وَقَدَّرَ
آیت ۷۴:۱۸ کھولیںاس نے غور کرکے تجویز کی.[1]
فَقُتِلَ كَيۡفَ قَدَّرَ
آیت ۷۴:۱۹ کھولیںاسے ہلاکت ہو کیسی (تجویز) سوچی؟
ثُمَّ قُتِلَ كَيۡفَ قَدَّرَ
آیت ۷۴:۲۰ کھولیںوه پھر غارت ہو کس طرح اندازه کیا.[1]
ثُمَّ نَظَرَ
آیت ۷۴:۲۱ کھولیںاس نے پھر دیکھا.[1]
ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ
آیت ۷۴:۲۲ کھولیںپھر تیوری چڑھائی اور منھ بنایا.[1]
ثُمَّ أَدۡبَرَ وَٱسۡتَكۡبَرَ
آیت ۷۴:۲۳ کھولیںپھر پیچھے ہٹ گیا اور غرور کیا.[1]
فَقَالَ إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا سِحۡرٞ يُؤۡثَرُ
آیت ۷۴:۲۴ کھولیںاور کہنے لگا تو یہ صرف جادو ہے جو نقل کیا جاتا ہے.[1]
إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا قَوۡلُ ٱلۡبَشَرِ
آیت ۷۴:۲۵ کھولیںسوائے انسانی کلام کے کچھ بھی نہیں ہے.
سَأُصۡلِيهِ سَقَرَ
آیت ۷۴:۲۶ کھولیںمیں عنقریب اسے دوزخ میں ڈالوں گا.
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا سَقَرُ
آیت ۷۴:۲۷ کھولیںاور تجھے کیا خبر کہ دوزخ کیا چیز ہے؟[1]
لَا تُبۡقِي وَلَا تَذَرُ
آیت ۷۴:۲۸ کھولیںنہ وه باقی رکھتی ہے نہ چھوڑتی ہے.[1]
لَوَّاحَةٞ لِّلۡبَشَرِ
آیت ۷۴:۲۹ کھولیںکھال کو جھلسا دیتی ہے.
عَلَيۡهَا تِسۡعَةَ عَشَرَ
آیت ۷۴:۳۰ کھولیںاور اس میں انیس (فرشتے مقرر) ہیں.[1]
وَمَا جَعَلۡنَآ أَصۡحَٰبَ ٱلنَّارِ إِلَّا مَلَٰٓئِكَةٗۖ وَمَا جَعَلۡنَا عِدَّتَهُمۡ إِلَّا فِتۡنَةٗ لِّلَّذِينَ كَفَرُواْ لِيَسۡتَيۡقِنَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ وَيَزۡدَادَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِيمَٰنٗا وَلَا يَرۡتَابَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ وَٱلۡمُؤۡمِنُونَ وَلِيَقُولَ ٱلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٞ وَٱلۡكَٰفِرُونَ مَاذَآ أَرَادَ ٱللَّهُ بِهَٰذَا مَثَلٗاۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ ٱللَّهُ مَن يَشَآءُ وَيَهۡدِي مَن يَشَآءُۚ وَمَا يَعۡلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَۚ وَمَا هِيَ إِلَّا ذِكۡرَىٰ لِلۡبَشَرِ
آیت ۷۴:۳۱ کھولیںہم نے دوزخ کے داروغے صرف فرشتے رکھے ہیں۔ اور ہم نے ان کی تعداد صرف کافروں کی آزمائش کے لیے مقرر کی ہے[1] تاکہ اہل کتاب یقین کرلیں[2]، اوراہل ایمان کے ایمان میں اضافہ ہو جائے[3] اور اہل کتاب اور اہل ایمان شک نہ کریں اور جن کے دلوں میں بیماری ہے وه اور کافر کہیں کہ اس بیان سے اللہ تعالیٰ کی کیا مراد ہے[4]؟ اسی طرح اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے گمراه کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے[5]۔ تیرے رب کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا[6]، یہ تو کل بنی آدم کے لیے سراسر پند ونصیحت ہے.[7]
كَلَّا وَٱلۡقَمَرِ
آیت ۷۴:۳۲ کھولیںسچ کہتا ہوں[1] قسم ہے چاند کی.[2]
وَٱلَّيۡلِ إِذۡ أَدۡبَرَ
آیت ۷۴:۳۳ کھولیںاور رات کی جب وه پیچھے ہٹے.
وَٱلصُّبۡحِ إِذَآ أَسۡفَرَ
آیت ۷۴:۳۴ کھولیںاور صبح کی جب کہ روشن ہو جائے.
إِنَّهَا لَإِحۡدَى ٱلۡكُبَرِ
آیت ۷۴:۳۵ کھولیںکہ (یقیناً وه جہنم) بڑی چیزوں میں سے ایک ہے.[1]
نَذِيرٗا لِّلۡبَشَرِ
آیت ۷۴:۳۶ کھولیںبنی آدم کو ڈرانے والی.
لِمَن شَآءَ مِنكُمۡ أَن يَتَقَدَّمَ أَوۡ يَتَأَخَّرَ
آیت ۷۴:۳۷ کھولیں(یعنی) اسے[1] جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے ہٹنا چاہے.[2]
كُلُّ نَفۡسِۭ بِمَا كَسَبَتۡ رَهِينَةٌ
آیت ۷۴:۳۸ کھولیںہر شخص اپنے اعمال کے بدلے میں گروی ہے.[1]
إِلَّآ أَصۡحَٰبَ ٱلۡيَمِينِ
آیت ۷۴:۳۹ کھولیںمگر دائیں ہاتھ والے.[1]
فِي جَنَّٰتٖ يَتَسَآءَلُونَ
آیت ۷۴:۴۰ کھولیںکہ وه بہشتوں میں (بیٹھے ہوئے) گناه گاروں سے.
عَنِ ٱلۡمُجۡرِمِينَ
آیت ۷۴:۴۱ کھولیںسوال کرتے ہوں گے.[1]
مَا سَلَكَكُمۡ فِي سَقَرَ
آیت ۷۴:۴۲ کھولیںتمہیں دوزخ میں کس چیز نے ڈاﻻ.
قَالُواْ لَمۡ نَكُ مِنَ ٱلۡمُصَلِّينَ
آیت ۷۴:۴۳ کھولیںوه جواب دیں گے کہ ہم نمازی نہ تھے.
وَلَمۡ نَكُ نُطۡعِمُ ٱلۡمِسۡكِينَ
آیت ۷۴:۴۴ کھولیںنہ مسکینوں کو کھانا کھلاتے تھے.[1]
وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ ٱلۡخَآئِضِينَ
آیت ۷۴:۴۵ کھولیںاور ہم بحﺚ کرنے والے (انکاریوں) کا ساتھ دے کر بحﺚ مباحثہ میں مشغول رہا کرتے تھے.[1]
وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوۡمِ ٱلدِّينِ
آیت ۷۴:۴۶ کھولیںاور روز جزا کو جھٹلاتے تھے.
حَتَّىٰٓ أَتَىٰنَا ٱلۡيَقِينُ
آیت ۷۴:۴۷ کھولیںیہاں تک کہ ہمیں موت آگئی.[1]