صفحہ ۵۷۵

المزمل ⁦۷۳:۲۰⁩ – المدثر ⁦۷۴:۱۷⁩ · پارہ ۲۹

اس صفحے سے آغاز: حزب ۵۸، چوتھائی ۲

المزمل

  1. ۞إِنَّ رَبَّكَ يَعۡلَمُ أَنَّكَ تَقُومُ أَدۡنَىٰ مِن ثُلُثَيِ ٱلَّيۡلِ وَنِصۡفَهُۥ وَثُلُثَهُۥ وَطَآئِفَةٞ مِّنَ ٱلَّذِينَ مَعَكَۚ وَٱللَّهُ يُقَدِّرُ ٱلَّيۡلَ وَٱلنَّهَارَۚ عَلِمَ أَن لَّن تُحۡصُوهُ فَتَابَ عَلَيۡكُمۡۖ فَٱقۡرَءُواْ مَا تَيَسَّرَ مِنَ ٱلۡقُرۡءَانِۚ عَلِمَ أَن سَيَكُونُ مِنكُم مَّرۡضَىٰ وَءَاخَرُونَ يَضۡرِبُونَ فِي ٱلۡأَرۡضِ يَبۡتَغُونَ مِن فَضۡلِ ٱللَّهِ وَءَاخَرُونَ يُقَٰتِلُونَ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِۖ فَٱقۡرَءُواْ مَا تَيَسَّرَ مِنۡهُۚ وَأَقِيمُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُواْ ٱلزَّكَوٰةَ وَأَقۡرِضُواْ ٱللَّهَ قَرۡضًا حَسَنٗاۚ وَمَا تُقَدِّمُواْ لِأَنفُسِكُم مِّنۡ خَيۡرٖ تَجِدُوهُ عِندَ ٱللَّهِ هُوَ خَيۡرٗا وَأَعۡظَمَ أَجۡرٗاۚ وَٱسۡتَغۡفِرُواْ ٱللَّهَۖ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمُۢ 

    آیت ⁦۷۳:۲۰⁩ کھولیں

    آپ کا رب بخوبی جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے ساتھ کے لوگوں کی ایک جماعت قریب دو تہائی رات کے اور آدھی رات کے اور ایک تہائی رات کے تہجد پڑھتی ہے[1] اور رات دن کا پورا اندازه اللہ تعالیٰ کو ہی ہے[2]، وه (خوب) جانتا ہے کہ تم اسے ہرگز نہ نبھا سکو گے[3] پس اس نے تم پر مہربانی کی لہٰذا جتنا قرآن پڑھنا تمہارے لیے آسان ہو اتنا ہی پڑھو[4]، وه جانتا ہے کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوں گے، بعض دوسرے زمین میں چل پھر کر اللہ تعالیٰ کا فضل (یعنی روزی بھی) تلاش کریں گے[5] اور کچھ لوگ اللہ تعالیٰ کی راه میں جہاد بھی کریں گے[6]، سو تم بہ آسانی جتنا قرآن پڑھ سکو پڑھو[7] اور نماز کی پابندی رکھو[8] اور زکوٰة دیتے رہا کرو اور اللہ تعالیٰ کو اچھا قرض دو[9]۔ اور جو نیکی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ تعالیٰ کے ہاں بہتر سے بہتر اور ﺛواب میں بہت زیاده پاؤ گے[10] اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے رہو۔ یقیناً اللہ تعالیٰ بخشنے واﻻ. مہربان ہے

المدثر

Al-Muddaththir

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡمُدَّثِّرُ

    آیت ⁦۷۴:۱⁩ کھولیں

    اے کپڑا اوڑھنے والے.[1]

  2. قُمۡ فَأَنذِرۡ

    آیت ⁦۷۴:۲⁩ کھولیں

    کھڑا ہوجا اور آگاه کردے.[1]

  3. وَرَبَّكَ فَكَبِّرۡ

    آیت ⁦۷۴:۳⁩ کھولیں

    اور اپنے رب ہی کی بڑائیاں بیان کر.

  4. وَثِيَابَكَ فَطَهِّرۡ

    آیت ⁦۷۴:۴⁩ کھولیں

    اپنے کپڑوں کو پاک رکھا کر.[1]

  5. وَٱلرُّجۡزَ فَٱهۡجُرۡ

    آیت ⁦۷۴:۵⁩ کھولیں

    ناپاکی کو چھوڑ دے.[1]

  6. وَلَا تَمۡنُن تَسۡتَكۡثِرُ

    آیت ⁦۷۴:۶⁩ کھولیں

    اور احسان کرکے زیاده لینے کی خواہش نہ کر.[1]

  7. وَلِرَبِّكَ فَٱصۡبِرۡ

    آیت ⁦۷۴:۷⁩ کھولیں

    اور اپنے رب کی راه میں صبر کر.

  8. فَإِذَا نُقِرَ فِي ٱلنَّاقُورِ

    آیت ⁦۷۴:۸⁩ کھولیں

    پس جب کہ صور میں پھونک ماری جائے گی.

  9. فَذَٰلِكَ يَوۡمَئِذٖ يَوۡمٌ عَسِيرٌ

    آیت ⁦۷۴:۹⁩ کھولیں

    تو وه دن بڑا سخت دن ہوگا.

  10. عَلَى ٱلۡكَٰفِرِينَ غَيۡرُ يَسِيرٖ 

    آیت ⁦۷۴:۱۰⁩ کھولیں

    جو کافروں پر آسان نہ ہوگا.[1]

  11. ذَرۡنِي وَمَنۡ خَلَقۡتُ وَحِيدٗا

    آیت ⁦۷۴:۱۱⁩ کھولیں

    مجھے اور اسے چھوڑ دے جسے میں نے اکیلا پیدا کیا ہے.[1]

  12. وَجَعَلۡتُ لَهُۥ مَالٗا مَّمۡدُودٗا

    آیت ⁦۷۴:۱۲⁩ کھولیں

    اور اسے بہت سا مال دے رکھا ہے.

  13. وَبَنِينَ شُهُودٗا

    آیت ⁦۷۴:۱۳⁩ کھولیں

    اور حاضر باش فرزند بھی.[1]

  14. وَمَهَّدتُّ لَهُۥ تَمۡهِيدٗا

    آیت ⁦۷۴:۱۴⁩ کھولیں

    اور میں نے اسے بہت کچھ کشادگی دے رکھی ہے.[1]

  15. ثُمَّ يَطۡمَعُ أَنۡ أَزِيدَ

    آیت ⁦۷۴:۱۵⁩ کھولیں

    پھر بھی اس کی چاہت ہے کہ میں اسے اور زیاده دوں.[1]

  16. كَلَّآۖ إِنَّهُۥ كَانَ لِأٓيَٰتِنَا عَنِيدٗا

    آیت ⁦۷۴:۱۶⁩ کھولیں

    نہیں نہیں، وه ہماری آیتوں کا مخالف ہے.[1]

  17. سَأُرۡهِقُهُۥ صَعُودًا

    آیت ⁦۷۴:۱۷⁩ کھولیں

    عنقریب میں اسے ایک سخت چڑھائی چڑھاؤں گا.[1]