المدثر ۷۴:۱۷
سَأُرۡهِقُهُۥ صَعُودًا
Saorhiquhu saAAooda
تراجم
عنقریب میں اسے ایک سخت چڑھائی چڑھاؤں گا.[1]
- یعنی ایسے عذاب میں مبتلا کروں گا جس کا برداشت کرنا نہایت سخت ہوگا، بعض کہتے ہیں، جہنم میں آگ کا پہاڑ ہوگا جس پر اس کو چڑھایا جائے گا۔ ارھاق کے معنی ہیں۔ انسان پر بھاری چیز لاد دینا۔ (فتح القدیر)
عنقریب میں اسے ایک کٹھن چڑھائی پر چڑھاؤں گا۔ [1]
- : قرآن کریم میں اصل لفظ ”صعود“ ہے جس کے لفظی معنی پر مشقت چڑھائی کے ہیں۔ اور بعض روایات میں ہے کہ یہ دوزخ کے ایک پہاڑ کا نام ہے۔
لفظ بہ لفظ
تفسیر
عنقریب میں اسے ایک سخت چڑھائی چڑھاؤں گا (١) ١٧۔١ یعنی ایسے عذاب میں مبتلا کروں گا جس کا برداشت کرنا نہایت سخت ہوگا، بعض کہتے ہیں، جہنم میں آگ کا پہاڑ ہوگا جس پر اس کو چڑھایا جائے گا (فتح القدیر)
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan