صفحہ ۵۷۴
المزمل
Al-Muzzammil
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡمُزَّمِّلُ
آیت ۷۳:۱ کھولیںاے کپڑے میں لپٹنے والے.[1]
قُمِ ٱلَّيۡلَ إِلَّا قَلِيلٗا
آیت ۷۳:۲ کھولیںرات (کے وقت نماز) میں کھڑے ہوجاؤ مگر کم.
نِّصۡفَهُۥٓ أَوِ ٱنقُصۡ مِنۡهُ قَلِيلًا
آیت ۷۳:۳ کھولیںآدھی رات یا اس سے بھی کچھ کم کرلے.
أَوۡ زِدۡ عَلَيۡهِ وَرَتِّلِ ٱلۡقُرۡءَانَ تَرۡتِيلًا
آیت ۷۳:۴ کھولیںیا اس پر بڑھا دے[1] اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر (صاف) پڑھا کر.[2]
إِنَّا سَنُلۡقِي عَلَيۡكَ قَوۡلٗا ثَقِيلًا
آیت ۷۳:۵ کھولیںیقیناً ہم تجھ پر بہت بھاری بات عنقریب نازل کریں گے.[1]
إِنَّ نَاشِئَةَ ٱلَّيۡلِ هِيَ أَشَدُّ وَطۡـٔٗا وَأَقۡوَمُ قِيلًا
آیت ۷۳:۶ کھولیںبیشک رات کا اٹھنا دل جمعی کے لیے انتہائی مناسب ہے[1] اور بات کو بہت درست کر دینے واﻻ ہے.[2]
إِنَّ لَكَ فِي ٱلنَّهَارِ سَبۡحٗا طَوِيلٗا
آیت ۷۳:۷ کھولیںیقیناً تجھے دن میں بہت شغل رہتا ہے.[1]
وَٱذۡكُرِ ٱسۡمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلۡ إِلَيۡهِ تَبۡتِيلٗا
آیت ۷۳:۸ کھولیںتو اپنے رب کے نام کا ذکر کیا کر اور تمام خلائق سے کٹ کر اس کی طرف متوجہ ہوجا.[1]
رَّبُّ ٱلۡمَشۡرِقِ وَٱلۡمَغۡرِبِ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ فَٱتَّخِذۡهُ وَكِيلٗا
آیت ۷۳:۹ کھولیںمشرق ومغرب کا پروردگار جس کے سوا کوئی معبود نہیں، تو اسی کو اپنا کار ساز بنالے.
وَٱصۡبِرۡ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَٱهۡجُرۡهُمۡ هَجۡرٗا جَمِيلٗا
آیت ۷۳:۱۰ کھولیںاور جو کچھ وه کہیں تو سہتا ره اور وضعداری کے ساتھ ان سے الگ تھلگ ره.
وَذَرۡنِي وَٱلۡمُكَذِّبِينَ أُوْلِي ٱلنَّعۡمَةِ وَمَهِّلۡهُمۡ قَلِيلًا
آیت ۷۳:۱۱ کھولیںاور مجھے اور ان جھٹلانے والے آسوده حال لوگوں کو چھوڑ دے اور انہیں ذرا سی مہلت دے.
إِنَّ لَدَيۡنَآ أَنكَالٗا وَجَحِيمٗا
آیت ۷۳:۱۲ کھولیںیقیناً ہمارے ہاں سخت بیڑیاں ہیں اور سلگتی ہوئی جہنم ہے.
وَطَعَامٗا ذَا غُصَّةٖ وَعَذَابًا أَلِيمٗا
آیت ۷۳:۱۳ کھولیںاور حلق میں اٹکنے واﻻ کھانا ہے اور درد دینے واﻻ عذاب ہے.[1]
يَوۡمَ تَرۡجُفُ ٱلۡأَرۡضُ وَٱلۡجِبَالُ وَكَانَتِ ٱلۡجِبَالُ كَثِيبٗا مَّهِيلًا
آیت ۷۳:۱۴ کھولیںجس دن زمین اور پہاڑ تھرتھرا جائیں گے اور پہاڑ مثل بھربھری ریت کے ٹیلوں کے ہوجائیں گے.[1]
إِنَّآ أَرۡسَلۡنَآ إِلَيۡكُمۡ رَسُولٗا شَٰهِدًا عَلَيۡكُمۡ كَمَآ أَرۡسَلۡنَآ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ رَسُولٗا
آیت ۷۳:۱۵ کھولیںبیشک ہم نے تمہاری طرف بھی تم پر گواہی دینے واﻻ[1] رسول بھیج دیا ہے جیسے کہ ہم نے فرعون کے پاس رسول بھیجا تھا.
فَعَصَىٰ فِرۡعَوۡنُ ٱلرَّسُولَ فَأَخَذۡنَٰهُ أَخۡذٗا وَبِيلٗا
آیت ۷۳:۱۶ کھولیںتو فرعون نے اس رسول کی نافرمانی کی تو ہم نے اسے سخت (وبال کی) پکڑ میں پکڑ لیا.[1]
فَكَيۡفَ تَتَّقُونَ إِن كَفَرۡتُمۡ يَوۡمٗا يَجۡعَلُ ٱلۡوِلۡدَٰنَ شِيبًا
آیت ۷۳:۱۷ کھولیںتم اگر کافر رہے تو اس دن کیسے پناه پاؤ گے جو دن بچوں کو بوڑھا کردے گا.[1]
ٱلسَّمَآءُ مُنفَطِرُۢ بِهِۦۚ كَانَ وَعۡدُهُۥ مَفۡعُولًا
آیت ۷۳:۱۸ کھولیںجس دن آسمان پھٹ جائے گا[1] اللہ تعالیٰ کا یہ وعده ہو کر ہی رہنے واﻻ ہے.[2]
إِنَّ هَٰذِهِۦ تَذۡكِرَةٞۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ سَبِيلًا
آیت ۷۳:۱۹ کھولیںبیشک یہ نصیحت ہے پس جو چاہے اپنے رب کی طرف راه اختیار کرے.