المزمل ⁦۷۳:۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۷۴ · پارہ ۲۹

إِنَّ نَاشِئَةَ ٱلَّيۡلِ هِيَ أَشَدُّ وَطۡـٔٗا وَأَقۡوَمُ قِيلًا

Inna nashi-ata allayli hiya ashaddu wat-anwaaqwamu qeela

تراجم

بیشک رات کا اٹھنا دل جمعی کے لیے انتہائی مناسب ہے[1] اور بات کو بہت درست کر دینے واﻻ ہے.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi

بیشک رات کے وقت اٹھنا ہی ایسا عمل ہے جس سے نفس اچھی طرح کچلا جاتا ہے، اور بات بھی بہتر طریقے پر کہی جاتی ہے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی رات کو اٹھ کر تہجد کی نماز پڑھنے سے انسان کے لیے اپنی نفسانی خواہشات پر قابو پانا آسان ہوجاتا ہے۔ اور رات کے وقت میں چونکہ شور و غل نہیں ہوتا، اس لیے تلاوت اور دعا ٹھیک ٹھیک اور حضور قلب کے ساتھ ادا ہوتی ہیں۔ دن کے وقت یہ فائدے کم ہوتے ہیں۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  2. نَاشِئَةَnāshi-ataاٹھنا
    مادہ
    نشا
    اصل لفظ
    ناشِئَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. ٱلَّيْلِal-layliرات کا
    مادہ
    ليل
    اصل لفظ
    لَيْل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. هِىَhiyaوہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  5. أَشَدُّashadduزیادہ شدید ہے
    مادہ
    شدد
    اصل لفظ
    أَشَدّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. وَطْـًٔاwaṭanکچلنے میں
    مادہ
    وطا
    اصل لفظ
    وَطْء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. وَأَقْوَمُwa-aqwamuاور زیادہ درست ہے
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    أَقْوَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  8. قِيلًاqīlanبات میں
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

بیشک رات کا اٹھنا دل جمعی کے لئے انتہائی مناسب ہے اور بات کو بالکل درست کر دینے والا ہے (١) ٦۔١ دوسرا مفہوم یہ ہے کہ دن کے مقابلے میں رات کو قرآن زیادہ واضح اور حضور قلب کے لئے زیادہ موثر ہے، اس لئے کہ اس وقت دوسری آوازیں خاموش ہوتی ہیں۔ فضا میں سکون غالب ہوتا ہے اس وقت نمازی جو پڑھتا ہے وہ آوازوں کے شور اور دنیا کے ہنگاموں کے نذر نہیں ہوتا بلکہ نمازی اس سے خوب محفوظ ہوتا اور اس کی اثر آفرینی کو محسوس کرتا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan