المزمل ۷۳:۵
إِنَّا سَنُلۡقِي عَلَيۡكَ قَوۡلٗا ثَقِيلًا
Inna sanulqee AAalayka qawlan thaqeela
تراجم
یقیناً ہم تجھ پر بہت بھاری بات عنقریب نازل کریں گے.[1]
- رات کا قیام چونکہ نفس انسانی کے لئے بالعموم گراں ہے، اس لئے یہ جملہ خاص طور پر فرمایا کہ ہم اس سے بھی بھاری بات تجھ پر نازل کریں گے، یعنی، قرآن، جس کے احکام و فرائض پر عمل، اس کی حدود کی پابندی اور اس کی تبلیغ اور دعوت، ایک بھاری جانفسانی کا عمل ہے۔ بعض نے ثقالت سے وہ بوجھ مراد لیا ہے جو وحی کے وقت نبی (صلى الله عليه وسلم) پر پڑتا تھا جس سے سخت سردی میں بھی آپ پسینے سے شرابور ہو جاتے تھے۔(ابن کثیر)
ہم تم پر ایک بھاری کلام نازل کرنے والے ہیں۔ [1]
- : اس سے مراد قرآن کریم ہے۔ چونکہ یہ سورت ابتدائی زمانے میں نازل ہوئی تھی، اس لیے قرآن کریم کا بیشتر حصہ ابھی نازل ہونا باقی تھا۔
لفظ بہ لفظ
- إِنَّاinnāبیشک ہم
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- سَنُلْقِىsanul'qīعنقریب ہم ڈالیں گے
- مادہ
- لقي
- اصل لفظ
- أَلْقَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استقبال · فعل
- عَلَيْكَʿalaykaآپ پر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- قَوْلًاqawlanبات۔
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قَوْل
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ثَقِيلًاthaqīlanبھاری ۔ بوجھل
- مادہ
- ثقل
- اصل لفظ
- ثَقِيل
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
یقیناً ہم تجھ پر بہت بھاری بات عنقریب نازل کریں گے (١) ٥۔١ رات کا قیام چونکہ نفس انسانی کے لئے بالعموم گراں ہے، اس لئے یہ جملہ خاص طور پر فرمایا کہ ہم اس سے بھی بھاری بات تجھ پر نازل کریں گے، یعنی، قرآن، جس کے احکام و فرائض پر عمل، اس کی حدود کی پابندی اور اس کی تبلیغ اور دعوت، ایک بھاری جانفسانی کا عمل ہے۔ بعض نے ثقالت سے وہ بوجھ مراد لیا ہے جو وحی کے وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر پڑتا تھا جس سے سخت سردی میں بھی آپ پسینے سے شرابور ہو جاتے تھے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan